Bismillah

689

۶تا۱۲شعبان المعظم۱۴۴۰ھ  بمطابق ۱۲تا۱۸۱اپریل۲۰۱۹ء

نفیس پھُول ۔ 625

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 625)

تیسری یہ کہ آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں خورد ونوش اور لذتوں کے لحاظ سے آدمی کو عمومی طور پر دوسرے حیوانات وبہائم سے کم حصہ ملا ہے کیونکہ یہ چیزیں انہیں وافر مقدار میں ملی ہیں اور پر امن طریق پر ملی ہیں اور تمہیں خوف ومشقت کے راستے سے ملیں اور مقدار میں بھی کم ملیں، پس اگر تیرا یہ حصہ تیری خواہش کے موافق بڑھا دیا جائے تو گویا تیرا الحاق حیوانات وبہائم کے ساتھ اس لحاظ سے ہوگیا کہ انہیں ان چیزوں کے بالمقابل فضائل وکمالات سے محروم رکھا گیا اور مشاغل کی کمی انسان کو مراتب کے حصول پر لگاتی ہے اس کے باوجود اگر آپ نے فضول چیزوں ہی کو ترجیح دی تو جان بوجھ کر اپنے آپ کو عیب ناک کیا ہے اپنے علم کو داغدار کیا ہے اپنی عقل میں کمی پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔

ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

میں نے نفس کی ممنوعہ خواہشات کے بارے میں بعض علماء کا طریق کار دیکھا اور غور کیا تو ایسی باتیں بھی دیکھیں کہ اگر حقیقت حال کی تفتیش نہ کی جائے تو بظاہر کفر ہی معلوم ہوتا ہے۔ چنانچہ ممنوع بات کے بارے میں نہیں جانتے کہ یہ ممنوع ہے۔ یہ لوگ ممنوع چیز کو مکروہ سمجھتے ہیں حرام نہیں، یہ لوگ قسم اول ہی کے قریب قریب ہے۔ یہ لوگ تاویل کرتے ہیں اور غلطی کر بیٹھتے ہیں جیسا کہ مشہور ہے کہ آدم علیہ السلام کو ایک خاص درخت سے منع کیا گیا تھا انہوں نے اس جیسے دوسرے درخت کا پھل کھالیا اور اس خاص درخت کو چھوڑ دیا یہ وہ لوگ ہیں جو حرام ہونے کا یقین تو رکھتے ہیں مگر خواہش کے غلبہ میں انہیں یاد نہیں رہتا اور مرغوب چیز کا مشاہدہ انہیں اپنے علم سے غافل کردیتا ہے۔ اسی بنا پر چور پر ہاتھ کٹنے (کی سزا) کو بھول جاتا ہے بلکہ اپنی خواہش کی تکمیل میں وہ سب کچھ بھلا بیٹھتا ہے اور برائی کے درپے ہونے والا نہ تو اپنی رسوائی اور بے عزتی کی پرواہ کرتا ہے اور نہ کسی سزا اور حد کا دھیان رکھتا ہے کیونکہ گناہ کی چمک دیکھ کر وہ اپنے علم کو بھلا چکا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو گناہ اور ممنوع ہونا جانتے بھی ہیں اور یاد بھی رکھتے ہیں اس کے بعد بھی عاقل کو احتیاط کرنا لازم ہے جبکہ وہ جانتا بھی ہے کہ حکیم مطلق شہنشاہ نے ۴/ ۱ (ربع) دینار کے عوض چور کا ہاتھ کٹوا دیا ہے اور زنا میں گھڑی بھر کی لذت کے عوض ایک صحیح سالم حسین وجمیل جسم کو پتھروں میں سنگسار کرادیا ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online