Bismillah

689

۶تا۱۲شعبان المعظم۱۴۴۰ھ  بمطابق ۱۲تا۱۸۱اپریل۲۰۱۹ء

نفیس پھُول ۔ 677

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 677)

مصائب پر صبر کرنا

جس کسی پر کوئی آفت آتی ہے اور وہ اس کا ازالہ چاہے تو وہ اس مصیبت کی کثیر مقدار کی طرف دھیان کرے تو یہ ہلکی محسوس ہونے لگے گی، نیز اس کے اجرو ثواب کو خیال میں رکھے اور اس سے بھی کسی بڑی آفت کے نزول کا امکان سوچتارہے تواسی پر اکتفاء کو نفع بخشش پائے گا اور اس کے سرعت زوال پر نظر رکھے کیونکہ اگر شدت و سختی کی تکلیف نہ تو راحت کے لمحات کی انتظار کون کرتا ہے اور یہ بھی خیال کرنا چاہئے کہ اس آفت کے ہمارے پاس قیام کی مثال اس مہمان کے قیام کی سی ہے جو ہر لمحہ اپنی حوائج و ضروریات کی تلاش میں رہتا ہے۔ ہائے افسوس اس کی مدت قیام کس قدرجلد ختم ہوگئی اور جانے کے بعد اس کے تعریفی کلمات اور محفلوں میں اس خوشی کا مظاہرہ کس قدر لذیذ ہے اور اپنے میزبان کے کرم و سخاوت کا تذکرہ کیسا بہترین ہے، ایسے ہی مصیبت و بلا میں مومن کا حال ہے اسے چاہئے کہ اپنے ان لمحات کا خیال رکھے اور نفس کے حالات پر نظر رکھے، اپنے اعضاء کونگاہ میں رکھے۔ مبادازبان سے کوئی کلمہ نکل جائے یا دل میں کچھ رنجش آنے لگے یوں سمجھے کہ اجر کی صبح طلوع ہوچکی ہے اورمصیبت کی رات ختم ہوگئی ،رات کا مسافر تاریکی کے چھٹ جانے پر خوش ہے، بس جونہی جزاء کا سورج طلوع ہوگا یہ سلامتی کی منزل پر پہنچ جائے گا۔

 علم تیرے حق میں حجت ہے یا تیرے خلاف حجت ہے

 میں نے اپنے نفس کی رائے علم کے متعلق اچھی ہی دیکھی کہ وہ اسے ہر شے پر مقدم رکھتا ہے، اسے دلیل اور حجت سمجھتا ہے اور اس میں مشغولیت کے لمحات کو نوافل کے لمحات پر ترجیح دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اس کی نوافل پر فضیلت کی سب سے قوی دلیل میرے نزدیک یہ ہے کہ میں نے بہت سے ایسے لوگ دیکھے جونفل نمازوں میں لگنے کی وجہ سے علم سے محروم رہے اور یہ چیز بنیادی طور پر ان کے لئے عیب شمار کی گئی۔ اس تناظر میں میں نے اسے درست طریق اور صحیح رائے پر پایا مگر نے دیکھا کہ اس نے صرف علمی مشغلہ کی ظاہری صور ت پر اکتفا ء کرلیا ہے تو میں نے اسے پکار کر کہا:تو تجھے علم نے کیافائدہ دیا؟

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online