Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 530

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 530)

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ:’’بہترین دواقرآن ہے۔‘‘

صحابہ رضی اللہ عنہم کی اس جماعت کا جھاڑ پھونک پر اُجرت کا لینا اس کے جواز کی دلیل ہے اور اس کی تائید فرمانِ نبوی سے بھی ہوئی کہ’’میرابھی اپنے ساتھ حصہ لگا لو۔‘‘

بعض کہتے ہیں کہ ان لوگوں نے بکریوں کا وہ ریوڑ دم کرنے والے کی رضامندی سے تبرک کے طور پر باہم بانٹ لیا تھا اور دم کرنے والے خودراوی حدیث ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ تھے۔ امام ترمذی نے اس پر’’باب اجرۃ الطبیب‘‘ اور امام ابودائودؒ نے’’ باب کسب الطبیب‘‘ باندھا ہے۔ باقی رہا تھوک جمع کرنا اور اس کو مریض پر پھینکنا اس کی تفصیل آگے آئے گی۔

 مرض کی تشخیص کرنا:

امام مجاہدرحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعیدرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ( ایک مرتبہ) میں بیمار ہوا تو رسول اللہﷺ میری بیمار پرسی  کے لیے تشریف لائے، اپنا دست مبارک میرے سینہ پررکھا حالانکہ میں نے اس کی ٹھنڈک اپنے دل میں محسوس کی، آپﷺ نے فرمایا کہ ’’تم تو دل کی تکلیف میں مبتلا ہو، لہٰذا تم بنو ثقیف کے حارث بن کلدہ کے پاس جائو وہ ایسے آدمی ہیں جو علاج کیا کرتے ہیں۔‘‘( الحدیث)

حضور علیہ السلام نے فرمایا:’’مریض کی عیادت کی تکمیل اس طرح ہوتی ہے کہ تم اپنا ہاتھ مریض کے ہاتھ یا اس کی پیشانی پر رکھو اور اس سے حال پوچھو کہ تم کیسے ہو۔‘‘

 ’’حضور اکرمﷺ جب کسی مریض کے پاس جاتے تو اپنا دست اقدس اس پر رکھتے۔‘‘( بخاری)

’’فراست‘‘ کا علاج معالجہ میں عمل ودخل:

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’مومن کی فراست سے ڈرا کرو، کیونکہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے۔‘‘

 ان ہی سے مروی ہے کہ:’’جب تم کسی کو دیکھو کہ وہ نہ بیمار ہے اور نہ عابد و زاہد ہے پھر بھی اس کا رنگ زرد ہے توسمجھ لو کہ اس کے دل میں اسلام کا کھوٹ ہے۔‘‘

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’اللہ کے کچھ بندے ایسے بھی ہوتے ہیں جو لوگوں کو چہروں سے پہچان لیتے ہیں۔‘‘(ذکرہ ابو نعیم)

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor