Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

تصوف اور جہاد (۱۴)

تصوف اور جہاد (۱۴)

محمد عبید الرحمن

(شمارہ 582)

حدیث اور جہاد

سورۃ النسائ، آیت ۸۴ میں اللہ تبارک و تعالی نے اپنے محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو دو باتوں کا حکم فرمایا:

(۱) اللہ کے راستے میں قتال کیجئے۔

(۲) ایمان والوں کو قتال پر ابھارئیے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی شانِ عالی کے مطابق ان دونوں فرامین کو کما حقہٗ ادا فرمایا۔ خود میدانِ جہاد میں نکلے… اور خوب نکلے… جہاد کی ترغیب دی… ایسی ترغیب کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے لئے گھروں میں بیٹھنا دشوار ہو گیا… اور { تَوَلَّوْا وَ أَعْیُنُھُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ} کے مناظر دنیا کو حیران کر گئے… اور {وَ مَا کاَنَ المُؤمِنُونَ لِیَنْفِرُوْا کَافَّۃ الخ} کے ذریعے انہیں مدینہ میں روکنا پڑا…

جہاد کے بارے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی احادیث مبارکہ ہزاروں کی تعداد میں ہیں… جنہیں حضرات محدثین کرام نے پوری محبت اور کامل تفصیل کے ساتھ مختلف عناوین سے اپنی کتابوں میں ذکر فرمایا۔

جہاد کے بارے میں مروی ان احادیث مبارکہ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

(۱) فعلی حدیثیں

یہ وہ احادیث ہیں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے عملی جہاد یعنی غزوات و سرایا کا تذکرہ ہے۔

(۲) قولی حدیثیں

وہ احادیث کہ جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے جہاد کی ترغیب دی اور فضائل و احکام وغیرہ ارشاد فرمائے۔

حضرات محدثین کرام رحمہم اللہ نے ان دونوں قسم کی احادیث کو جمع فرمایا ہے۔ پہلی قسم کی احادیث کو عموماً ’’کتاب المغازی‘‘ سے تعبیر فرمایا… اور دوسری قسم کی احادیث کو ’’کتاب الجہاد‘‘… ’’کتاب فضائل الجہاد‘‘… ’’کتاب السیر‘‘ اور اس قسم کے دیگر ذیلی عنوانات سے ذکر فرمایا ہے۔ ان احادیث کا تذکرہ اور تفصیل یہ ایک مستقل اور الگ موضوع ہے۔ ذیل میں اپنے موضوع کے تحت افادۂ قارئین کے لیے کتبِ حدیث میں موجود ’’احادیثِ جہاد‘‘ کے مقامات کا اجمالی خاکہ نقل کیا جاتا ہے، جس سے ایک طرف تو اس موضوع کی وسعت اور اس بارے احادیث کی کثرت کا اندازہ ہو جائے گا اور دوسری طرف ذوقِِِ تحقیق رکھنے والے قارئین کے ذوق کی تسکین کا سامان بہم بھی مہیا ہو جائے گا۔

(۱) صحیح البخاری

کتاب الجہاد… ۲۴۱ ابواب۔

(صفحہ ۵۱۴ تا ۵۸۶/ رقم الحدیث:  ۲۷۸۲ تا ۳۱۸۹/ ط، دار الکتب العلمیہ، بیروت)

کتاب المغازی…۹۱ ابواب۔

(صفحہ ۷۱۷ تا ۸۰۴/ رقم الحدیث: ۳۹۴۹ تا ۴۴۷۳/ ط، دار الکتب العلمیہ، بیروت)

(۲) صحیح مسلم

کتاب الجہاد… ۱۰۷ ابواب۔

(صفحہ ۶۸۸ تا ۷۶۵/ رقم الحدیث: ۱۷۳۰ تا ۱۸۱۷/ ۱۸۲۷ تا ۱۹۲۵ دار الکتب العلمیہ، بیروت)

(۳) سنن الترمذی

کتاب السیر، کتاب فضائل الجہاد، کتاب الجہاد… ۱۱۴ ابواب۔

(صفحہ ۳۹۶ تا ۴۳۲ / رقم الحدیث: ۱۵۴۸ تا ۱۷۱۹/ دار الکتب العلمیہ، بیروت)

کتاب فضائل الجہاد… ۲۶ ابواب۔

کتاب الجہاد… ۴۰ ابواب۔

(۴) سنن ابی داؤد

کتاب الجہاد… ۱۸۲ ابواب۔

(صفحہ ۳۹۶ تا ۴۴۶ / رقم الحدیث: ۲۴۷۷ تا ۲۷۸۷/ دار الکتب العلمیہ، بیروت)

