Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

گوشۂ مکتوب خادم۔ 657

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 657)

مکتوبِ خادم    (16.8.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کے سارے نام پیارے ہیں..بڑے ہیں..اسی لئے بعض اہل علم کے نزدیک..اللہ تعالیٰ کا ہر نام"اسم اعظم"ہے..اسم کے معنی نام اور اعظم کا مطلب زیادہ بڑا..جبکہ اکثر اہل علم کے نزدیک..اللہ تعالی کا ایک خاص نام"اسم اعظم"ہے..یہ وہ اسم مبارک ہے کہ جسے پکار کر جو دعاء مانگی جائے وہ ضرور قبول ہوتی ہے.. ہماری امی محترمہ،ساری امت کی محسنہ..حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ایک جامع دعاء کے ذریعہ..اسم اعظم کو پایا اور پھر اس کے ذریعہ..اپنے لئے مغفرت مانگی،رحمت مانگی..بے شک"اسم اعظم"جو پا لیتے ہیں وہ دنیا کی دعائیں نہیں مانگتے وہ مغفرت مانگتے ہیں..رحمت مانگتے ہیں .. حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی وہ دعاء حدیث شریف کی کتاب"ابن ماجہ"میں ہے..آپ میں سے کئی کو یاد ہوگی..آج کل کے بڑے دنوں اور راتوں میں وہ دعاء مانگنا بہت قیمتی ہے..کل کے مکتوب میں وہ دعاء آ جائے گی ان شاء اللہ..الحمدللہ نفل قربانی مہم بہت اچھی جارہی ہے..جو ابھی تک سوچوں میں ہیں وہ جلد یہ سعادت حاصل کریں کیونکہ..قربانی دور دور تک جاتی ہے..ابھی سے انتظام ہوگا تو وہاں تک پہنچے گی..نیکی کے کاموں میں جلدی کرنی چاہیے..آج کل کے دنوں کا تو ہر لمحہ قیمتی ہے..مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن مبارک..

والسلام

مکتوبِ خادم    (17.8.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ اپنے تمام"اسماء الحسنیٰ"کی برکت سے .. میری اور آپ کی مغفرت فرمائے..ابن ماجہ کی روایت کا خلاصہ یہ ہے کہ..حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا کہ..اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنا وہ اسم سکھایا ہے جس کے ذریعہ سے جو کچھ مانگا جائے وہ ملتا ہے..حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ!وہ مجھے سکھا دیجئے..آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے معذرت فرمائی کہ خواتین کے لئے مناسب نہیں..جب مؤدبانہ اصرار کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ سکھایا تو..حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کھڑے ہوکر دو رکعت نماز ادا کی..اس کے بعد یہ دعاء پڑھ کر..اللہ تعالیٰ سے مغفرت و رحمت کا سؤال کیا..دعاء سن کر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش ہوئے اورہنس کر فرمایا کہ..وہ اسم مبارک اس دعاء میں آگیا ہے..دعاء یہ ہے:اللّٰہُمَّ إِنِّی اَدْعُوکَ اللّٰہَ وَاَدْعُوکَ الرَّحْمٰنَ وَاَدْعُوکَ الْبَرَّ الرَّحِیمَ وَاَدْعُوکَ بِاَسْمَائِکَ الْحُسْنٰی کُلِّہَا مَا عَلِمْتُ مِنْہَا وَمَا لَمْ اَعْلَمْ اَنْ تَغْفِرَلِی وَتَرْحَمَنِی..ترجمہ:یااللہ میں آپ کو "اللہ" کہہ کر پکارتی ہوں اور "رحمن" کہہ کر پکارتی ہوں اور"البر الرحیم"کہہ کر پکارتی ہوں اور آپ کو آپ کے تمام اسماء الحسنیٰ سے پکارتی ہوں وہ اسماء جو مجھے معلوم ہیں اور وہ اسماء جو مجھے معلوم نہیں..ان سب سے آپ کو پکارتی ہوں کہ آپ میری مغفرت فرما دیجئے اور مجھ پر رحم فرما دیجئے..

