Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

شام، خانہ جنگی 3 لاکھ 70 ہزار جانیںنگل گئی،بمباری سے2 شہید

(شمارہ 686)

شام، خانہ جنگی 3 لاکھ 70 ہزار جانیںنگل گئی،بمباری سے2 شہید

ادلب میں پھر روسی بمباری،19 افراد زخمی بی ہوئے،جنوبی علاقے میں فاسفورس بموں سے حملے،2 حملوں40 ،40 بم پھینکے گئے

دمشق ،ادلب(نیٹ نیوز)شامی خانہ جنگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ ستر ہزار ہو گئی ہے جبکہ رو س کے تازہ حملے میں2شہری شہید،19 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں انسانی حقوق پرنظر رکھنے کے لیے برطانیہ کے دارلحکومت میں قائم کی گئی سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ شامی تنازعے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے ایک لاکھ بارہ ہزار عام شہری تھے۔ بتایا گیا ہے  کہ ان میں اکیس ہزار بچے اور تیرہ ہزار خواتین بھی شامل ہیں۔ شام کا یہ تنازعہ ٹھیک آٹھ برس قبل پندرہ مارچ 2011ء کو دِرعا سے شروع ہونے والے عوامی مظاہروں سے ہوا تھا جو بعد ازاں خانہ جنگی کی شکل اختیار کر گیا۔ادھرادلب پر روسی طیاروں کی بمباری سے 2 شامی شہری شہید اور 19 شدید زخمی ہوگئے۔ ادلب کے علاقے کفرامیم میں پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب ادلب سول ڈیفنس کے سربراہ مصطفیٰ حاجی یوسف   غیر ملکی دہشت گرد گروپوں نے ادلب کے جنوبی علاقے تمانیہ میں سفید فاسفورس کے ساتھ حملہ کیا۔حاجی یوسف کے مطابق حملہ 2 دفعہ کیا گیا اور دونوں دفعہ سفید فاسفورس والے چالیس چالیس بم پھینکے گئے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor