یمن میں اتحادی فوج کی بمباری سے 25 حوثی ہلاک

(شمارہ 686)

یمن میں اتحادی فوج کی بمباری سے 25 حوثی ہلاک

مغربی تغز میں ٹھکانوں پر حملے کئے گئے،اہم کمانڈرعبداللہ سالح،الباجنی سمیت اہم کمانڈر بھی مارے گئے،باغی لاشیں چھوڑ کر فرار

صنعاء  ( نیٹ نیوز)یمن میں سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مغربی تعز میں 25 حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔حوثی باغی وادی المقصب میں لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مقتولین میں حوثیوں کے اہم کمانڈر عبداللہ صالح عبدہ الباجنی، رشید علی احمد تاج الدین اور عبدالملک  احمد القابلی شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق یمنی فوج اور عرب اتحادی فوج نے مغربی تعز میں البرح، وادی المقصب اور اطراف کے پہاڑی علاقوں میں موجود حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 25 باغی ہلاک ہوگئے۔ عرب میڈیاکے مطابق مہلوکین میں تعز گورنری میں حوثیوں کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔سرکاری فوج کے بیان کے مطابق حوثی باغی وادی المقصب میں لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مقتولین میں حوثیوں کے اہم کمانڈر عبدالہ صالح عبدہ الباجنی، رشید علی احمد تاج الدین اور عبدالملک احمد القابلی شامل ہیں۔