والسلام

مکتوبِ خادم    (19.8.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ہی "یار"اللہ تعالیٰ ہی"مددگار"اللّٰہ اللّٰہ ربی لا أشرک بہ شیئا ولا اتخذ من دونہ ولیا..جب دل میں کسی کا خوف آئے تو یہی پڑھ لیا کریں وجد کے ساتھ..اللّٰہ اللّٰہ ربی لا أشرک بہ شیئا ولا اتخذ من دونہ ولیا..جب دل میں کسی کے لئے طمع آئے،لالچ آئے تب یہی پڑھ لیا کریں .. اخلاص کے ساتھ..جب دل میں کسی کا رعب آئے تب بھی یہی پڑھ لیا کریں یقین کے ساتھ..جب دل میں غیر اللہ سے توقعات پیدا ہونے لگیں تب بھی یہی پڑھ لیا کریں شرم کے ساتھ..ترجمہ اس دعاء کا یہ ہے:اللہ ہی اللہ میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا اور نہ اس کے سوا کسی کو اپنا یار و مددگار بناتا ہوں ..ایسی وجد آفرین دعاء ہے کہ دل جھوم اٹھتا ہے..اللّٰہ اللّٰہ ربی لا أشرک بہ شیئا ولا اتخذ من دونہ ولیا..اللہ ہی خالق ،اللہ ہی مالک،اللہ ہی نفع دینے والے،اللہ ہی زندگی،موت کا حکم نافذ فرمانے والے .. پھر کسی اور سے کیا ڈر؟کسی اور کا کیا رعب؟کسی اور سے کیا توقع؟..کسی اور سے کیا طمع؟..کسی اور سے کیا حرص؟..کوئی مار نہیں سکتا جب تک اللہ نہ چاہے .. کوئی دے نہیں سکتا جب تک اللہ نہ چاہے..کوئی روک نہیں سکتا جب تک کہ اللہ نہ چاہے..لا الہ الا اللہ..

والسلام

مکتوبِ خادم    (21.8.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتیں"یوم عرفہ"میں برستی ہیں .. آج حجاز میں "یوم عرفہ"تھا..تمام حجاج کرام کو "حج سعید مبارک"اللہ تعالیٰ کے فرائض مسلمانوں میں زندہ رہیں،جاری رہیں..یہ ہماری جماعت کی بنیادی دعوت ہے(۱)کل ہمارے ہاں یوم عرفہ ہے کوشش کریں کہ روزہ رکھ لیں..نفل روزوں میں یہ سب سے پیارا اور وزن میں سب سے بھاری روزہ ہے..کیا معلوم یہ ہماری زندگی کا آخری "یوم عرفہ"ہو(۲)یوم عرفہ کاایک خاص عمل حجاج کرام کے لئے ہے ہم بھی کل ظہر کے بعد کرلیں تو بہت فائدہ ہوگا ایک سو بار کلمہ تمجید،ایک سو بار سورہ اخلاص،ایک سو بار درود ابراہیمی اس کے آخر میں"و علینا معہم"..اس کے بعد اپنی ہرحاجت دنیا اور آخرت کی مانگ لیں اوراللہ تعالیٰ پر یقین رکھیں (۳)قربانی کے گوشت کا حکم آس پاس کے ماحول سے طے ہوتا ہے اگر آس پاس ضرورتمند زیادہ ہوں تو گوشت ذخیرہ نہیں کرنا چاہیے اور اگرآس پاس زیادہ ضرورتمند نہ ہوں تو عید کا گوشت اپنے لئے ذخیرہ کرنے میں کوئی حرج نہیں..اچھا یہ ہے کہ ایک حصہ رشتہ داروں میں،ایک حصہ فقراء و مساکین میں تقسیم کردیں باقی خود رکھ لیں..گوشت کا تیسرا حصہ اپنے پاس رکھنے والوں پر تنقید یا اعتراض کرنا درست نہیں..یہ اللہ تعالیٰ کی دعوت ہے جب تک چاہیں کھاتے رہیں(۴)عید کے دن فجر کی نماز،عید کی نماز اور باقی نمازیں اپنے وقت پرخوب اہتمام سے ادا کریں(۵)صبح فجر سے لے کر تیرہ تاریخ کی عصر تک ہر فرض نمازکے بعد ایک بار تکبیر کہنا واجب ہے خواتین خاص طور سے یاد رکھیں..

والسلام

مکتوبِ خادم    (20.8.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ "ایک"ہے..اللہ "یکتا"ہے..اللہ أحد ..أحد أحد کے معنی پوچھنے ہوں تو"بلال"سے پوچھو..أحد أحد کی قیمت پوچھنی ہو تو"بلال"سے پوچھو..عشرہ ذی الحجہ کی مبارک راتوں کی تنہائی میں.. اس بار مجھے حضرت اقدس سیدنا و مولانا بلال رضی اللہ عنہ..بہت یاد آتے ہیں..آج تیسری یا چوتھی بار ان راتوں میں .. سیدنا بلال کی یادوں نے "بے خود" کردیا..یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور حضرت سیدنا بلال کا احسان..ان کی یاد میں عجیب گداز ہے،عجیب درد ہے،عجیب سرور ہے..آپ سب سے بھی دردمندانہ گزارش کرتا ہوں کہ..حضرت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فیض حاصل کریں..ان کے حالات پڑھیں ،ان پر غور کریں .. آج اللہ تعالیٰ سے بھیک مانگی ہے کہ..وہ مجھے حضرت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ پر کتاب لکھنے کی توفیق عطاء فرمائے..اور"بلال"کے اخلاص والے "أحد أحد " کی برکت سے مجھے بھی"اخلاص" کا مزا چکھائے.. ہم حضرت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے آئینے میں دیکھتے ہیں تو خود کو ان کے جوتے کے نیچے لگی خاک کے سب سے چھوٹے ذرے کے برابر بھی نہیں پاتے..واہ بلال آپ کے بڑے بلند نصیب..دوسری گزارش یہ ہے کہ قربانی کے جانوروں کو اکرام سے رکھیں، ان کو بہترین خوراک کھلائیں..ان کو ایذاء نہ پہنچائیں..یہ جانور معمولی مخلوق نہیں ہیں..یہ قربانی ہیں قربانی..

والسلام

مکتوبِ خادم    (21.8.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ اکبر،اللہ اکبر لا الہ الا اللہ، واللہ اکبر، اللہ اکبر وللہ الحمد..آج ہمارے ہاں "یوم عرفہ"ہے..اللہ تعالیٰ کی معرفت پانے کا دن..دین اسلام کی تکمیل کا دن..خود کو پہچان کر اپنی اصلاح کی فکر کا دن..خوشبو والا دن .. وقوف عرفات والا دن..حج اکبر والا دن..اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو اس مبارک دن کی "برکات"عطاء فرمائیں..رات ایک مکتوب کچھ تاخیر سے بھیجا تھا.. جن کو نہ ملا ہو وہ حاصل کرکے پڑھ لیں..فائدہ ہوگا ان شاء اللہ..الحمدللہ نفل قربانی مہم مکمل ہوچکی..ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ،بہت کامیاب رہی..جن اہل ایمان نے قربانیاں دیں ان سب کا تہہ دل سے شکریہ..جزاکم اللہ خیرا..تقبل اللہ منا و منکم..اب"دیوانے"کھالوں کی محنت پر نکل کھڑے ہوئے..اللہ تعالیٰ اس محنت کو قبول فرمائے اور اس سے ان کا نامہ اعمال مزین فرمائے .. آج جو رات آئے گی وہ عید کی رات ہے..اسے ذکر ، تلاوت،عبادت اور دعاؤں سے زندہ کریں..ان شاء اللہ دلوں کو زندگی ملے گی..الحمدللہ آج"عشرہ ذی الحجہ"کے مکتوبات کا سلسلہ بھی مکمل ہوا..اللہ تعالیٰ قبول فرمائے..کل مکتب کے نمبرات بند ہوں گے..اس لئے دل کی گہرائی سے پیشگی عید مبارک قبول فرمائیں .. بندہ کو"عید مبارک"کا پیغام نہ بھیجیں اگر موقع ملے تو دعاء کا احسان فرما دیں..

والسلام

خادم

لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor