بلا اشتعال بھارتی فائرنگ، گولہ باری سے 2 شہری شہید

(شمارہ 657)

 بلا اشتعال بھارتی فائرنگ، گولہ باری سے 2 شہری شہید

کنٹرول لائن پرڈنہ سیکٹرمیں سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا،جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ

مظفر آباد(نیٹ نیوز) نئی حکومت آتے ہی ایل او سی ڈنہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 65 سالہ شہری اور ایک بچہ شہید ہوگیا۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے ڈنہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں موجی گاؤں کا رہائشی 65 سالہ ذوالفقار شہید ہوگیا۔پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال  فائرنگ سے شہادتوں پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے ڈنہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موجی گاؤں کا رہائشی 65 سالہ ذوالفقار شہید ہوگیا۔