شیخ الحدیث مولانا منظور احمد نعمانی صاحب کے صاحبزادے مولانا حفظ الرحمٰن انتقال کر گئے

(شمارہ 686)

شیخ الحدیث مولانا منظور احمد نعمانی صاحب کے صاحبزادے مولانا حفظ الرحمٰن انتقال کر گئے

مرحوم کی دینی علوم کی تعلیم و تربیت میں والدمحترم کی کاوشیں سرفہرست ہے،چند دن قبل معدے کی تکلیف محسوس ہوئی تھی
 امیر المجاہدین حضرت مولانا محمد مسعودازہر کی جانب سے مرحوم کے والد شیخ التفسیر منظور احمد نعمانی سے تعزیت کا اظہار کیا گیا

رحیم یارخان (القلم نیوز)شیخ التفسیر و الحدیث، معروف بزرگ عالم دین حضرت مولانا محمد منظور احمد نعمانی (آف ظاہر پیر، رحیم یار خان) کے صاحبزادے مولانا حفظ الرحمن قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کے انتقال پر امیر المجاہدین حضرت مولانا محمد مسعودازہر حفظہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مرحوم کے والد محترم شیخ التفسیر مولانا منظور احمد نعمانی صاحب سے خصوصی تعزیتی پیغام بھی پہنچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم صاحبزادے ،مولانا نعمانی کی پہلی اہلیہ محترمہ  سے تھے، اور ٹانگوں سے معذور بھی تھے۔ مرحوم کی وفات پر نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف سیاسی و مذہبی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔ مرحوم کی دینی علوم کی تعلیم و تربیت میں ان کے والدمحترم کی کاوشیں اور سرپرستی سرفہرست ہے۔ معذوری کی وجہ سے شادی نہ کرسکے تھے۔ ظاہرپیر کے علاقہ بستی مانک والی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ چند دن قبل معدے وغیرہ کی کچھ تکلیف محسوس ہوئی اورپھر وہ قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ خود حضرت نعمانی مدظلہ نے پڑھائی اور وہیں آبائی بستی مانک والی میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