Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 546

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 546)

ذات الجنب کا علاج:

ذات الجنب غیر حقیقی کا علاج پہلے بیان کیا جا چکا ہے، اب ذات الجنب حقیقی کا علاج بیان ہوتا ہے۔ اس کے لیے جو شاندوں کا استعمال کیا جائے اور جو کے آٹے، خطمی سفید، پھول بنفشہ کا ضماد کیا جائے گا اور جو کا پانی روغن بادام کے ہمراہ استعمال کیا جائے۔ اگر شکم میں اقتباس ہو تو مغزفلوس نباتاتی شکر کے ہمراہ دی جائے۔

 استسقاء کا علاج:

اس سے پہلے بھی یہ حدیث ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ گزر چکی ہے کہ:’’رسول اکرمﷺ نے ایک طبیب کو حکم دیا کہ وہ ایک آدی کے پیٹ کا علاج کرے جسے پیٹ کے جاری ہونے کا مرض لاحق تھا۔ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیاطب نفع مند چیز ہے؟ آپﷺ نے فرمایا کہ جس نے بیماری اُتاری اُس نے علاج بھی اُتارا ہے۔‘‘

اگر یہ حدیث صحیح درجہ کی ہے تو اس سے ان اطباء کے طریق علاج کی تائید ہوتی ہے جو استسقاء زقی میں یہ علاج کرتے ہیں۔

بعض کے خیال میں استسقاء زقی سب سے زیادہ بڑی بیماری ہے اور بعض کے نزدیک استسقاء لحمی زیاد ہ برا ہے۔

بستر پر پیشاب کرنا:

یہ بیماری زیاہ تر سردی کی وجہ سے بچوں اور بوڑھوں کو عارض ہوتی ہے،ا س لیے ان کو کندر،مصطگی اور شہد ناشتہ میں دینا مناسب ہوتا ہے اور امراق، بوارد( ٹھنڈی چیزیں) اور توبوز وغیرہ نہ دیا جائے۔

 بواسیرکاعلاج:

اس کے علاج کے لیے گرم پانی میں شربت بنفشہ استعمال کیا جائے اور غذائیں پالک ، خبازی اور ملوخیا دیا جائے اور حتی المقدورطبیعت کو نرم کرنے کی کوشش کی جائے۔ اور خشک روٹی اور خشکی پیدا کرنے والی چیزیں ترک کردی جائیں۔

وجع المفاصل کا علاج:

وجع المفاصل کا علاج قے کے ذریعہ اور گوشت کو ترک کرنے سے ہوتا ہے۔ خاص طور پر مچھلی، دودھ اور مرطوب پھل میوے چھوڑنے سے ہوتاہے، اگر یہ مرض سردی کی وجہ سے ہو تو گرم چیزیں شہد وغیرہ اس کا علاج ہے اور حقنوں کا استعمال اور دست آور حبوب لیے جائیں۔

٭…٭…٭

 

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor