Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 530

عجائب قدرت

(شمارہ 530)

بروقت طلوع فجر ثانی کے اور باقی رہتا ہے وقت نماز صبح کا طلوع آفتاب تک، پس اس مرد نے کہا کہ اگر آفتاب قبل فجر کے طلوع کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے لوگوں سے کہا کہ اب کچھ اس شخص کا خیال نہ کرو کیونکہ میرا گمان غلط نکلا۔

حکایت: معاویہ بن مروان والی شام کے پاس ایک باز تھا، اتفاقاً وہ اُڑ گیاتو والی شام نے حکم دیا کہ شہر کے دروازے بند کردو کہ باہر نکلنے نہ پائے۔ وہی حاکم ایک روز ایک پُچکی کے پاس سے گذرا وہاں پر دیکھا کہ ایک گدھے کو جوتے ہوئے گھما رہے ہیں اور ایک گھنٹا اس کے گلے میں لٹکتا ہے آسیابان نے جواب دیا کہ جب میں کسی اور کام میں ہوتا ہوں یا مجھ کو غنودگی آجاتی ہے تو جب تک گھنٹے کی آواز آتی ہے میں جانتا ہوں کہ گدھا گھوم رہا ہے اور جب اس کی آواز نہیں آتی تومیں معلوم کرلیتا ہوں کہ گدھا کھڑا ہوگیا ہے میں اس کے پاس جا کر لکڑے سے ہانک دیتا ہوں، امیر نے کہا کہ اگر یہ گدھا رُکارہے اور اپنا سر ہلا دے تو کیا کرو گے؟ اس نے جواب دیا کہ جس دن میراگدھا ایسا عقل مند ہوجائے گا اس دن میں آپ سے کوئی اور تدبیر دریافت کرلوںگا۔

 ایک حکایت میں لکھا ہے کہ وزیر ذات السعادات کے گھوڑے نے ایک دن عین سواری میں دقا کی، آپ نے حکم دیا کہ اس کا جوکادانہ موقوف کردوتاکہ یہ ادب سیکھے۔ بعد چندفاقوں کے جب وہ لاغرہوگیا تو لوگوں نے اس کی سفارش کی آپ نے جواب دیا کہ اچھا اس کو دانہ دیا جائے لیکن اس کو یہ معلوم نہ ہونے پائے کہ امیر نے میری خطا معاف کی۔

ایک حکایت ہے کہ جب ابو الہذیل کی بی بی کے وضع حمل کا دن قریب ہوا ابوا لہذیل کسی دایہ کے پاس جا کر بولا کہ میرے گھر چلو میری بی بی کے یہاں فرزند ہونے والا ہے لیکن اگر لڑکا تو جنا دے گی تو تجھے ایک دینار انعام دوںگا۔

حکایت میں لکھا ہے کہ خلیفہ مامون کے عہد میں ایک مرتبہ دجلہ بغداد میں طغیانی ہوئی، پس مامون نے منصور بن نعمان سے کہا کہ اس کی تدبیر کرو۔ اس نے عرض کیا کہ سقون کو حکم دیا جائے کہ مشکیں اس میں سے بھر بھر کے زمین پر چھڑکیں، خلیفہ یہ سن کر ہنس پڑا۔

 حکایت ہے کہ قاضی یحییٰ ابن اکثم کے پاس ایک باپ بیٹے حاضر ہوئے، باپ نے کہا کہ اے قاضی! میرالڑکا شراب پیتا ہے اورنماز نہیں پڑھتا اور قرآن تک اس کو یاد نہیں ہے، اسے سنگسار کرو۔ (جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor