افادات اکابر۔ 576

 افادات اکابر

(شمارہ 576)

۱۰)دعایۃ یعنی پروپیگنڈہ کا فتنہ

جو جماعتیں وجود میں آئی ہیں خصوصاً سیاسی جماعتیں ان میں غلط پروپیگنڈہ اور واقعات کے خلاف جوڑ توڑ کی وبااتنی پھیل گئی ہے جس میں نہ دین ہے اور نہ اخلاق ،نہ عقل ہے نہ انصاف ،محض یورپ کی دین باختہ تہذیب کی نقالی ہے، اخبارات، اشتہارات،ریڈیو،ٹیلی ویژن تمام اس کے مظاہر ہیں۔

 ۱۱)مجلس سازی کا فتنہ

چنداشخاص کسی بات پر متفق ہوگئے یاکسی جماعت سے اختلاف رائے ہوگیا ،فوراً ایک نئی جماعت کی تشکیل ہوگئی طویل وعریض اغراض ومقاصد بتائے جاتے ہیں۔

پروپیگنڈہ کے لئے فوراً اخبار نکالاجاتا ہے، بیانات چھپتے ہیں کہ اسلام اور ملک بس ہماری جماعت کے دم قدم سے باقی رہ سکتا ہے۔

(بصائر و عبر:ص۱۱۶)