Bismillah

689

۶تا۱۲شعبان المعظم۱۴۴۰ھ  بمطابق ۱۲تا۱۸۱اپریل۲۰۱۹ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 666

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 666)

مکتوبِ خادم    (25.10.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ نے"مسجد"کو "مقامِ محبت"بنایا ہے..مسجد سے"محبت"ایمان کی علامت ہے..اور مسجد سے گہرا تعلق ایمان کی"شہادت"یعنی گواہی ہے..ہر مسلمان اپنا محاسبہ کرے کہ..وہ مسجد میں روزانہ کتنا وقت گزارتا ہے؟..مسجد میں اس کا دل لگتا ہے یا نہیں؟..اب تک اس نے اپنے مال میں سے کتنا مال"مسجد" پر لگایا ہے؟..اسے اپنا مکان بنانے کا زیادہ شوق ہے یا مسجد بنانے کا؟..ان سؤالات کے جوابات سے وہ اپنی اصلاح کرے..اور مسجد کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط بنائے..خواتین اپنے گھر میں"مسجدُ البیت" بنائیں..خواہ وہ ایک مصلے کی جگہ ہی کیوں نہ ہو..اس جگہ کو پاک صاف رکھیں، ہمیشہ آباد رکھیں..آپ کا گھر بھی آباد ہوگا اور دل بھی آباد ہوگا..الحمدللہ مساجد کے لئے پلاٹ آرہے ہیں..کچھ منظور کئے جا رہے ہیں اور کچھ کے بارے میں معذرت پیش کی جا رہی ہے..آج بھی الحمدللہ دو پلاٹوں کی پیشکش آئی ہے..دل میں حرص بڑھ گئی ہے..تین سو تیرہ مساجد جلد بن جائیں..ابھی تو صرف اکیانوے بنی ہیں..منزل دور ہے مگر دل پُر امید ہے اور اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کے خزانوں پر نظر ہے..قبرستان میں جتنے مسلمان دفن ہیں ان کو اگر ایک دن کی زندگی مل جائے تو..زمین مساجد سے اور محاذ مجاہدین سے بھر جائیں..ان میں سے اکثر یہی تمنا رکھتے ہیں مگر اب واپسی ممکن نہیں..ان کے خون پسینے سے بنائے گئے مکانات اور پلاٹوں میں اور لوگ عیش کر رہے ہیں اور وہ قبروں میں اکیلے پڑے ہیں..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا..

والسلام

مکتوبِ خادم    (26.10.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ "اجتماع" کو قبول فرمائیں.."کامیاب"فرمائیں..دین اسلام کے لئے"مفید"بنائیں..تمام شرکاء اجتماع کو "ایمان کامل"اور "مغفرت"کا دائمی انعام نصیب فرمائیں..ان میں سے کسی کو "محروم" اور"بدنصیب"نہ بنائیں.."اجتماع"کو ہمارے نفس کی شرارت،شیطان کے مکر..اور "اَعداء "کے شرور سے محفوظ رکھیں..شہرت پسندی،دِکھلاوے،ریاکاری اور شخصیت پسندی کی آفتوں سے"اجتماع"کی حفاظت فرمائیں..اجتماع میں مال لگانے والوں کو..دنیا و آخرت میں جھولیاں بھر کر "خیر و برکت"عطاء فرمائیں..اجتماع میں خدمت کرنے والوں کو دارین کی سعادتیں نصیب فرمائیں..اجتماع کا انتظام کرنے والوں کو فلاحِ دارین عطاء فرمائیں..وہ جو اجتماع میں آنا چاہتے ھیں مگر کوئی رکاوٹ ہے..اُن کی رکاوٹ دور فرمائیں..وہ جو عذر کی وجہ سے نہیں آسکتے مگر ان کے دل "اجتماع" کے ساتھ ہیں..ان کو بہترین بدلہ اور جزائے خیر عطاء فرمائیں..اجتماع کے لئے دعاء کرنے والی..اموال فراہم کرنے والی..اپنے مردوں کو بھیجنے والی..ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو..دنیا و آخرت میں کسی کا محتاج نہ فرمائیں..اور ان کے تمام اعمال صالحہ کو قبولیت کا شرف بخشیں..اجتماع میں بیانات کرنے والوں کو..شرح صدر اور نور قلب عطاء فرمائیں..خود ان کو سب سے پہلے عمل کی توفیق عطاء فرمائیں..یہ آج جمعہ کی دعاء ہے..اس پر آمین کہہ دیں..اجتماع میں اپنا بستر ساتھ لائیں..اور اپنا مال خرچ کریں تاکہ پورا پورا نفع ہو..

والسلام

مکتوبِ خادم    (28.10.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ اکبر کبیرا..اللہ تعالیٰ کا"ذکر"سب سے بڑی عبادت ہے..اور سب سے بڑا ذکر.."لا الہ الا اللہ"ہے..تمام انبیاء علیہم السلام کا ذکر..قیامت تک کامیابی کی پہلی شرط.."لا الہ الا اللہ"..ہمارے اجتماع کا پہلا موضوع"لا الہ الا اللہ"..معلوم ہوا کہ..یہ "اجتماع"جنت کا باغ ہے.."لا الہ الا اللہ"کا سب سے بڑا تقاضا..اقامتِ صلوٰۃ..یعنی نماز..ہمارے اجتماع کا دوسرا موضوع"اقامۃ الصلوٰۃ"ہے..معلوم ہواکہ یہ اجتماع"جنت کا باغ"ہے.."لا الہ الا اللہ"کا سب سے اہم تقاضا..جہاد فی سبیل اللہ..ہمارے اجتماع کا تیسرا موضوع..جہاد فی سبیل اللہ ہے..معلوم ہوا کہ..یہ اجتماع"جنت کا باغ"ہے..سب سے بڑی قربانی اور قرب کا ذریعہ..جان کی قربانی..امت اس"قربانی"پر آئے گی تو"جان"پائے گی..جاندار ہوگی..شاندارہوگی..یہ ہے ہمارے اجتماع کاایک اہم موضوع..مؤمن کی جان کو اللہ تعالیٰ جنت کے بدلے خریدتے ہیں..معلوم ہوا کہ یہ اجتماع جنت کاباغ ہے..یہ اجتماع"مسجد"میں ہوگاان شاء اللہ..مسجد بھی جنت کا باغ..ایک مسجد اتنے اَفرادکو کیسے سنبھالے گی؟..سنبھال لے گی ان شاء اللہ..اللہ تعالیٰ نے مساجد کی ادنیٰ سی خدمت کو قبول فرما کر..اپنے فضل سے ایسی مسجد نصیب فرمادی ہے جس میں بیس تیس ہزار اَفراد بیٹھ سکتے ہیں..اور بارہ ہزار اَفراد نمازاداکرسکتے ہیں..اللہ تعالیٰ کے بندے،اللہ تعالیٰ کوراضی کرنے کے لئے..اللہ تعالیٰ کے گھر میں..اللہ تعالیٰ کے دین کی خاطر، اللہ تعالیٰ کاذکر کرتے ہوئے..اللہ تعالیٰ کی توفیق سے جمع ہوں گے تو..کیسا منظر ہوگا..اللہ اکبرکبیرا..

والسلام

خادم

لا الہ الااللہ محمدرسول اللہ

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online