Bismillah

645

۸تا۱۴رمضان المبارک ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۵تا۳۱مئی۲۰۱۸ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 638

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 638)

مکتوبِ خادم    (29.3.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے قبول فرمائیں..رنگ و نور..جلد10جس کا نام "اذان عمر" ہے..الحمدللہ شائع ہوچکی ہے..خود بھی پڑھیں اور سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک بھی پہنچائیں..اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ملاقات کا شوق نصیب فرمائیں..موت اگر"ملاقات"بن جائے..بہت ہی لذیذ ملاقات تو پھر اور کیا چاہیے..ہم سب اللہ تعالیٰ سے مستقل دعاء مانگیں کہ یااللہ! اپنی ملاقات کا شوق نصیب فرما..ہم سب اپنے دینی،ایمانی،جماعتی کام کا جائزہ لیں کہ..ہم کام کو کتنا وقت دے رہے ہیں؟..دین کا کام چوبیس گھنٹے کرنا چاہیے مگر خود کو پابند بنانے کے لئے تمام کل وقتی ساتھی اپنے لئے آٹھ گھنٹے کام کی پکی ترتیب بنائیں..اللہ تعالیٰ ہر کسی سے اپنا کام نہیں لیتے..دین کا کام خالص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کریں..مخلصین لہ الدین..اپنے دین کو خالص اللہ تعالیٰ کے لئے بنائیں..جماعت ایک عظیم نعمت ہے اسے اپنی آخرت کا سرمایہ بنائیں..دنیوی حاجات کے لئے جماعت کو درخواستیں نہ دیں..کیونکہ اس سے آپ کا عہد ،عزم اور جذبہ کمزور ہو گا..اور درخواست قبول نہ ہوئی تو غصہ آئے گا، نفرت آئے گی..استغفراللہ جماعت سے نفرت؟امیر سے نفرت؟.. پھر محبت..کس سے کریں گے ؟..ڈھال کس کو بنائیں گے؟ سبحان اللہ وبحمدہ میں رزق کے خزانے تلاش کریں..استغفار کے اندر وُسعت اور غِنا کے راز ڈھونڈیں..اور ایک اللہ کے سوا نہ کسی سے مانگیں، نہ کسی سے اُمید رکھیں..مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن،ہفتہ واری محنت مرحبا!

والسلام

خادم

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online