Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 616

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 616)

مکتوبِ خادم    (26.10.2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ہم سب کی "مغفرت"فرمائے..استغفراللّٰہ لی ولکم..یااللہ! ہمیں جو کچھ سوچنا چاہیے تھا اور ہم نے وہ نہیں سوچا..اور وہ جو ہمیں کہنا چاہیے تھا اور ہم نے نہیں کہا..اور وہ جو ہمیں کرنا چاہیے تھا اور ہم نے نہیں کیا..اس سب پر ہم آپ سے مغفرت اور معافی چاہتے ہیں..معاف فرما دیجئے..یااللہ! جو ہمیں نہیں سوچنا چاہیے تھا اور ہم نے سوچا..اور وہ جو ہمیں نہیں بولنا چاہیے تھا اور ہم نے بولا..اور وہ جو ہمیں نہیں کرنا چاہیے تھا اور ہم نے کیا..وہ سب اپنی "قدرت"کے وسیلے سے ہمیں معاف فرما دیجئے..الحمدللہ پچھلے ہفتے کا کام خوب رہا..جنہوں نے بیان سنا اور سنایا اللہ تعالی ان کے دلوں اور گھروں میں ایمان اور دین کو آباد فرمائے..یہ ہر ہفتے والا کام ذاتی اصلاح اور ذاتی فائدے کے لئے ہے..جماعت کے اصل کام کے علاوہ..اصل کام تو ہر حال میں کرنا ہے..ساتھ یہ کام بھی کریں گے تو اپنا بھلا ھوگا..آج کل برما کی محنت چل رہی ہے..اس میں بھرپور حصہ ڈالیں..خود بھی اپنی استطاعت کے مطابق چندہ دیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں..رنگ و نورجلد9مائدۃ الصابر کی محنت بھی اچھی جارہی ہے اب تک سات ہزار نسخوں کے تقاضے آچکے ہیں..اس میں مزید محنت کریں..اس ہفتے کا کام خود"سید الاستغفار"کو یاد کرنا..سمجہنا،روز کا معمول بنانا..اور سات مسلمانوں تک پہنچانا ہے،مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن ،عمل آیۃ الکرسی مبارک..

والسلام

مکتوبِ خادم    (27.10.2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کا ہر وعدہ "سچا" ہے..حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر وعدہ "سچا" ہے..حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ اپنی امت سے فرماتے ھیں وہ سب اللہ تعالی کی"وحی" اور "حکم" سے ہوتا ہے.."سید الاستغفار" ایک دعاء ہے..اس "دعاء " کے بارے میں حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے وعدہ فرمایا ہے کہ جو مسلمان اسے یقین کے ساتھ دن کو پڑھ لے..وہ اگر اسی دن..رات آنے سے پہلے وفات پا گیا تو وہ اھل جنت میں سے ہے..اور جو اسے رات کو یقین کے ساتھ پڑھ لے وہ اگر اسی رات وفات پا گیا تو اھل جنت میں سے ہے..سبحان اللہ! کتنی عظیم دعاء ہے اور کتنا بڑا وعدہ..اور کتنا عظیم الشان فائدہ..حدیث بالکل صحیح ہے، بخاری شریف میں آئی ہے..وعدہ بالکل پکا ہے اور ہمارے سب سے بڑے مسئلے کا حل ہے کہ..خاتمہ ایمان پر ھو..اس حدیث شریف کو پڑھنے کے بعد تو ہمیشہ انتظار رھتا ہے کہ کب دن شروع ھو تو یہ دعاء پڑھ لیں..کب رات شروع ہو تو یہ دعاء پڑھ لیں..اور جب پڑھ لی جائے تو دل اطمینان سے بھر جاتا ہے کہ موت آگئی تو ایمان والی ہوگی ان شاء اللہ..اس استغفار کو اپنا پکا معمول بنائیں اور سات مسلمانوں تک پہنچائیں..

اَللّٰہُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَأَنَا عَبْدُکَ وَأَنَا عَلیٰ عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْئُ لَکَ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْ لِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ..

والسلام

مکتوبِ خادم    (28.10.2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی امت پر عظیم احسان..امت کو "سید الاستغفار" تعلیم فرمایا.."سید الاستغفار" والی روایت صحیح البخاری کی"کتاب الدعوات" کے دوسرے باب میں ہے..اس باب کا عنوان ہے "باب افضل الاستغفار"..سب سے افضل استغفار کا باب..حدیث رقم 6306..آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا سید الاستغفار یہ ہے کہ تم کہو..اللہم أنت ربی(إلی آخرہ) پھر اس کی فضیلت ارشاد فرمائی کہ جو اسے دن کو یقین سے پڑھ لیگا اور شام آنے سے پہلے مرجائے گا وہ جنتی ہے..اور جو اسے رات کو یقین کے ساتھ پڑھ لیگا اور صبح سے پہلے مرجائے گا وہ اھل جنت میں سے ھوگا..اب ہمارا پہلا کام تو یہ ھیکہ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا شکریہ ادا کریں..درودوسلام کے ذریعے..کیونکہ ایسے "کلمات" ہمیں سکھادئیے جو دنیا کی ساری دولت سے زیادہ قیمتی ھیں..ایسے کلمات اور رازوں کو پانے کے لئے پہلے لوگ بڑے مجاہدے کرتے تہے..دوسرا کام یہ ھیکہ ہم اس دعاء کو فورا اپنے معمول کا حصہ بنالیں..اسے زبانی کرلیں..اس کے ہر لفظ کا ترجمہ اور مفہوم سمجھ لیں..اور اپنے گھر والوں اور بچوں کو بھی یاد کرادیں..تیسرا کام یہ ھیکہ ہم یہ عظیم اور قیمتی تحفہ دوسرے مسلمانوں تک بھی پہنچائیں..لوگ طرح طرح کی غیر مسنون دعائیں پھیلاتے اور چھاپتے رھتے ھیں..آپ یہ مستند، معتبر اور بیحد قیمتی دعاء اھل اسلام تک پہنچائیں..

والسلام

مکتوبِ خادم    (29.10.2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو جو "عظیم ترین" نعمتیں عطاء فرمائی ھیں..ان قیمتی نعمتوں میں سے ایک "استغفار" ہے..استغفار ایک مسلمان کے لئے اللہ تعالی کی "امان" ہے..اور دنیاوآخرت کے ہر مسئلے کاحل اور ہر بیماری کا علاج ہے.."استغفار" کے صیغوں یعنی الفاظ میں سب سے افضل "سیدالاستغفار" ہے.."سیدالاستغفار" کا مطلب ہے سب سے افضل استغفار..اس مبارک دعاء میں..مغفرت کے بہت سے اسباب..اور توبہ کے سارے معانی جمع ھوگئے ھیں..اس دعاء میں ذکر بھی ہے اور افضل الذکر بھی..شکر بھی ہے اور توبہ بھی..اقرار بھی ہے اور اعتراف بھی..اے مسلمان بھائیو! اس مبارک دعاء کو یاد کرلو..اس کے معانی کو سمجھ لو..اس دعاء کا یقین دل میں بھرلو..اور اسے اپنا روزانہ صبح شام کا معمول بنالو..آجکل لوگ کتنی گندی گندی معلومات، نام اور چیزیں یاد کر لیتیھیں..مگر ایسی دعاء جو اربوں کھربوں روپئے سے زیادہ قیمتی ہے اسے یاد کرنے میں غفلت کرتے ھیں..آئیے اس مبارک "سید الاستغفار" کا معنی سمجھنے کی کوشش کرتے ھیں..کچھ آج اور باقی کل ان شاء اللہ..(اللہم)اے میرے اللہ..ہم جب "یااللہ" کہتے ھیں تو اسمیں اللہ تعالی کو نام سے پکارتے ھیں..مگر جب "اللہم" کہتے ھیں تو اللہ تعالی کو اس کے نام اورتمام صفات سے پکارتے ھیں..(انت ربی)آپ میرے رب یعنی ابتداء سے لیکر آخر تک میری ہر حاجت پوری فرمانے والے ..اللہ تعالی کو "رب" مانا تو اسکی ربوبیت اور رحمت متوجہ ہو گئی..

والسلام

خادم

لا الہ الااللہ محمدرسول اللہ

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online