Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 685

 افادات اکابر

(شمارہ 685)

الحادوزندقہ

واضح رہے کہ کفر و الحاد، کافر و ملحدیہ سب شرعی مصطلحات ہیں،جو شخص واقعی طور پر ان کلمات کا مصداق یاان ناموں کا مستحق ہو اسی کے لئے یہ الفاظ استعمال ہوں گے، یہ سبّ و شتم یعنی دشنام اور گالی گلوچ نہیں۔ اگر کوئی اس کا غلط اور بے محل استعمال کرے تو اگر وہ جانتا ہو کہ واقعہ میں یہ شخص ایسا نہیں ہے تو یہ گالی اور ہتکِ عزت سمجھی جائے گی اوروہ آخرت میں گنہگار اوردنیا میں لائق تعزیر ہوگا، اگر وہ فی الواقع اس کوصحیح سمجھتا ہے تو پھر نہ گالی ہوگی اور نہ ہتک عزت اور توہین، البتہ کبھی یہ حکم غلط ہوگا کبھی صحیح ،غلط حکم پر اگر قائل مجتہد ہے تو معذور ہوگا ورنہ گنہگار ہوگا اور اگر حکم صحیح ہوگا تو اس کو اجر ملے گا، یہ ہے مسئلہ کی تنقیح۔اب جو حضرات ان قطعی احکامِ شرعیہ اور نصوصِ قرآنیہ میں شب وروزتحریف وتبدیل اور ترمیم وتنسیخ کرتے یا ان کابے محل استعمال کرتے رہتے ہیں، ظاہر ہے کہ وہ خود شرعاً ان کلمات کا مصداق بنتے ہیں پھر اگر شریعت کا عالم اس حکم شرعی کا اظہار کرنے کی غرض سے ان کلمات کااستعمال کرے یعنی حکم شرعی بتلائے تو معلوم نہیں کیوں یہ حضرات چراغ پاہوتے ہیں اور کیوں اس کے ان کلمات کو خلاف تہذیب اوراس عالم کو غیر مہذب سمجھا جاتا ہے، افسوس و حیرت کا مقام ہے کہ یہ حضرات اللہ اور رسول کی اہانت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ کے بندے اس کو سن کر چپ رہیں اور اس توہین کوبرداشت کریں؟

(بصائر و عبر:ص ۵۴۳تا۵۴۴)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor