Bismillah

689

۶تا۱۲شعبان المعظم۱۴۴۰ھ  بمطابق ۱۲تا۱۸۱اپریل۲۰۱۹ء

نفیس پھُول ۔ 627

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 627)

جو خاص خاص مواقع رکھتی ہیں اور ان میں بھی اکثر درجہ ثبوت کو نہیں پہنچ پاتیں، چنانچہ ان لوگوں نے قرآن کریم میں یہ سن لیا ہے (اور دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کا سامان ہے) اور یہ کہ (دنیا کا جینا تو کھیل ہے اور تماشا) اور حدیث کے حوالہ سے یہ سن رکھا ہے کہ:(دنیا اللہ تعالیٰ کے ہاں اس سے بھی کہیں کم درجہ رکھتی ہے جتنا کہ ایک مردہ بکری کا درجہ اس کے گھر والوں کی نگاہ میں ہوتا ہے) پس ان لوگوں نے اس کو چھوڑنے پر زور لگانا شروع کردیا یہ نہ دیکھا کہ اس کی حقیقت کیا ہے؟ حالانکہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ ایک شے کی جب تک حقیقت معلوم نہ ہو اس کی مدح یا مذمت کیسے صحیح ہوسکتی ہے اور جب ہم ذرا اس کی حقیقت دیکھتے ہیں تو یہ پاتے ہیں کہ زمین کا یہ فرش جو مخلوق کے لیے قرار گاہ ہے اسی سے ان کی ضروریات غذائیں وغیرہ نکلتی ہیں مرتے ہیں تو اسی میں دفن ہوتے ہیں ایسی مصلحتوں کے ہوتے ہوئے اس کی مذمت کیسے ہوسکتی ہے اور پھر دیکھتے ہیں کہ زمین پر پانی ہے، کھیتیاں ہیں، حیوانات ہیں یہ سب بھی آدمی کی بقاء اپنے رب کی معرفت کا سبب ہے اور اس کی اطاعت وخدمت میں لگنے کا ذریعہ ہے اور جو چیز کسی عارف وعابد کی بقاء کا سبب ہو وہ قابل مدح ہے قابل مذمت نہیں۔ معلوم ہوا کہ مذمت کے قابل جاہلوں کے افعال ہیں یا دنیا میں رہ کر معصیت کرنے والے ہیں۔ ورنہ جو شخص مباح مال کماتا ہے اور اس کی زکوٰۃ ادا کرتا ہے وہ کیوں مذمت کے قابل ہے۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے اور عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے جو کچھ چھوڑا وہ کسے معلوم نہیں اور خود حضرت علی رضی اللہ عنہ کی زکوٰۃ چالیس ہزار تک پہنچتی تھی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے نوے ہزار چھوڑے اور لیثؒ بن سعد کو ہر سال بیس ہزار زمین کی آمدنی سے آتے تھے، سفیانؒ بھی تجارت پیشہ تھے، ابن مہدیؒ ہر سال دو ہزار دینار نفع کمالیتے تھے اور نکاح یا باندیوں کی کثرت کولیں تو یہ بھی مذموم نہیں آپﷺ کی زوجات مطہرات تھیں اور باندیاں اور آپ کے بیٹے حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے ۴ سو کے قریب نکاح کئے ہیں کیونکہ بغرض اولاد نکاح کرنا عبادت وطاعت ہے اور بغرض لذت ہوتو مباح ہے اوراس میں بھی نیکیوں کی بہت سی صورتیں نکل آتی ہیں مثلاً اپنے اخلاق کی حفاظت، عورت کی عفت کا تحفظ وغیرہ۔

(جاری ہے)

 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online