Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 546

 افادات اکابر

(شمارہ 546)

جدید تہذیب کی برکات

افسوس کہ آج کل بالخصوص پارلیمانی انتخابات کا اعلان ہوتے ہی اسلامی اخوت اور مسلمانی کی وہ دھجیاں بکھیری جارہی ہیں کہ سن کر عقل حیران ہے، جھوٹ، غیبت، بہتان طرازی، افتراء پردازی کون ساوہ گناہ ہے جو برسربازار بڑے بڑے عظیم الشان اجتماعات میں نہیں کیا جاتا۔ ایک طوفان بدتمیزی ہر محفل میں برپا ہے، نہ کسی کی آبر و محفوظ ہے، نہ کسی کی جان محفوظ، مال ودولت کو بری طرح سے بہایا جارہا ہے، بھائی بھائی کا دشمن بنا ہوا ہے، غرض کون سی بدتہذیبی ہے جس کا مظاہرہ نہ ہو رہا ہو ،یہ ہے یورپ کی تہذیب،یہ ہے مغرب کا تحفہ، یہ ہیں مغرب زدگی کے کارنامے، پھر ہر شخص ہر فریق کی زبان پر یہ دعویٰ کہ ہماری جماعت کی کامیابی سے اسلام کا یہ فائدہ ہوگا، مسلمانوں کو یہ نفع پہنچے گا، آئندہ ہم اگر کامیاب ہوئے تو یہ کریں گے اور وہ کریں گے، حق تعالیٰ کا ارشاد ہے:

’’یاایھاالذین آمنوالم تقولون مالاتفعلون کبرمقتا عنداللّٰہ ان تقولوامالاتفعلون‘‘

اے ایمان والو! ایسی بات تم کیوں کہتے ہو جو نہیں کرتے، حق تعالیٰ کے غضب کو دعوت دینے والی ہے یہ بات کہ جو کہتے ہو کرتے نہیں۔

 یہ ہے تہذیب جدید کی پیداوار

 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor