Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

صلیبی دہشتگردوں کا عالمی نیٹ ورک بننے کا انکشاف،مئیر لندن کو بھی دھمکی

(شمارہ 686)

صلیبی دہشتگردوں کا عالمی نیٹ ورک بننے کا انکشاف،مئیر لندن کو بھی دھمکی

سوشل میڈیا سے رابطے میں ہیں، برطانیہ میں ایک حامی پکڑا گیا،فرانس میں بھی تحقیقات شروع،برینٹن کو بچانے کی کوششیں، آسٹریلیا بیدخلی پر قانونی مشاورت
 مئیر لندن کو دھمکی کے بعد برطانیہ نے بھی تحقیقات شروع کردیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قاتل دہشت گرد کی حمایت کرنے والا نوجوان گرفتار،تحقیقات جاری

کرائسٹ چرچ(نیٹ نیوز) سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد کیوی حکام کی تفتیش کے دوران عیسائی دہشت گردوں کے عالمی نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ جو سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں سے رابطے میں ہے۔ مئیر لندن صادق خان کو دھمکی کے بعد برطانیہ نے بھی تحقیقات شروع کردیں۔ اس ضمن میں برینٹن کی حمایت کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔دوسری جانب سفید فام درندے کوبچانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔ جب کہ کیوی وزیراعظم نے آسٹریلیا بیدخل کئے جانے کے معاملے پر قانونی رائے مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے ایک اخبار ہیرالڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ برینٹن ٹارنٹ سے تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ اس کا تعلق ایسے سوشل میڈیا نیٹ ورک سے ہے جو دنیا بھر کے انتہاپسند عیسائی گروپوں سے رابطے میں ہے اور یہ گروپ ایک دوسرے سے سیکھ رہے ہیں۔ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت مغربی ممالک کی پانچ بڑی انٹیلی جنس ایجنسیاں القاعدہ سمیت دیگرمسلمان تنظیموں کے حوالے سے تومعلومات شیئر کرتی ہیں لیکن عیسائی دہشت گردوں سے صرف نظر کی جاتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے انٹیلی جنس حکام نے اعتراف نما شکوہ کیا کہ وہ گزشتہ دو عشروں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ سے تعاون کررہے ہیں لیکن ایف بی آئی کی جانب سے ہمیں عیسائی شدت پسندوں سے خبردار نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے ہمیں عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب سفید فام درندے کو بچانے کی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ ایک گروپ اور وکیل صفائی کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ برینٹن کو جیل میں مارا جاسکتا ہے۔ اس لئے اس کی سیکورٹی انتہائی سخت ہونی چاہئے۔ جب کہ کیوی حکام کی کوشش ہے کہ کسی طرح اپنی بلا آسٹریلیا کے سر ڈال کر برینٹن کو ڈی پورٹ کردیا جائے۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق سفید فام نسل پرست دہشت گرد برینٹن ٹارنٹ کی حمایت میں اولڈ ہیم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان نے پوسٹ شیئر کی تھی۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق مانچسٹر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے نیوزی لینڈ اور دنیا بھر میں لوگ صدمے کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور اس مشکل وقت میں ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor