Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 681

 افادات اکابر

(شمارہ 681)

تقویٰ اور اس کی اہمیت

ایمان کے بعد’’تقویٰ‘‘ ہی ایسی بڑی نعمت ہے جو سعادتِ دارین کا ذریعہ ہے، قرآن کریم اور دین ِاسلام کی زبان میں ’’تقویٰ‘‘ احکام شرعیہ پر عمل کرنے کا دوسرا نام ہے…

 تقویٰ کیا ہے؟اوامرِ الہٰیہ کااتباع اور منہیات ِ شرعیہ اور فواحش و منکرات سے بالکلیہ اجتناب،تقویٰ کیا ہے؟اللہ تعالیٰ کی معیت کاوسیلہ اوراللہ تعالیٰ کی معیت اور اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کا ذریعہ!

قرآن کریم کی تلاوت اور مطالعہ سے ’’تقویٰ‘‘ کی جوبرکتیں اور ثمرات و نتائج معلوم ہوتے ہیں وہ نہایت ہی عجیب ہیں، ایک مرد مومن کی آرزو یہی ہوگی کہ زندگی سکون و اطمینان سے گذرے، ضروریات ِ زندگی بآسانی مہیا ہوں، وہ کسی کا محتاج نہ ہو، دنیامیں انجامِ کار بہتر ہو، تجارت کرے تو اس میں نفع ہو، زراعت کر ے تو اس میںبرکت ہو، اس کے اعمالِ صالحہ بارگاہِ ربوبیت میں خلعتِ قبول سے نوازے جائیں، آنکھیں بند ہوں( اس دنیا سے کوچ کا وقت آئے) تو جنت کی بشارت ملے، آخرت میں جنت کی ( بیش قیمت )نعمتیں میسر ہوں،گناہ اور تقصیریں معاف ہوں، ابدالآباد کی زندگی چین سے گذرے، اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبوبیت کا تمغہ ملے اور ولی اللہ ہونے کی سعادت نصیب ہو، الغرض جس کام میں ہاتھ ڈالے کا میابی اور کامرانی اس کے قدم چومے ،خواہ دنیا کا کوئی صحیح مقصد ہو یا آخرت کی کوئی نعمت،سب اس کی آرزو کے مطابق حاصل ہوتی چلی جائیں، ظاہری وباطنی پاکیزگی اسے نصیب ہو، وہ فلاحِ دارین سے ہمکنار ہو، کیا اس سے بھی زیادہ کوئی صحیح آرزو ہوسکتی ہے۔

(بصائر و عبر:ص ۵۳۶)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor