Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

ابتدائی طبی امداد کی اہمیت (آخری قسط) (سعود عبدالمالک)

ابتدائی طبی امداد کی اہمیت (آخری قسط)

سعود عبدالمالک (شمارہ 661)

بے ہوش مریض کی ابتدائی طبی امداد

اگر بے ہوش یا متاثرہ شخص سانس لے رہا ہے لیکن ہو میں نہیں ہے تو ایسی صورت میں مریض یا متاثرہ شخص کے قے کرنے سے سانس کا راستہ بند ہو سکتا ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ ایسے شخص کو فورا کروٹ دلوا کر ایک سائیڈ پر لٹا دیں اور اس سائیڈ پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لئے اوپر والی ٹانگ ۰ درجے کے زاویے پر خم دیتے ہوئے اوپر والے ہاتھ کو گا ل کے نیچے رکھ کر سائیڈ پر لٹا دیں ۔  جب تک مدد نہ پہنچ جائے مریض کی حالت پر مسلسل نگاہ رکھیں ۔

سانس کے راستے میں رکاوٹ دور کرنے کے لئے ابتدائی طبی امداد

اگر کوئی شخص بولنے ، کھانسنے اور سانس لینے سے قاصر ہو اس کے گلے میں شدید رکاوٹ ہورہی ہو تو آپ اس کی کیسے مدد کریں گے ۔

اس کی پشت پر دونوں کندھوں کے درمیان پانچ مرتبہ ہاتھ کی ایڑی سے ضرب لگائیں ۔

ہر دفعہ ضرب لگانے کے بعد جلد سے منہ کو دیکھیں اور نظر آنی والی رکاوٹ کو دور کریں اگر رکاوٹ بدستور موجود ہو تو مریض کی پشت پر کھڑے ہو کر ایک ہاتھ کی مٹھی بند کریں اور ناف سے تھوڑا اوپر رکھتے ہوئے دوسرے ہاتھ سے پکڑ لیں اور پانچ مرتبہ پیٹ پر اوپر اور اندر کی طرف جھٹکا دیں۔  ہردفعہ دباؤ ڈالنے کے بعد منہ کو جلدی سے دیکھیں ۔ اگر روکاوٹ والی چیز نظر آئے تو نکال لیں۔

اگر مندرجہ بالا دونوں طریقے تین تین بار آزمانے کے باوجود رکاوٹ دور نہ ہو تو ایمبو لینس منگوائیں۔ مدد پہنچنے تک یہ عمل جاری رکھیں اور اگر سانس رک جائے تو سانس اور دل کی دھڑکن کی بحالی کا عمل سی پی آر شروع کریں۔

پانی میں ڈوبتے شخص کو بچانے کے لئے کیا کریں؟

ڈوبتے شخص کو بچانے کے لئے چھڑی ، لمبی لکڑی ، بانس یا تیرنے والی اشیا کو متاثرہ شخص کی اگلی طرف پھینکیں تاکہ اس کو پکڑ کر کنارے تک آسکے۔

اگر سانس نہ جل رہا ہو تو سینے پر دباؤ ڈالنے کا عمل جاری رکھیں۔

اگر سانس چل رہی ہے تو متاثرہ شخص کو حالت بحالی میں لٹا ئیں ۔

زخمی حصے سے خون کا بہاؤ روکنا اور صدمے سے بچاؤ کے اقدامات

تسلی کریں کہ زخم میں کوئی بیرونی چیز ( لوہے، کانچ یا لکڑی کا ٹکڑا وغیرہ ) موجود تو نہیں۔ اگر زخم میں کوئی چیز موجود نہیں تو بہتر ہے کہ زخم پر صاف کپڑا رکھ کر اپنے ہاتھ سے دباؤ ڈالیں اور مضبوطی سے پٹی باندھ دیں ۔

صدمہ

علامات ۔ تیز بنض، زردجلد، ہونٹوں کے اندرونی حصہ کی رنگت کا سلیٹی ہونا، پسینہ آنا ، ٹھنڈی اور نم جلد

طبی امداد ۔ مریض کو تسلی دیں ۔ جس وجہ سے صدمہ ہوا ہے اس کی طبی امداد دیں ۔ مریض کو لٹینے میں مدد دیں ۔ ٹانگوں کو سہارا دے کر باقی جسم سے اونچا رکھیں ۔ مریض کے تنگ کپڑے ڈھیلے کریں اور دستیاب کپڑے یا چادر سے ڈھانپ کر جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھیں۔

ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟

متاثرہ شخص کو آرام سے بیٹھنے یا لیٹے رہنے کی تاکید کریں ۔ زخمی حصے کومضبوطی سے سہارا دیں ۔ اگر فریکچر کے ساتھ زخم بھی ہے تو زخم کی پٹی کریں ۔ اگر متاثرہ شخص میں صدمے کی علامات ظاہر ہو رہی ہوں تو بچاؤ کی تدابیر کریں ۔

جلنے کی صورت میں کیا کریں ؟

کپڑوں میں آگ لگنے کی صورت میں ادھر ادھر نہ بھاگیں ، فورا نیچے لیٹ جائیں اور فورا دونوں ہاتھوں سے منہ کو ڈھانپ کر کروٹیں لیں ۔ جلتے ہوئے کپڑوں کو سر کے اوپر سے اتارنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس طرح چہرہ اور بال جل سکتے ہیں۔ متاثرہ شخص کو چادر یا موٹے کپڑے سے ڈھانپ کر مزید جلنے سے بائیں۔ جتنا جلدی ہو جلا ہوا حصہ ٹھنڈا کیا جائے اس کے لئے کم ازکم دس منٹ تک بہتے ہوئے پانی کے نیچے رکھیں۔ زخمی حصہ کو صاف کپڑے یا پلاسٹک کے صاف تھیلے سے ڈھک دیں ۔ جلنے کے فورا بعد زخم پر کسی قسم کا تیل ، کریم ، لوشن یا ٹیوب نہ لگائیں ۔ اگر کپڑے یا دیگر مادے جسم کے ساتھ چپک گئے ہوں توان کو اتارنے کی کوشش نہ کریں۔

بجلی سے متاثرہ شخص کی مدد کیسے کریں؟

بجلی کے جھٹکے سے متاثرہ شخص کی مدد کرنے سے پہلے یہ یقینی بنا ئیں کہ بجلی کی سپلائی کو بند کر دیا گیا ہے۔ ورنہ مدد کرنے والا بھی بجلی کا جھٹکا لگنے سے زخمی یا ہلاک ہو سکتا ہے۔ اپنے آپ کو بچانے کے لئے کسی ایسی چیز پر کھڑے ہوں جس سے بجلی نہ گزر سکے جیسے کتاب یا لکڑی کا ٹکڑا ۔ ایسی چیز لے کر جس سے بجلی کا کرنٹ نہ گزر سکتا ہو ( جیسے خشک لکڑی کی چھڑی ) سے بجلی کے تارکو متاثرہ شخص سے دور کریں۔ متاثرہ شخص کا معائنہ کریں اور اگر متاثرہ شخص کو بے ہوش پائیں تو حالت بحالی میں لٹا دیں اور زخمی ہونے کی صورت میں متعلقہ طبی امداد دیں ۔ متاثرہ شخص کے سانس اور دل کی بحالی کے عمل کے لئے تیار رہیں کیونکہ اس کی ضرورت کسی بھی وقت پڑسکتی ہے۔ بجلی کے ایسے تمام ساکٹس جن تک بچوں کی رسائی ہو، ان کو پلاسٹک ٹیپ یا کسی اور چیز سے ڈھانپ دیں اور کھبی گیلے ہاتھوں سے بجلی کے سوئچ یا آلات کو نہ چھوئیں۔

زہر خورانی

زہر نگلنے کی صورت میں مریض کو بلکل الٹی کروانے کی کوشش نہ کریں۔ تیزاب نگلنے کی صورت میں تازہ پانی سے فورا منہ یا جسم کا متا ثرہ حصہ دھوئیں، کلی کروائیں اور اگر متاثرہ شخص ہوش میں ہو تو فورا دودھ یا زیادہ سے زیادہ پانی پلائیں۔ زہر آلود یا تیزاب والے کپڑے کو متاثرہ شخص کے جسم سے اتار دیں اور انہیں محفوظ کرلیں تاکہ زہر کی نوعیت کا اندازاہ لگایا جا سکے۔ اس جگہ جہاں پر کسی نے زہر کھایا یا تیزاب پیا ہو وہاں اردگرد دیکھیں اور جو بھی شواہد ملیں اکھٹے کر لیں تاکہ ڈاکٹر کو پتہ چل سکے کہ مریض نے کون سی چیز کتنی مقدار میں لی ہے۔ متاثرہ شخص اگر ہوش میں ہے تو ٹھنڈا پانی اور دودھ گھونٹ گھونٹ کر کے پلائیں۔

جانوروں ( سانپ یا کتے ) کے کاٹنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

مریض کو تسلی دیں ۔ متاثرہ حصے کو صاف پانی سے دھوئیں ۔ لچکدار کپڑے سے ہلکے باندھیں۔ متاثرہ حصے کو دل کی سطح سے نیچے رکھیں۔

لو لگنے ( ہیٹ اسٹروک ) سے بچاؤ کی تدابیر

علامات ۔ جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ، گرم سرخ اور خشک جلد، شدید سرکا درد اور ممکنہ بیہوشی  غنودگی۔

انتہائی گرمی میں شدید موسمی اثرات سے بچنے کے لئے سر اور گردن کو ڈھانپ کر رکھیں اور وافر  مقدار میں صاف پانی اور مناسب مقدار میں نمکیات کا استعمال کرتے رہیں۔ ہیٹ اسٹروک کی صورت میں متاثرہ شخص کو فورا ٹھنڈی اور ہوا دار جگہ پر منتقل کریں ، اس پر ٹھنڈا یا سادہ پانی ڈال کر جسمانی حرارت کم کریں اور مریض کو ہسپتال منتقل کریں ۔ خصوصا روزہ کی حالت میں اگر فوری مناسب اقدامات یعنی پانی اور نمکیات کی کمی کو پورا نہ کیا جائے تو ہیٹ اسٹروک جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔

یہ تھی کچھ ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے معلومات اگر آپ ان چیزوں کو عملی طور پر سیکھنا چاہتے ہو تو آپ پاکستان میں قائم کسی بھی انجمن ہلال احمر کے دفتر جا کر ان سے حاصل کرسکتے ہیں یہ کورسز ایک یا دو دن پر مشتمل ہو تے ہیں ۔ میں خصوصا مدراس ، سکول اور کالج کے نوجوانوں سے کہوں گا کہ وہ کچھ وقت نکال کر فسٹ ایڈ کو خود سیکھ کر دوسروں کو بھی سیکھائیں تاکہ ہمارے معاشرے میں ہونے والے غفلتوں کا ازالہ ہو سکے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor