Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 666

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 666)

یاان کے وسائل تو تھے مگر اب وہ اُن سے الگ ہوچکا ہے بس اب وہ لوگوں پر بوجھ بنے گا، ان سے عطیے اور ہدیے حاصل کرے گا اور سمجھے گا کہ غیبی امداد ہو رہی ہے حالانکہ اس کا دل مخلوق کے ساتھ پیوست ہے اور اس کی طمع ان میں لگی ہوئی ہے اور جب کبھی دروازہ کھٹکا فوراً چونکتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ کچھ مال آیا ہے۔ کسب معاش کی طاقت رکھنے والے کے لئے تو یہ بات قبیح ہے اور جو طاقت نہیں رکھتا اسے اپنا کل مال صرف کردینا بہت ہی زیادہ قبیح ہے، کیونکہ ایسا کرے گا تو اس کا دل لوگوں کے مال کے ساتھ اٹک جائے گا اور کبھی کبھی تو ان کے آگے ذلت تک اٹھانے کی نوبت آجاتی ہے یا ان کے سامنے اپنا زہد نمایاں کرے گا اور کم ازکم یہ تو ضرور ہوگا کہ فقراء نادار اور اپاہج لوگوں کے ساتھ شامل ہو کر زکوٰۃ وصول کرے گا۔ ضروری ہے کہ پہلے لوگوں پر نظر کریں اور دیکھیں کہ کیا ان میں ایسے کام کرنے والے تھے جیسا کہ یہ نام نہاد اور جاہل صوفی کررہے ہیں میں اشارۃً بتاچکا ہوں کہ انہوں نے مال کمایا اور چھوڑ کے بھی گئے لہٰذا اپنے کو دور اول کے ساتھ لگائے کہ اس کا چشمہ صاف ستھرا ہے گدلا نہیں ہے اور ایسے گھاٹ( چشمہ) سے پرہیز کریں جو فاسد آراء کی وجہ سے گدلا ہوچکا ہے جو کہ دراصل شریعت ہی سے خارج ہیں اور جو زبان حال سے پکار پکار کر کہہ رہی ہیں کہ شریعت ابھی ناقص ہے اور اسے تکمیل کی ضرورت ہے۔ اس بات کا یقین رکھیں اللہ تعالیٰ توفیق بخشیں کہ بدن کی مثال سواری کی سی ہے اور سواری کو لازمی طور پرچارے کی ضرورت ہے اور پھر اس چارے کا اہتمام وانتظام بھی کرنا ہوگا اگر ان باتوں کا خیال نہ رکھا گیا تو تیرا سفر رک جائے گا ۔

حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا گیا کہ کھانے کا سامان کندھے پر اُٹھائے جارہے ہیں پوچھا گیا کہ آپ تو صحابی رسول اللہﷺ ہیں پھر بھی یہ حال ہے؟ فرمانے لگے کہ نفس جب اپنی روزی موجود دیکھتا ہے مطمئن ہوجاتا ہے۔ سفیان ثوریؒ فرماتے تھے کہ مہینہ بھر کی روزی کا انتظام ہوجائے تو عبادت میں لگ جائو اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے پاس سوائے زبانی دعویٰ کے کچھ نہیں، جن کا کہنا یہ ہے کہ ایسا سامان کرنا رازق کی ذات میں شک اور اس پر عدم اعتماد کی بات ہے۔ ایسے لوگوں سے بہت ہی بچ کے رہو اور کبھی کبھی ایسی باتیں اسلام میں بڑے بڑے زاہدوں سے بھی نقل کی جاتی ہیںجو قابل اعتماد نہیں اور نہ ہی اس کے خلاف میں کوئی خطرے کی بات ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor