Bismillah

599

۲۷رمضان المبارک تا۳شوال المکرم ۱۴۳۸ھ        بمطابق      ۲۳تا۲۹جون۲۰۱۷ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 531

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 532)

مکتوبِ خادم(10.02.2016)

مکتوبِ خادم(10.02.2016)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ ہی مالک الملک ہے..بادشاہی اور حکومت کا مالک..الحمدللہ جمادی الاولیٰ کا چاند ہوچکا..آج یکم جمادی الاولیٰ 1437ہجری کا دن ہے..حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق..جس کا رات کا وظیفہ رہ جائے وہ اسے فجر کے بعد ظہر کے وقت تک پورا کر لے..

والسلام

خادم

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

مکتوبِ خادم(11.02.2016)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ نعمتوں کے زوال،اپنی ناراضی اور پکڑ سے ہم سب کی حفاظت فرمائے..اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَ تَحَوُّلِ عَافِیَتِکَ وَفُجَائَ ۃِ نِقْمَتِکَ وَ مِنْ جَمِیْعِ سَخَطِکَ..یااللہ! میں آپ کی پناہ پکڑتا ہوں آپ کی عطاء فرمودہ نعمتوں کے زوال سے،عافیت کی محرومی سے..آپ کی اچانک پکڑ سے اور آپ کے غصے اور ہر ناراضی سے.. یہ ایک مسنون دعاء اور اس کا ترجمہ ہے.ہم اپنے گناہوں کی وجہ سے کیسی کیسی عظیم نعمتوں سے بیٹھے بٹھائے محروم ہوجاتے ہیں..جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن کا درود شریف بھی ایک گرانقدر نعمت ہے..اس نعمت کی قدر اور حفاظت کریں..جہاد کا کام اور جہاد کی خدمت ایک بڑی عظیم الشان اور انمول نعمت ہے..یہ نعمت چھن جائے تو زندگی بے رنگ بے کیف ہوجاتی ہے..مسلمانوں پر غصہ نہ کیا کریں..خصوصاً اپنی ذات کے لئے غصہ کرنے اور اُتارنے والے بہت جلد اللہ تعالیٰ کے غصے کا شکار ہوجاتے ہیں..نرمی اور رحمدلی کی عادت اپنائیں،تواضع اختیار کریں اور آنسوؤں والا استغفار کیا کریں..جمعہ کے دن فجر سے پہلے استغفار، جمعہ کا غسل اور مسواک.. جمعہ کے لئے جلد مسجد جانا..خواتین کا اول وقت جمعہ یعنی ظہر کی نماز ادا کرنا..جمعہ نماز کے بعد صدقہ خیرات..اور عصر کے بعد دل کی توجہ سے دعائیں..آج مغرب سے جمعہ شریف مبارک، مقابلہ حسن مبارک..

والسلام

 خادم

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

٭…٭…٭

 

 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online