(۵) سنن نسائی

کتاب الجہاد … ۴۸ ابواب ۔

(صفحہ ۵۰۱ تا ۵۲۰/ رقم الحدیث: ۳۰۸۲ تا ۳۱۹۲/ دار الکتب العلمیہ، بیروت)

(۶) سنن ابن ماجہ

کتاب الجہاد… ۴۶ ابواب۔

(صفحہ ۴۴۷ تا ۴۶۷/ رقم الحدیث: ۲۷۵۳ تا ۲۸۸۱/ دار الکتب العلمیہ، بیروت)

(۷) مشکوٰۃ المصابیح

کتاب الجہاد… جلد اول/ صفحہ ۳۲۹ تا ۳۵۶/ ط، قدیمی کراچی)

(۸) مُصَنَّف ابن ابی شَیبہ

کتاب الجہاد… ج ۴/ صفحہ ۵۶۰ تا ۶۰۰/ ط، امدادیہ ملتان)

(۹) السنن الکبریٰ للبیہقیؒ

کتاب السیر… ۲۳۵ ابواب۔

(جلد ۹/ صفحہ۵ تا ۴۳۵/ کل صفحات ۱۸۳/ ط، دار الحدیث، قاہرہ)

(۱۰) الترغیب و الترہیب

کتاب الجہاد… ج۲/ صفحہ ۱۵۴ تا ۲۲۴/ ط، وحیدی کتب خانہ، پشاور)

(۱۱) کنز العُمَّال

کتاب الجہاد… جلد ۴/ صفحہ ۱۲۰ تا ۲۶۰/ط، رحمانیہ لاہور)

(۱۲) اِعلاء السنن

’’کتاب السیر‘‘ جلد ۱۲/ صفحہ ۳ تا ۳۶۸ / ط، ادارۃ القرآن کراچی)

(۱۳) فتح الباری

کتاب الجہاد و السیر…۲۴۱ ابواب۔ 

(ج ۶/ صفحہ ۳ تا ۳۵۰/ ط، قدیمی کراچی)

کتاب المغازی…۹۰ ابواب۔ 

(ج ۷/ ص ۳۵۴ تا ۶۶۱/… ج ۸/ ص ۳ تا ص ۱۹۳/ ط، قدیمی کراچی)

(۱۴) عمدۃ القاری

کتاب الجہاد و السیر…۲۴۱ ابواب۔

(ج ۱۴/ صفحہ ۱۰۹ تا ۴۳۱… ج ۱۵/ صفحہ ۳ تا ۱۴۶… ط، رشیدیہ کوئٹہ)

کتاب المغازی… ۹۱

(ج۱۷/ ص ۹۷ تا ۴۱۷… ج۱۸ / ص ۳ تا ۱۰۱/ ط، رشیدیہ، کوئٹہ) 

(۱۵) مرقاۃ المفاتیح

کتاب الجہاد… ج ۷ / ص ۳۱۹ تا ۵۸۹/ ط، عثمانیہ کوئٹہ)

(۱۶) مسند الامام الاعظمؒ

کتاب الجہاد… ص ۱۶، ۶۲/ ط، رحمانیہ لاہور)

(۱۷) تکملہ فتح الملہم

کتاب الجہاد و السیر/ کتاب الامارۃ… کل ۱۰۷ ابواب ہیں۔ (ج ۹/ ص ۵ تا ۳۹۳/ ط، دار احیاء التراث العربی، بیروت)

(۱۸) اوجز المسالک

کتاب الجہاد…۲۰ ابواب (ج ۸/ ص ۱۹۷ تا ۴۲۸/ ط، تالیفات اشرفیہ ملتان)

(۱۹) مجمع الزوائد

۱… کتاب الجہاد… کل ابواب: ۱۳۴ (ج ۵/ ص ۳۲۴ تا ۴۵۳/ ط، دار الکتب العلمیہ، بیروت)

 ۲… کتاب المغازی و السیر/ کل ابواب: ۸۰ (ج۶/ ص ۳ تا ۲۳۹/ ط، دار الکتب العلمیہ، بیروت)

۳… کتاب قتال اہل البغی/ کل ابواب: ۹ (ج۶/ ص ۲۴۱ تا ۲۶۶/ ط، دار الکتب العلمیہ، بیروت) 

 

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor