Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

وہ ملک جہاں ہر مسلمان کو چن چن کر قتل کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے (سید مقصود ہاشمی)

وہ ملک جہاں ہر مسلمان کو چن چن کر قتل کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے

سید مقصود ہاشمی (شمارہ 637)

برما جنوب مشرقی ایشیاء میں واقع ہے اسکا رقبہ اڑھائی لاکھ مربع میل ہے اسکا دارالحکومت رنگون ہے ایک اندازے کے مطابق آبادی 7کروڑہے جس میں اکثریت کا تعلق بدھ مت مذہب ہے کل 14 صوبے ہیں1996میں برما کا سرکاری نام میانمار رکھ دیا گیا تھین سین ایک فوجی جرنیل ہے جس نے طویل عرصے سے ملک میں مارشل لاء نافذ کرکے آمرانہ تسلط قائم کیاہوا ہے فوجیوں کی لوٹ مار اور بیڈگورنس نے ملک کو اقتصادی لحاظ سے تباہ برباد کردیاہے۔صوبہ اراکان بنگلہ دیش کے ساحلی شہر کے چاٹگام سے متصل ہے1948میں آزادی کے وقت مسلمانوں نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ انہیں مشرقی پاکستان کاحصہ بنادیا جائے لیکن انگریز حکمران اور بدھ مت آڑے آئے لہذا ایسانہ ہو سکا۔

 آ ج برما میں مسلمانوں جو ستم ڈھایا جارہاہے اسکی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کی اندو ہنا ک خبریں منظرِعام پر آتی ہیں اب اقوامتحدہ کے ایک سینئر اہلکار نے بھی تصدیق کردی ہے میانمار اپنی سر زمین سے مسلمانوں کی نسل ہی ختم کرناچاہتاہے۔

برطانوی ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین کے سربراہ جان مک کسک کا کہنا تھاکے میانمار کی رخائن ریاست میں مسلح افواج روہنگیاکے افراد کا قتل عام کررہی ہے جس کے باعث علاقے مسلمان ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں دوسری طرف برماکی حکومت اپنی وحشیانہ کرتوت کی تردید کرتی چلی آرہی ہے اور اس ضمن میں ایسے مضحکہ خیز بیانات جاری کررہی ہے کہ جن پر یقین کرنا ہی ناممکن ہے برمی حکومت کا کہناہے کے رخائن ریاست میں مسلمان اپنے گھروں کو خود ہی آگ لگارہے ہیں اس علاقے میں مسلم خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی رپوٹ بھی سامنے آتی رہتی ہیں اس حوالے سے بھی برمی حکومت کا کہناہے کہ یہ خواتین خود اپنے ساتھ زیادتی کرواتی ہیں تاکہ فوج پر الزام عائد کرسکیں یہاں یہ امر قابل زِکر ہے کے برمی حکومت کی طرف سے ریاست رخائن میں غیر ملکی صحافیوں اور امدادی کارکنوں کو داخلے کی اجازت نہیں۔بی بی سی رپوٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے بھی روہنگیاکے مسلمانوں کو اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی کے ہزاروں ک تعداد میں روہنگیا  مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر جمع ہورہے ہیں رپورٹ کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں اپنے ملک میں داخل ہونے والے برمی مسلمانوں کو پکڑ کر واپس بھیج رہے ہیں جان مک کسک کا کہنا اس مسئلے کے حل کے لئیے دنیا کو میانمار کی صورت حال پر توجہ دینی ہو گی برمی فوج اور بارڈر گارڈ پولیس نے9اکتوبر کوبارڈر گارڈکی ہلاکت کے بعدروہنگیا میں مسلمانوں کا بڑی بے دردی سے قتل عام کررہی ہے برمی سیکورٹی فورسز مردوں کو گولیا ں مار کر قتل کرنے۔ بچوں کو ذبح کرنے، خواتین کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنانے اور انکے گھروں کو جلانے اور لوٹنے جیسے اقدامات کرکے انہیں اپنے ہی ملک سے نکل جانے کے لیے مجبور کررہی ہے وہاں کے حالات معلوم کرکے ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کے یقینادنیا کے کسی حصے میں بھی اقلیت کے ساتھ ظلم تشدد نہیں ہورہا جو آج برمی مسلمانوں کے ساتھ ہورہاہے برما کے مسلمانوں کے ایک صوبے یا دوسری شہر میں جانے میں بڑی دشواریاں پیش آتی ہیں۔ مسلمانوں کے لئے تعلیم کے درازے بند ہیں انہیں سرکاری ملازمت ملنے کے امکانات بھی بہت کم ہیں یہاں تک کے مسلمانوں کو شادی کرنے کے لئے بھی جان جوکھوں کا کام ہے سرکار سے اسکی اجازت لیناپڑتی ہے خواہش مند جوڑوں کو شادی کے لئے سرکاری اہلکاروں کے سامنے پیش ہونا پڑتاہے اور ان درندہ صفت سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں اپنی عزت بھی گنوابیٹھتی ہیں۔ ملک میں کئی بار مسلم کش فسادات ہوچکے ہیں لیکن بین ا لااقومی برادری نے کبھی نوٹس نہیں لیا۔ موجودہ ظلم تشدد کی لہر نوعیت کے بدترین مسلم کش فسادات تادم تحریر جاری ہے لیکن انسانی حقوق کے علمبرداروں کے کانوں جوں تک نہیں رینگ رہی عالمی میڈیا اس وقت کے حوالے سے مکمل گونگی بہری ہوچکی ہے عالمی اداروں غیر ملکی میڈیا کاکیا گلہ کریں مسلم ممالک کے حکمرانوں اور میڈیا کو بھی سانپ سونگھاہے بلکہ یہ کہنازیادہ مناسب ہے کے انسانی حقوق کے علمبردار عالمی ہجڑوں اور مسلم خواجہ سرہ حکمران مکمل طور پر تماشاہی بنے ہوئے ہیں۔

بچوں کو ذبح کیا جارہاہے عورتوں کی عصت دری کی جارہی ہے لیکن دنیا مکافات عمل ہے آج جو ظلم کے خلاف خاموش ہیں اور جو ظلم کی انتہاکو پہنچ رہے ہیں کل انکی بھی پکڑ ہونی ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor