Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

تمغے شہرت کیلئے بھارتی جرنیلوں میں کشمیریوں کے قتل کامقابلہ،مزید6نوجوان شہید

(شمارہ 687)

تمغے شہرت کیلئے بھارتی  جرنیلوں میں کشمیریوں کے قتل کامقابلہ،مزید6نوجوان شہید

سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا،بھارتی ایجنسی کے تشدد سے جماعت اسلامی کا رہنما شہید،نجی سکول کے پرنسپل کو گھر سے اٹھایا گیا،ہزاروں کشمیریوں کااحتجاج
لبریشن فرنٹ کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع،تمام دفاتر سیل کرنے کا فیصلہ،قابض فورسز کی گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ،حریت کارکن سمیت9 افراد پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو

سرینگر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، تمغے اور شہرت کے لئے بھارتی جرنیلوں میںکشمیریوں کے قتل کا مقابلہ، مزید6 نوجوان شہید کردیئے،بے گناہ کشمیریوں کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، بھارتی ایجنسی کے تشدد سے جماعت اسلامی کا رہنما شہید ہوگیا، نجی سکول کے پرنسپل رضوان کو گھر سے ایجنسیوں نے اٹھایا گیا،لبریشن فرنٹ کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع،تمام دفاتر سیل کرنے کا فیصلہ،قابض فورسز کی گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ،حریت کارکن سمیت9 افراد پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے جرنیلوں نے تمغے اور شہرت پانے کیلئے بے گناہ کشمیریوں   کا خون بہانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں تعینات 15ویں کور کے سربراہ بن کر آنے والے جرنیلوں میں زیادہ سے زیادہ کشمیری شہید کرنے کا مقابلہ شروع ہوگیا ہے۔ 15ویں کور کے تحت ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی کو بھارتی فوجی قیادت نہ صرف نظرانداز کر رہی ہے بلکہ الٹا کشمیریوں کا خون بہانے والے جرنیلوں کی حوصلہ افزائی میں مصروف ہے۔  بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کاروائی میں کم عمربچے سمیت مزید4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، ۔ بھارتی فوج نے جامع مسجد سری نگر سیل کر دی اور نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی۔حریت کانفرنس (ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو بھی نظربند کر دیا گیا۔ بھارتی فوج نے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سری نگر، بانڈی پورہ، شوپیاں اور دیگر علاقوں میں اضافی نفری تعینات کئے رکھی۔ بھارتی فورسز کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں زبردست جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔سوپور میں شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ سوپور اور دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی۔بھارتی ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر میں حریت لیڈروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے بزرگ کشمیری قائد اور حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے 14لاکھ40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے، 6.8لاکھ روپے قرق کر لینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ادھر امیر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر ڈاکٹر حامد فیاض پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگا دیا گیا ہے جبکہ ایک دن قبل بھارتی فوج کے ہاتھوں12سالہ لڑکے کی شہادت پر حاجن اور دیگر علاقوں میں ہڑتال رہی۔بھارت میں نئی دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی جانب سے پلوامہ حملہ کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کشمیری مجاہد سجاد خان کی لال قلعہ کے سامنے سے گرفتاری کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد نکلا، مذکورہ نوجوان مزدورہے اور ایک ماہ پہلے سے ہی بھارتی پولیس کی تحویل میں تھا جسے پلوامہ حملہ کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں دونوجوانوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے ان کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل بھیج دیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے دو ہفتے قبل ضلع کے علاقے راجپورہ سے نوجوان نثار رشید اور عاشق حسین ڈار کو گھروں سے گرفتار کیا تھا۔ بھارت کے پارلیمانی انتخابات سے قبل علاقے سے مزید نوجوانوں کو جیلوں میں ڈالنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دریں اثناء   شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرالہ پورہ سے بیکن میں کام کرنے والا ایک جونیئر انجینئر لاپتہ ہوگیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے جماعت اسلامی سے وابستہ زیر حراست اسکول پرنسپل کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔ رضوان  نامی کشمیری نوجوان پرائیویٹ اسکول کا پرنسپل تھا اور اسے تین دن قبل گھر پر چھاپہ مار کر اغواء  کیا گیا تھا۔ اسکول پرنسپل کو شہید کرنے پر ہزاروں کشمیریوں نے شدید احتجاج کیاہے۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد اشرف صحرائی اور دیگر کشمیری لیڈروں نے ظلم و دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعہ کیخلاف آج ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor