غزہ پر اسرائیل کے 45 فضائی حملے، املاک تباہ،نواجوان شہید،50زخمی

(شمارہ 686)

غزہ پر اسرائیل کے 45 فضائی حملے، املاک تباہ،نواجوان شہید،50زخمی

میزائلوں کے بعد فضائی حملے،صہیونی فوج کی قریہ قریہ تلاشی، 27 فلسطینی گرفتار،فروری میں  78 بچوں سمیت 570 فلسطینی صہیونی زندانوں میں منتقل
 پولیس کی سکیورٹی میں 60 یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا،بے حرمتی کی،مسلمانوں کا شدید احتجاج، فلسطینی چاقو بردار نے اسرائیلی فوجی مارڈالا،2زخمی ہوگئے

مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز)غزہ پر اسرائیل کے 45 فضائی حملے، متعدد املاک تباہ، نوجوان شہید، 50 فلسطینی زخمی، صہیونی فوج کی قریہ قریہ تلاشی، 27 فلسطینی گرفتار،فروری میں  78 بچوں سمیت 570 فلسطینی صہیونی زندانوں میں منتقل، پولیس کی سکیورٹی میں 60 یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا،بے حرمتی کی،مسلمانوں کا شدید احتجاج،شمالی حسین میں فلسطینی معلم کا مکان مسمار، 3صاحبزادے قید،فلسطینی چاقو بردار نے اسرائیلی فوجی مارڈالا،2 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں کئی مقامات پر درجنوں فضائی حملے کیے ہیں جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی   دفاعی افواج نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں حماس کے ایک سو اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔صہیونی فوج نے الزام لگایا کہ غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقوں میں راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے یہ کارروائیاں کیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق ان حملوں میں حماس کے راکٹ سازی کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیلی وزارت برائے ہائوسنگ اور آباد کاری نے مقبوضہ بیت المقدس یہودی آباد کاروں  کے لیے مزید سیکڑوں مکانات کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے۔اسرائیلی اخبار'یدیعوت احرونوت' کے مطابق القدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے گھروں کی تعمیر کا اعلان انتخابی معرکے کا حصہ ہے۔ ان میں سے بعض مکانات گرین لائن سے باہر تعمیر کئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت گرین لائن سے باہر، بسغات زئیو اور راموت یہودی آباد کاروں کے لیے 700 مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق القدس کی الفی منشیہ ، عمنوئیل اور آدام ، بیت اریہ اور معالیہ افرایم میں 260 مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ادھر اسرائیلی وزیر خزانہ موشے کاحلون کا کہنا ہے کہ القدس کے جن علاقوں میں مکانات کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ان میں پچھلے کچھ عرصے سے تعمیرات پر پابندی تھی۔ مگر اب وہاں پر بھی مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ادھر صہیونی فوج نے فروری کے دوران روز مرہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈائون میں 78 بچوں اور13 خواتین سمیت 569 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر جیلوں میں ڈال دیا۔اسرائیلی فوج کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کار تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان کے چاقو حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 2 یہودی آباد کار زخمی ہوگیا، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور سنہ 1948ء   کے فلسطینی علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 27 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔عینی شاہدین اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوٹ مار اور گھروں میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بھی کی۔اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے اسکول کیاستاد جمال القنبع کے خلاف انتقامی کارروائی اور ریاستی جبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے تین جوان بیٹوں کو حراست میں لینے کے ساتھ اس کا مکان بھی مسمار کرڈالا۔