Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 679

 افادات اکابر

(شمارہ 679)

قوموں اورملکوں کی تباہی کے اسباب

کسی مملکت کی تباہی وبربادی کے عوامل کا جائزہ لیجئے تو دو بنیادی چیزیں سامنے آئیں گی:قوم کا فسق و فجور اور حکمرانوں کا ظلم و عدوان …جب کوئی قوم خدافراموشی کی روش اختیار کرتی ہے، الہٰی قوانین سے سرکشی کرتی ہے اور فسق و معصیت کے نشہ میں بدمست ہوکر حلال و حرام اور جائز و ناجائز کے حدود علانیہ توڑنے لگتی ہے تو ان پر جفاکیش اور جابر و ظالم حاکم مسلط کردئیے جاتے ہیں ،قرآن کریم میں کسی قوم کی تباہی وبربادی کے بارے میں ایک قانونِ عام بیان فرمایاہے:

’’اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے خوش عیش لوگوںکو حکم دیتے ہیں پھر جب وہ لوگ وہاں شرارت مچاتے ہیں تب ان پر حجت تمام ہوجاتی ہے پھر اس بستی کو تباہ اور غارت کر ڈالتے ہیں۔‘‘(بنی اسرائیل:۱۶)

قوم کا فسق و فجور اور ملوک و سلاطین کا ظلم ہی سب سے پہلے اس عالم کی بتاہی وبربادی کا ذریعہ بنتاہے ، ظلم و استبداد کی چکی میں پہلے سرکش قوم پستی ہے،بالآخریہی چکی ظالم و جابر کوبھی پیس ڈالتی ہے، اہل دانش کا قول ہے کہ کفر کے ساتھ حکومت رہ سکتی ہے مگر ظلم و استبداد کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔

( بصائر و عبر: ص ۴۷۵ تا ۴۷۶)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor