Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 675

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 675)

دوسرے یہ کہ قطعی دلائل سے اس کی حکمت بھی ثابت ہوچکی ہے اور میں بسا اوقات کسی شے کو مصلحت سمجھتا ہوں حالانکہ وہ حکمت کے تقاضے کے خلاف ہوتی ہے اور طبیب کے فعل میں کبھی بظاہر حکمت نہیں ہوتی مثلاً ایسی اشیاء جو بظاہر مضر ہوتی ہیں مگر مصلحت کے لئے مقصود ہوتی ہیں، ممکن ہے یہ بھی اسی طرح کا معاملہ ہو۔ تیسرے یہ کہ کبھی تاخیر میں مصلحت اور بہتری جبکہ جلدی میں مضرت ہوتی ہے، نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے:’’بندہ ہمیشہ خیر میں رہتا ہے جب تک جلدی نہ دکھائے‘‘ (یعنی) یہ کہے کہ میں نے دعاء مانگی تھی تو قبول ہی نہیں ہوئی (اور دعاء چھوڑ دے) چوتھے یہ کہ قبولیت میں رکاوٹ کبھی تیرے اندر کی آفت کی وجہ سے ہوتی ہے چنانچہ کبھی غذا مشتبہ (شبہ والی) ہوتی ہے یا بوقت دعاء دل غافل ہوتا ہے یا تیری حاجت کو روک کر اس گناہ کی سزامیں اضافہ کیا گیا ہے جس کے لئے سچے دل سے توبہ نہیں کی گئی۔ لہٰذا تجھے ان اسباب میں نظر دوڑانی چاہئے تاکہ اپنے مقصود پر تجھے یقین حاصل ہو جیسا کہ بایزیدؒ سے روایت ہے کہ کوئی عجمی مسافر ان کے گھر مہمان ہوا آپ نے اسے دیکھا کہ وہ دروازے پر رک گیا آپ نے کسی ساتھی کو حکم دیا وہ اندر آیا اور نئی مٹی جس سے لپائی کروائی تھی اکھاڑ پھینکی اس کے بعد وہ عجمی آدمی اٹھ کر چلا گیا ابو یزیدؒ سے پوچھا گیا تو فرمایا کہ اس میں کچھ شبہ تھا جب شبہ نہ رہا تو شبہ والا بھی چلا گیا، ابراہیم خواصؒ کا واقعہ ہے کہ وہ ایک دفعہ کسی برائی سے منع کرنے کو نکلے تو ان کا کتا بھونکنے لگا گویا وہ جانے سے روک رہا ہے آپ واپس آکر مسجد میںچلے گئے، کچھ نوافل پڑھ کر پھر نکلے توکتا دم ہلانے لگا اور آپ چل دئیے اور برائی پر نکیر کرنے سے وہ برائی ختم ہوگئی اس سلسلہ میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ میرے اندر خود ایک برائی موجود تھی تو کتے نے مجھے روک دیا میں نے واپس آکر اس سے توبہ کی تب یہ معاملہ سر انجام پایا۔

پانچویں یہ کہ غور کرنا چاہئے کہ مطلوب کے حصول سے تیرا مقصود کیا ہے؟

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor