Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 530

 افادات اکابر

(شمارہ 530)

شفاعتِ کبریٰ

یہ آنحضرتﷺ کے ساتھ مخصوص ہے کہ محشر کے دن کی ہولناکیوں اور حساب و کتاب کے بند ہونے کی وجہ سے اہل محشر اس قدر پریشان ہوں گے کہ لوگ یہ آرزو کریں گے کہ حساب وکتاب کھل جائے خواہ انہیں دوزخ میں ہی بھیج دیا جائے۔ اس وقت حق تعالیٰ شانہٗ اہل ایمان کے دل میں یہ بات ڈالیں گے کہ کسی برگزیدہ ہستی سے اس بندش کو کھلوانے کی سفارش کی جائے، چنانچہ باری باری حضرت آدم، حضرت نوح، حضرت ابراہیم، حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ( علی نبینا وعلیہم الصلوٰت و التسلیمات) کی خدمت میںحاضر ہوں گے، ور یہ سب حضرات جلال الہٰی کے رعب سے اس پر آمادہ نہیں ہوں گے، بالآخر سید المرسلین و خاتم النبیینﷺ کی خدمت میں شفاعت کی درخواست کریں گے، آپﷺ اس درخواست کو قبول فرما کر بار گاہ الہٰی میں سجدہ ریز ہوں گے، طویل سجدے کے بعد آپﷺ کو شفاعت کا اذن ہوگا اور آپﷺ کی شفاعت سے حساب و کتاب شروع ہوجائے گا یہی وہ ’’مقام محمود‘‘ ہے جس کا قرآن کریم میں آپﷺ سے وعدہ کیا گیا ہے:’’ عسی ان یبعثک ربک مقاما محمودا‘‘( بنی اسرائیل)

 (معارف نبوی ﷺ:ص۲۷۵ تا۲۷۶)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor