Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

امریکی ڈرون، ہیلی کاپٹر تباہ،75 اتحادی ہلاک

(شمارہ 686)

امریکی ڈرون، ہیلی کاپٹر تباہ،75 اتحادی ہلاک

نمروزمیںاتحادیوں کا اہم افسر گرفتار،قندھار میں لیز گن حملے میں2 فوجی ہلاک، چوکی، ہتھیاروں پر قبضہ،ہلمند میں دھماکے سے 2 ٹینک تباہ،سوار 8 اہلکار جل مرے،بادغیس میں 19 مراکز فتح، 30 اہلکار سرنڈر
مجاہدین نے ہیلی کاپٹر ضلع بلغان ، امریکی ڈرون صوبہ پروان میں مار گرایا،ہلمند میں 6 ٹینک تباہ،لوگر میں پولیس سربراہ محافظوں سمیت ہلاک، بالا مرغاب کے سقوط پر گورنربادغیس نے  خودکشی کی دھمکی دے دی
غزنی،ہلمند ،ارزگان میں شہریوں پر بمبوں کی بارش ،نشانہ بننے والوں میں بچے شامل،ننگرہار،قندوز،لوگر اور بلخ میں گھر گھر تلاشی، لوٹ مار کے بعد کئی مکانوں کو بارود سے اڑا دیا،9 افراد گرفتار،4 شہداء سگے بھائی
افغان عوام کوجلد خوشخبری ملے گی،باہر رہنے والے معاہدے کے بعدواپس آئیں گے،مخالفین بھائیوں جیسے سلوک کے حقدارہیں،تمام سیاستدانوں کوتحفظ اور سابق جہادیوں کوخصوصی عزت دینگے۔ ملا برادر

کابل(نیٹ نیوز)امارت اسلامیہ میں مجاہدین کے اتحادی فورسز پر کڑے وار، 75 اتحادی ہلاک ، امریکی ڈرون، ہیلی کاپٹر تباہ، بمباری سے 41 افغان شہری شہید، نمروزمیںاتحادیوں کا اہم افسر گرفتار،قندھار میں لیز گن حملے میں2 فوجی ہلاک، چوکی، ہتھیاروں پر قبضہ،بالا مرغاب کے سقوط پر گورنربادغیس نے  خودکشی کی دھمکی ،قندوز،لوگر اور بلخ میں گھر گھر تلاشی، لوٹ مار کے بعد کئی مکانوں کو بارود سے اڑا دیا،شہداء میں4 سگے بھائی بھی شامل دوسری جانب افغان امریکہ مذاکرات جاری، معاہدے کے 2نکات کامسودہ تیار،آزادی کی تحریکوں کیلئے طالبان نے بڑا مطالبہ منوا لیا،محدودعلاقے میں جدوجہددہشتگردی کے زمرے میں نہیں آئیگی،کشمیریوں کوفائدہ پہنچنے کا امکان، عام معافی کا اشارہ ،افغان عوام کوجلد خوشخبری ملے گی،باہر رہنے والے معاہدے کے بعدواپس آئیں گے،مخالفین بھائیوں جیسے سلوک کے حقدارہیں، ملا برادر کا کہنا ہے کہ تمام سیاستدانوں کوتحفظ اور سابق جہادیوں کوخصوصی عزت دینگے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوج نے5 افغان صوبوں میں 7بے گناہ افغان شہری شہید جبکہ 9کو گرفتار کر لیا،امریکی فوج کے ہاتھوں 7بے گناہ افغان  شہری شہید جبکہ 9کو گرفتار کر لیاگیا جبکہ افغان طالبان نے الخندق آپریشن کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 12اہلکار ہلاک جبکہ 2کو رہا کر دیا ۔افغانستان کے صوبہ نمروزمیں طالبان کارروائی میں اہم افسر گرفتار۔قندھار میں لیز گن حملے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ طالبان نے اہم افسر محمد نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے اس کا مقدمہ شرعی عدالت کے حوالے کریا۔دوسری جانب صوبہ قندھار کے ضلع شاولیکوٹ میں سرناوہ کے علاقے میں طالبان حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔سرپل میں طالبان کی کاروائی میں 8 اہلکار ہلاک وزخمی جبکہ طالبان نے چوکی پر قبضہ کرلیا۔ اینگ یش کہ کے علاقے میں واقع چوکی پر طالبان نے حملہ کیا اور چوکی پر قبضہ کرلیا جبکہ لڑائی میں 2 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ادھر فراہ صوبے میں بم دھماکے سے ٹینک تباہ اور 3 جنگجو طالبان نے گرفتار کر لئے۔ ضلع پشت رود کے گج گین کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکارہلاک ہو گئے۔صوبائی دار الحکومت فراہ شہر سے اطلاع ملی کہ دراباد کے علاقے میں طالبان نے 3 جنگجوؤں تازہ گل ولد توکل، عبد الخالق ولد توکل اور زمری ولد طاہر کو گرفتار کرکے ان کے مقدمہ شرعی عدالت کے حوالے کردیا۔اسی طرح ارزگان صوبے میں لیزر گن حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔علاوہ ازیں ۔ صوبہ فراہ ضلع بکوا کے اشکین علاقے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھاپہ مار کارروائی میں متعدد مکانات بارودی مواد سے منہدم ہو گئے جن میں عصمت اللہ کے 3 بیٹے حمید اللہ، تور جان اور نور اللہ شہید اور 3 عام لوگوں کی گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ صوبہ ارزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر سے اطلاع ملی کہ جمعرات کے رات امریکی و افغان فوج نے مراباد کے علاقے پر چھاپہ مار اور علاقے پر بمبار ی کی جس سے 3 شہری شہید ہوگئے۔دریں اثناء افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان حملے اور دھماکے میں دو ٹینک تباہ جبکہ آٹھ اہلکار ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دار الحکومت لشکرگاہ شہر کے حلقہ نمبر چار کے علاقے کے باباجی کے مقام پر واقع چوکی پر طالبان حملے میں ٹینک تباہ اور ایک پولیس ہلاک ہوگیا۔ضلع نادعلی میں بیلرئی کے علاقے میں واقع چوکی پر سنائپر گن حملے سے 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ضلع گرشک ضلعی بازار کے قریب پل کے علاقے اور تورئی شاہ ونہر سراج کے علاقے کے وزیر ماندہ کے مقام پر پولیس پر حملے اور دھماکے سے 2 ٹینک تباہ اور 6 اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔طالبان نے تین کلاشنکوف قبضے میں لے لئے۔جوابی فائرنگ سے ایک طالبان جنگجو شہید ہو گیا۔اسی طرح قندھار میں بم دھماکے سے گاڑی تباہ اور کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔ ناصر کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے سے رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔زابل میں چوکی پر حملے میں چھ فوجی مارے گئے۔صوبہ زابل ضلع ارغنداب میں فوجی چوکی پر حملہ ہوا۔دہ افغانان کے علاقے میں واقع زیکویک نامی چوکی پر طالبان حملے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔سر پل میں فوجی مرکز پر حملے میں تین جنگجو ہلاک ہو گئے۔ادھر افغان طالبان کے حملوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔طالبان نے صوبہ پروان میں امریکی ڈرون مار گرایا، جب کہ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون تکینکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔طالبان نے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے دوران 20 افغان اہلکاروں کو بھی ہلاک کردیا ہے، جب کہ ایک ضلعی پولیس سربراہ کو محافظوں سمیت بم حملے میں ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق پروان کے ضلع باگرام میں طالبان نے امریکی ڈرون کو مار گرایا ہے۔طالبان کا کہنا تھا کہ ضلع باگرام میں امریکی ڈروان کو نشانہ بناکر تباہ کیا گیا ہے، تاہم حکام کا دعویٰ ہے کہ ڈرون تکنیکی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوگیا۔دوسری جانب صوبہ ہلمند کیضلع نادعلی کے قلف کے علاقے میں چوکی پر طالبان نے حملہ کردیا، جس میں گاڑی تباہ اور 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔دھر بادغیس کے صوبائی اسمبلی کے رکن فرید اخیزی نے بتایا ہے کہ طالبان نے 16 چوکیوں پر قبصہ کر لیا ، جب کہ 50 فوجی اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں اس کی تصدیق کی ہے۔ امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب ضلع قیصار میں فوجی مراکز پر حملہ کیا۔  ارکلیک کے علاقے میں واقع فوجی یونٹ وچوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جو چار گھنٹے تک جاری رہا، جس سے یونٹ وچوکی فتح، 21 اہلکار ہلاک، جن میں سے 16 کی لاشیں تا حال وہاں پڑی ہوئی ہیں، 15 زخمی، جبکہ 4 مزید گرفتار ہوئے۔ صوبہ بادغیس ضلع مرغاب میں فوجی مراکز پر مجاہدین نے وسیع حملہ کیا۔لودینان کے علاقے میں واقع فوجی چوکیوں ومراکز پر مجاہدین نے ہلکے وبھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فوجی یونٹ اور 3 چوکیاں فتح، 20 اہلکار ہلاک، 28 گرفتار، جبکہ مجاہدین نے 10 ہیوی مشن گن، 6 عدد راکٹ لانچر، 18 کارمولی بندوق اور 2 بم آفگن سمیت مختلف النوع فوجی سازوامان غنیمت کرلیا۔ ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے لیس مجاہدین نے صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان کے چارشنبہ تپہ کے علاقے میں واقع دو پولیس چوکیوں پر وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے دونوں چوکیاں فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 10 ہلاک جب کہ 6 گرفتار اور مجاہدین نے کافی مقدار میں اسلحہ وغیرہ غنیمت کرلی۔دوسری جانب مذکورہ علاقے پر مجاہدین نے ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر کا پائلٹ زخمی اور ہیلی کاپٹر نے پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی، جسے بعد میں ٹرائیلر کے ذریعے منتقل کیا گیا۔نیز ضلع پل خمری کے خواجہ الوان سے باغ شمال تک علاقوں کو مجاہدین نے دشمن کے کاروان پر اسی نوعیت کا حملہ کیا، جو دیر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں 8 آئل بھرے ٹینکر، 2 ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 4 اہلکار بھی مارے گئے۔افغان طالبان نے عام معافی کا اشارہ دے دیا۔قطر دفتر کے سربراہ ملا عبد الغنی برادر نے کہا ہے کہ مخالفین بھائیوں جیسے سلوک کے حقدارہیں۔ افغانستان کے تمام سیاستدانوں کوتحفظ اورسابق جہادیوں کوخصوصی عزت دینگے۔باہر رہنے والے معاہدے کے بعدواپس آئیں۔ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔عوام کوجلد خوشخبری ملے گی۔مل بیٹھ کر افغانستان کواسلامی شریعت کے مطابق چلانے کیلئے مشاورت کرینگے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor