Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 546

عجائب قدرت

(شمارہ 546)

گر وہ سوراخ بند ہوجائیں حبس دم ہو کر تلف ہوجائے۔ اس کی زندگی کے سال بموجب سینگ کی گرہوں کے ہوتے ہیں کیونکہ ایک ایک گرہ ہر سال زیادہ ہوتی ہے اگر سانپ اس کو کاٹے تو یہ گنگٹہ کھاتا ہے اور پانی سے پرہیز کرتا ہے گو کتنی ہی گرمی ہو، عین تابستان میں تین تین راستوں تک جب بھیڑیا اس کے پیچھے دوڑتا ہے تو یہ اپنے بچہ کو چھوڑ کر دریا میں چلاجاتا ہے مچھلی سے نہایت دوستی رکھتا ہے ہر دم لب دریاجاتے ہے اور مچھلی کو دیکھتا ہے اور مچھلی بھی اس کے دیکھنے کو پانی پر آتی ہے، صیاد لوگ اسی وجہ سے اس کا پوست پہن کر لب دریاجاتے ہیں تاکہ مچھلیاں نکل آئیں۔

خواص:

 اگر اس کے سینگ کا برادہ ایک مثقال مع شکر پانی میں گھول کر مرگی والے کو پلادیں نافع ہوگا، اگر گھس کر بہق اور برص پر لگادیں مفید ہے اور اگر کبریت کے ساتھ بخور کریں مکان سے سانپ کافور ہوں۔ شیخ رئیس کا قول ہے کہ اگر بُزاہلی اور بُزکو ہی دونوں کے سینگ جلا کر دانتوں میں بطور منجن ملیں محکم ہوں اور درد بھی دور ہو، بُز کو ہی کا زہرہ اگر آنکھوں میں لگائیں شب کوری دور ہو، شیخ کا کلام ہے کہ تمام گزندہ جانوروں کے زہروں کے واسطے بُز کو ہی کا پتہ پینا تریاق ہے اگر اس کاجگر بھون کر آنکھ میں سرمہ لگا دیں پردہ چشم کو مفید اور تاریکی کو نافع ہو اور کژدم اس کے پتہ کی بو سے مرجاتا ہے سانپ کا کاٹا ہوا اگر اس کے قضیب کو خام خشک کر کے کھائے نافع ہو اورباہ کو بھی تحریک کرتا ہے اور اسی قضیب خشک کو بول بستہ کے واسطے بھی مفید لکھا ہے کہ اس کو پانی میں دھو کر پانی پیوے درد قولنج دورہو اگر اس کے خایہ کو خشک کریں اور پانی میں دھوکر پانی پئیں قضیب کو سخت اور چاق بکثرت کرتا ہے پوست اس کا اگر بطور دسترخوان کے بنائیں اس کے گردموش و مار اور مکھی اور مچھر وغیرہ نہ آئیں گے، اس کی دم اور سینگ کی خاکستر روغن آمیز کر کے اگر تلوے میں ملیں رفتار میں ماندگی نہ ہو بلکہ نشاط زیادہ ہو اس کے بال جلانے سے چوہے وغیرہ بھاگتے ہیں اس کی دم کا بال زہر قاتل ہے جو کوئی اس کو پانی میں نوش کرے فوراً مر جائے۔ شیخ رئیس کہتا ہے کہ اگر بُزمادہ کوہی کا سرگین اس موضع پر جہاں سے خون جاری ہو لگادیں فوراًبند ہو،اگر اس کی مینگنی پانی میں گرے اور بکری اس کو پیوے تو فوراً مر جائے لیکن اگر بھیڑ پی لے تو اس کو نقصان نہیں ہوتا ہے۔

 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor