Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

امریکہ مکافات عمل کی لپیٹ میں امریکہ میں طویل ترین شٹ داؤن (اداریہ)

امریکہ مکافات عمل کی لپیٹ میں امریکہ میں طویل ترین شٹ داؤن

اداریہ (شمارہ 677)

دنیا بھر کے کئی ممالک ، خصوصا افغانستان، عراق، شام، لیبیا، سوڈان وغیرہ اسلامی ممالک میں انتشار اور بدامنی کو پھیلانے کے بعد اب ہر روز امریکہ خود بدامنی کی طرف بڑھتا چلا جارہا ہے اور یہ اندرونی انتشار، افتراق اور بدنظمی و بدامنی کی لہر بتا رہی ہے کہ امریکہ کو اپنے کیے کی سزا ملنا شروع ہوچکی ہے۔ محسوس یوں ہو رہا ہے کہ امریکہ کی بربادی اور مزید ذلت کا عروج اب ہوا ہی چاہتا ہے۔ وہ امریکہ جس نے دنیا ئے عالم میں ایک ٹھیکیدار کی حیثیت اختیار کر رکھی تھی آج اس کی غیریقینی حالت کسی بھی تباہ حال ملک سے زیادہ ابتر نظر آ رہی ہے۔

پوری امریکی قوم شدید بٹوارے اور سخت ترین الجھنوں کا شکار ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا شٹر ڈاؤن جاری ہے۔ شٹرڈاؤن کیا ہے؟1974 میں نئے بجٹ قوانین کی منظوری کے بعد درجنوں وفاقی اداروں کی فنڈنگ کا اختیار کانگریس کو حاصل ہوا۔ وفاقی اداروں کی فنڈنگ کا بل منظور نہ ہونے سے ملازمین کی تنخواہیں بند ہو جاتی ہیں، جس سے یا تو ملازمین چھٹی پر چلے جاتے ہیں یا ان کو بغیر تنخواہ کام کرنا پڑتا ہے۔ فنڈ نگ نہ ہونے کی صورت میں ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں ہو پاتیں اور کاروبار حکومت بند ہو جاتا ہے۔امریکا میں تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن نے آٹھ لاکھ وفاقی ملازمین کو تنخواہوں سے محروم کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکا میں حکومت کا کاروبار بائیس روز سے بند ہے۔شٹر ڈاؤن کے باعث ساڑھے تین لاکھ افراد کو عارضی طور پر چھٹی دے دی گئی ہے، اور یہ چیز بذات خود ایک بڑی مصیبت اور مشکل بن چکی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ان تمام تر مشکلات کا آغاز صدر ٹرمپ کی میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے فنڈز سے ہوا۔امریکی صدر کے مطابق جب تک یہ رقم شامل نہ ہوگی بجٹ منظور نہیں ہوگا۔امریکا میں سرکاری ملازمین گھر کا سامان بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ایک اہم ہوائی اڈا اپنا ایک ٹرمینل پوری طرح بند کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ایک تہائی سرکارے شعبہ جات میں کام بند ہے۔ لوگوں نے صفر ڈالرسیلری سلپ اور چیک سوشل میڈیا پر شئیر کیے ہیں۔امریکی ائیر ٹریفک کنٹرول ایسوسی ایشن نے ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر حکام کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

دوسری طرف امریکہ افغان اور عراق و شام جنگ میں بُری طرح پھنسا اور الجھا ہوا ہے، جس کی بدولت وہ اندرونی اور بیرونی دونوں اطراف سے بری طرح جکڑا جاچکا ہے۔ان جنگوں نے امریکہ کو چاروں شانے چت کردیا ہے اور صدر ٹرمپ کے اعتراف پسپائی و شکست کے بعد سے امریکہ کا جو زوال شروع ہوا ہے وہ بڑھ ہی رہا ہے، اور مکافات عمل کو کوئی روک بھی نہیں سکتا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor