Bismillah

656

۲۸ذوالقعدہ تا ۴ ذوالحجہ ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۷تا۳۰اگست۲۰۱۸ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 640

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 640)

مکتوبِ خادم    (12.4.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہم بارک لنا فی رجب و شعبان و بلغنا رمضان..خود کو اور آپ سب کو اس دعاء کی یاددِہانی ہے اور امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مستقل دعاء کی بھی یاددِہانی ہے..اللھم ارحم امۃ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم..اللھم اصلح امۃ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم،اللھم فرج عن امۃ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم..اس ہفتے کا کام"قنوت نازلہ"سے وَفاداری ہے..ایک پیاری سنت سے وَفاداری..خود بھی اہتمام اور دوسروں کو بھی دعوت..اور قنوت نازلہ کا ماحول بنانے کی کوشش..حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت اللہ تعالیٰ کو بہت پیاری ہے..جو اس امت کے لئے دعائیں مانگے وہ "اَبدال"بن جاتا ہے..جو اس امت کے لئے دردمندی رکھے وہ "ولی"بن جاتا ہے..جواس امت کے لئے قربانی دے وہ "فردوس اعلی" کا مکین بن جاتا ہے..الحمدللہ کئی شہروں میں "دورات تفسیر"جاری ہیں..جو اس امت کے ساتھ خیرخواہی کا بہترین ذریعہ ہیں..اگلا مرحلہ ان شاء اللہ اگلے ہفتے سے شروع ہوگا تب ان شاء اللہ عمومی کارگزاری جاری کریں گے .."اَذان عمر" کی محنت بھی جاری ہے اور اِنفاق فی سبیل اللہ کی تیاری بھی شروع ہے..اللہ تعالیٰ فضل فرمائے تو خیر اور نیکی کے کام انسان کے لئے آسان ہوتے چلے جاتے ہیں اور پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر اسے نیکی کے کاموں پر مسلسل لگایا جاتا ہے..مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online