Bismillah

668

۷تا۱۳ربیع الاول۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۶تا۲۲نومبر۲۰۱۸ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 462

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 462)

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ...

اللہ تعالی ہی "حی قیوم"ہیں..باقی سب فانی اور محتاج..آج فجر ادا کرکے جب"آیۃ الکرسی"تلاوت کی تو یاد آیا کہ آج"نائن الیون"ہے..

11ستمبر..بس پھر کیا تھا..نائن الیون اور اس کے بعد کا زمانہ..آیۃ الکرسی کے ایک ایک جملہ کے ساتھ جڑتا گیا..سبحان اللہ..زمانے کی گواہی بھی کتنی معتبر ہوتی ہے..بس انسان تھوڑا سا صبر کرے..زمانہ خود فیصلے سنا دیتا ہے..11ستمبر نے دنیا بدل دی..مگر یہ تبدیلی کسی کے حق میں اچھی..اور کسی کے لئے بری رہی ..نائن الیون کے بعد اعلان گونجا..دنیا سے جہاد ختم..مجاہدین ختم..جہادی کالعدم..پھر کیا ہوا؟..زمانہ سب کچھ دکھا رہا ہے..کون ختم ہوا اور کون نہیں..ہائے آج تو دل پر آیۃ الکرسی کا نورانی فوارہ جاری ہے..مگرچھوٹا سا مکتوب کیا سنبھالے..وہ دیکھو!جہادی پرچم پورے عالم میں لہرا رہا ہے..جب کہ اس وقت کا گورا بش..شکست کی کالک سے اوبامہ ہو چلا..اور ٹونی کا برطانیہ سکاٹ لینڈ میں کٹنے کو ہے..اور بیچارہ پرویز مشرف..بیمار, ملزم اور بے بس ہے..کہہ دو بھائیو..کہہ دو..بس اللہ ہی سب سے بڑا ہے..صرف اللہ..صرف اللہ..اللہ اکبر..

والسلام

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ...

اللہ تعالی کی رحمت درود اور سلام پڑھنے والوں پر جم کر برستی ہے..درود و سلام عبادت بھی ہے طاعت بھی..دعا بھی ہے وفا بھی..ذکر بھی ہے فکر بھی..قرب بھی ہے صحبت بھی..کفارہ بھی ہے ترقی بھی..فلاح بھی ہے پرواز بھی..رحمت بھی ہے برکت بھی..عشق بھی ہے مستی بھی..عروج بھی ہے پرواز بھی..معافی بھی ہے تلافی بھی..ہدیہ بھی ہے ذخیرہ بھی..بھائیو!یہ لفاظی نہیں حقیقت ہے..ہر لفظ کے پیچھے دلیل ہے..لیجیئے!روحوں,دلوں,قبروں اور چہروں کو حسین اور پرنور بنانے والا"مقابلہ حسن" شروع.. مغرب اذان ہوتے ہی..حضرت جمعہ تشریف لے آتے ہیں..

والسلام

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ...

اللہ تعالی رحم فرمائے.. دنیا اور آخرت میں اپنے عذاب سے بچائے..سیلاب ایسا چڑھا کہ بستیاں ڈوب گئیں..گھروں والے باعزت لوگ بے گھر ہوگئے..قبرستان گم ہوگئے..آباد علاقے قبرستان بن گئے..قرآن مجید نے سمجھا دیا کہ سیلاب کیوں آتا ہے..مگر قرآن پاک کی طرف مسلمانوں کی توجہ کہاں؟..قرآن مجید نے سکھا دیا کہ بچنے کا طریقہ کیا ہے..مگر ہم نے اپنی ترقی قرآن مجید کو چھوڑ کر مادی علوم پڑھنے میں سمجھی..بھائیو!جو نعمتیں اپنے پاس موجود ہیں ان کا شکر ادا کرنا لازم..اور ان پر فخر کرنا حرام..آج اگر ہم اپنے معصوم بچوں سمیت کسی خیمہ بستی میں نہیں پڑے تو یہ اللہ پاک کا فضل اور احسان ہے..شکر ادا کریں,ورنہ ہمارے گناہ کون سے کم ہیں..ایک ایک نعمت کو یاد کرتے جائیں اور شکر ادا کرتے جائیں..کسی نعمت کو اپنا کمال نہ سمجھیں..اور نعمتوں کی حفاظت کا اہم قرآنی وظیفہ یہ کلمات ہیں..ماشاء اللہ لاقوۃالا باللہ..ان کا ورد رکھیں..آج کا سارا دن..سیلاب کے آفت زدہ مسلمانوں کے لئے..اور شرعی جہاد میں محاذوں اور کاروائیوں پر نکلے مجاہدین کے لئے دعاء کاخاص اہتمام کریں..آج ہر نماز کے بعد چند بار سورۃ فاتحہ..پھر سچا استغفار..اور پھر آفت زدہ مسلمانوں کے لئے دعائ..اور مجاہدین کے لئے دعائ..مقبوضہ کشمیر والے تو دُہری آزمائش میں ہیں..نیچے سیلاب اور سر پر دشمن حکمران..بھائیو!آج دعائ..دعاء ..خاص دعائ.

والسلام

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online