Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نیوزی لینڈ، 2 مساجد پر فائرنگ سے 50 نمازی شہید

(شمارہ 686)

نیوزی لینڈ، 2 مساجد پر فائرنگ سے 50 نمازی شہید

مسجدالنور میں41،لین ووڈ مسجدمیں 9 شہادتیں،48 نمازی زخمی،20 کی حالت نازک،عیسائی دہشت گردوں نے نماز جمعہ سے قبل مساجد میںنشانہ بنایا
شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل،بیگناہوں کی جان لینے کیلئے خود کارہتھیاروں کااستعمال کیا گیا،بچ کرنکلنے والوں کوسڑک پرگولیاں ماری گئیں
حملہ آور انتہا پسند آسٹریلوی شہری فوجی وردی میں پہلے مسجد النور پہنچا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، ہیلمنٹ میں لگے کیمرے سے ویڈیو بناتا رہا
مرکزی دہشت گرد سمیت4سفیدفام گرفتار،گاڑی سے اسلحہ اور2 بم بھی برآمد،مساجد کوتالے لگا دیئے گئے،حملہ آور اسلام کیخلاف زہر اگلتا رہا،عینی شاہدین

کرائسٹ چرچ (نیٹ نیوز)دوسروں کو دہشت گرد کہنے والوں کی دہشت گردی، نیوزی لینڈ میں آسٹریلوی انتہا پسند مرکزی ملزم کا 3 ساتھیوں سمیت 2 مساجد میں گھس کر نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ، جس کے نتیجے میں50 سے  زائد نمازی شہید اور 48 زخمی ہوگئے۔شہدا میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔مسجدالنور میں41 اورلین ووڈ مسجدمیں 9 شہادتیں ہوئیں۔20 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔سفاک گوروں نے گناہوں کی جان لینے کیلئے خود کارہتھیاروں کااستعمال کیا گیا۔مسجد سے بچ کرنکلنے والوں کوسڑک پرگولیاں ماری گئیں۔مسلمانوں کے قتل عام کی ویڈیوسوشل میڈیاپربراہ راست نشر کی گئی۔مرکزی دہشت گرد آسٹریلوی شہری سمیت4سفیدفاموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ عیسائی دہشت گردوں  کی گاڑی سے اسلحہ اور2 بم بھی برآمد ہوئے۔ اندوہناک سانحے کے بعد کراسٹ چرچ کی تمام مساجد کوتالے لگا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں ایک گورے عیسائی دہشت گردنے نماز جمعہ سے قبل ڈین ایوینیو واقع میں واقع مسجد النور میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔مسلمانوں کے قتل عام کے ہولناک مناظرآسٹریلوی شہری گورے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو کے ذریعے سامنے آئے جو اس نے   فیس بک پر براہ راست نشر کی۔ 16 منٹ سے زیادہ طویل اس ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ سفید فام دہشت گرد ایک سیون سیٹر گاڑی میں روانہ ہوتا ہے۔ اس کی پسنجر سیٹ پر تین خودکار بندوقیں رکھی ہیں،جن پر سفید رنگ سے کچھ لکھا ہے۔ فوجی دھنیں سنتے ہوئے وہ ڈین ایونیو پر واقع مسجد النور کی بغلی گلی میں پہنچتا ہے۔ویڈیو بنانے کے لیے کیمرہ عیسائی دہشت گرد نے اپنے سر پر لگا رکھا تھا۔ گورے دہشت گرد نے گاڑی بغلی گلی میں چھوڑی اور ایک آٹو میٹک رائفل ہاتھ میں لیے مسجد کے احاطے میں داخل ہوگیا،مختصر راہداری اور بغلی کمروں میں نمازیوں کو شہید کرنے کے بعد عیسائی دہشت گرد مرکزی ہال میں آیا اور نشانہ لے لے کر لوگوں پر فائرنگ شروع کردی۔ گورے دہشت گرد نے نمازی خواتین اور بچوں کو بھی شہید کیا۔ مسجد سے باہر نکلتے ہوئے اسے سڑک کی طرف مسجد کے ایک کونے پر برقع پوش خاتون نظر آئی جسے اس نے دور سے ہی نشانہ لے کر گولی ماردی۔ اس سفاکانہ قتل عام کے بعد سفید فام دہشت گرد اپنی گاڑی میں بیٹھتا ہے اور اسے حرکت دیتا ہے بغلی گلی سے باہر نکل کر مرکزی سڑک پر آتے ہوئے وہ خاتون کی لاش کے اوپر سے گاڑی گزارتا ہے۔ دہشت گرد کی گاڑی میں فوجی دھن بج رہی تھی۔  النور مسجد سے نکلنے کے چار منٹ بعد یہ ویڈیو ختم ہوجاتی ہے۔النور مسجد پر حملے کے دوران ہی لین ووڈ کی مسجد میں بھی گورے عیسائی دہشت گرد نے گھس کراندھا دھند فائرنگ کی۔ النور مسجد میں 41 اور لین ووڈ مسجد میں 9نمازی شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ گولیاں لگنے سے48 نمازی زخمی ہوئے جن میں 20 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔نیوزی لینڈپولیس نے شہریوں کو متاثرہ مساجد سے دور رہنے کی ہدایت دی جبکہ شہر کی دیگر تمام مساجد کو خالی کرا کے تالے لگا دئے گئے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرجا گھر اور اسکول بھی بند کردیئے گئے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor