Bismillah

664

۸تا۱۴صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۹تا۲۵اکتوبر۲۰۱۸ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 642

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 642)

مکتوبِ خادم    (26.4.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ"نور"نصیب فرمائے..اللہ تعالیٰ"رنگ"عطاء فرمائے..اللہ نور السموت والارض..صبغۃ اللہ..اللہ تعالیٰ"شرحِ صدر"نصیب فرمائے..اعتبار والا "ایمان"اور ہمیشہ کام آنے والے"اعمال"نصیب فرمائے..ہم کمزور، بے نور، بے رنگ، تنگ دل..اور متزلزل ایمان والے،کچے اَعمال والے..اللہ تعالیٰ ہی سے فریاد کرتے ہیں..اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے..خوش نصیب ہیں دین اسلام کے فدائی مجاہد..خوش نصیب ہیں محاذوں پر ڈٹے دیوانے..نہ خوف ،نہ غم..خوش نصیب ہیں علمائِ ربانیین..پورے دین کو سمجھنے والے، پورے دین کو ماننے والے .. خوش نصیب ہیں دل کی گہرائی سے ذکر اللہ کرنے والے..خالص اللہ تعالیٰ کے لئے تلاوت کرنے والے، مساجد بنانے اور آباد کرنے والے..خوش نصیب ہیں اُمت کا درد رکھنے والے..اُمت کے لئے رونے والے..خوش نصیب ہیں فتنوں کا مقابلہ کرنے والے..دن رات آخرت کی فکر کرنے والے..خوش نصیب ہیں اللہ کے دشمنوں سے دشمنی رکھنے والے..اللہ کے دوستوں سے یاری نبھانے والے .. خوش نصیب ہیں اپنے مال کو جہاد پر لگانے والے..دین پر کھپانے والے..خوش نصیب ہیں قرآن مجید کی ہر طرح سے قدر اور خدمت کرنے والے..خوش نصیب ہیں مدینہ والے کے عاشق..مدینہ کے عاشق،مکہ کے عاشق،کعبہ کے عاشق .. مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن،ہفتہ واری محنت مبارک..

والسلام

مکتوبِ خادم    (29.4.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ہم پر فضل اور اِحسان فرمائے اور ہم سے اپنے دین کا مقبول کام لے لے(۱)آج بارہ شعبان ہے اللہ تعالیٰ تیرہ ،چودہ اور پندرہ شعبان کے نفل روزوں کی توفیق ہر مؤمن اور مؤمنہ کو عطاء فرمائے..آمین(۲)آج بارہ شعبان بروز اِتوار ہم دو رکعت نماز تین بار درود شریف، سات بار سورہ فاتحہ، تین بار سورہ اخلاص، تین بار درود شریف پڑھ کر دُعاء کریں کہ..ہمیں شعبان اور رمضان میں زیادہ سے زیادہ قرآن اور مقبول اَعمال نصیب ہوں اور ہمارا زمانہ قیمتی بن جائے،محفوظ ہو جائے .. زمانہ یعنی اپنی عمر(۳)آج بارہ شعبان ہے تین دن بعد بروز بدھ پندرہ شعبان ہماری رمضان المبارک مہم آرہی ہے..گویا کہ خوشیوں کا قیمتی موسم آرہا ہے .. خوشی یہ کہ دین کا کام ہوتا ہے جہاد کا کام ہوتا ہے..پندرہ شعبان صبح اِشراق کے بعد اپنا پہلا چندہ ہم سب جمع کرائیں..سب سے پہلے مرکزی اَراکینِ شوریٰ ،مرکزی ناظمین..تمام منتظمین،تمام کارکن ،تمام مجاہدین..پہلے دن صرف اپنا مال لگائیں .. اور شکر ادا کریں کہ مہم نصیب ہورہی ہے..بوجھ نہ سمجھیں سعادت سمجھیں..اللہ پاک اگر بستر پر گرا دے اور کام سے ہٹا دے تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟..کام کا زمانہ عمر کا قیمتی زمانہ ہوتا ہے(۴)آج بارہ شعبان ہے اِرادہ کریں کہ سترہ، اُنیس یا اکیس شعبان کو حجامہ کرائیں گے، تاکہ رمضان کے لئے مکمل فٹ ہوجائیں ان شاء اللہ(۵)آج بارہ شعبان ہے فجر کی نماز باجماعت ،با وقت پکی کرنے کا پکا عزم کریں..

والسلام

مکتوبِ خادم    (29.4.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ہمارے زمانے کو ہمارے لئے قیمتی بنائے(۱)آج تیرہ شعبان ہے، ہر مہینے کی تین تاریخیں"اَیام بیض" کہلاتی ہیں.."اَیامِ بیض" کا مطلب روشن دن، سفید دن..یہ ہر مہینے کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخیں ہوتی ہیں..ان تاریخوں میں چاند مکمل ہوتا ہے..مکمل چاند کو عربی میں"بدر" کہتے ہیں..رات کو چاند کی روشنی اور دن کو سورج کی چمک تو رات دن دونوں روشن ہوتے ہیں..ان ایام کے روزے مسنون ہیں..یوں ان میں پندرہ شعبان کا روزہ بھی آجائے گا..جس میں جھگڑا ہے..مگر"اَیامِ بیض"میں سے ہونے کی وجہ سے وہ جھگڑا بھی مِٹ جاتا ہے ..دنیا کی تھوڑی سی بھوک اور پیاس، گرمی کے روزے یہ جہنم کو ہم سے دور دھکیلتے ہیں..ساتھ اِفطار کے شربت کا مزہ مفت میں(۲)آج تیرہ شعبان ہے اپنا مال چیک کر لیں کہ زکوٰۃ بنتی ہے یا نہیں؟ بنتی ہو تو خوشی سے نکالیں..چالیس روپے میں سے ایک روپیہ، سو روپے میں ڈھائی روپے اور ہزار میں سے صرف پچیس روپے .. شرط یہ کہ آپ کے پاس نصاب برابر مال موجود ہو..اور سال گزر گیا ہو..سبحان اللہ فرض ادا کرنے کا مزہ الگ، سعادت الگ اور خوشی الگ(۳)آج تیرہ شعبان ہے پرسوں بروز بدھ پندرہ شعبان اِنفاق فی سبیل اللہ مہم کی..اِفتتاحی دعائیہ مجالس میں شرکت کا عزم باندھ لیں..

والسلام

خادم

لا الہ الااللہ محمدرسول اللہ

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online