Bismillah

672

۶تا۱۲ربیع الثانی۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۴تا۲۰دسمبر۲۰۱۸ء

ڈرا ہوا قاتل (السلام علیکم ۔ طلحہ السیف)

Assalam-o-Alaikum 665 (Talha-us-Saif) - Dara Hua Qatil

ڈرا ہوا قاتل

السلام علیکم..طلحہ السیف (شمارہ 665)

ایک گیدڑ بچوں کے آگے آگے بھاگ رہا تھا۔ تھوڑی دیر بعد رُکتا، پیچھے مڑ کر زور زور سے چِلّاتا، دانت نکوستا اور پھر زور زور سے پاد مارتا ہوا بھاگ کھڑا ہوتا۔ کسی نے روک کر پوچھا :

چِلّاکیوں رہے ہو؟…

وہ بولا:

ڈرانے کی کوشش کر رہا ہوں

پھر ہوا کیوں نکل رہی ہے؟…

کیونکہ ڈر بھی رہا ہوں…

کشمیر میں ہندوستان کو دیکھ لیجئے لطیفے کا لُطف دوبالا ہو جائے گا…

پی ایچ ڈی سکالر جناب عبد المنان وانی جام شہادت نوش فرما گئے…

لیکن ہندوستان کے میڈیا پر خوشی نہیں تھی، بلکہ ایک پریشانی اور تشویش کا سماں تھا۔

گیدڑ ڈر رہا تھا اور اس ڈر کا اِظہار علانیہ ہو رہا تھا…

انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ گولڈ میڈلسٹ سکالر نے گن اُٹھائی اور میدانِ جہاد کا رُخ کیا…

اب اس عالَمی پروپیگنڈہ کا کیا بنے گا کہ جہاد اور شدت پسندی کا سبب تعلیم کی کمی ہے؟…

وہ شخص کشمیری تھا…

اب کیسے یہ کہا جا سکے گا کہ مسلح  تحریک کشمیر کے اندر کی نہیں باہر سے چلائی جانے والی تحریک ہے اور کشمیری اس سے متفق نہیں؟…

اس نے میدان جنگ میں کمانڈ کی اور فورسز پر حملے کئے…

اوہو… اب یہ کیسے باور کرایا جا سکے گا کہ کشمیری تو پُر اَمن حل چاہے گا، گولی کوئی اور چلاتا ہے اورچلواتا ہے؟…

اب وہ شہید ہو گیا ہے…

لیکن خوشی کی نہیں پریشانی کی بات  ہے۔ کشمیر میں مزید تعلیم یافتہ نوجوان کتاب رَکھ کر گن اُٹھائیں گے۔ کالج یونیورسٹی کی جگہ میدان کا رُخ کریں گے۔ خوف کی بجائے جذبہ اُبھرے گا اور پسپائی کی جگہ پیش قدمی دیکھنے کو ملے گی…

اہلِ کشمیر !

مجھے اللہ کی خاطر آپ سے شدید محبت ہے۔ آج سے نہیں عرصۂ دراز سے ہے۔

اور جب ایسے مناظر دیکھتا ہوں تو آپ میری نظر میں اور اونچے ہو جاتے ہیں۔ اتنے اونچے کہ میں آپ کو محض ایسے دیکھ پاتا ہوں جیسے ایک چھوٹا سا بچہ چاند کو دیکھتا ہے۔

زندہ رہو تو دشمن کے لئے خوف بن کر جیتے ہو ’’اَشِدَّائُ عَلٰی الْکُفَّارِ‘‘… ’’لِیَغِیْظَ بِھمُ الْکُفَّارُ‘‘ اور جب مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ زخموں سے چور ہو کر دنیا سے چل پڑتے ہو تب بھی دشمن خوشی کو ترستا ہی رہ جاتا ہے…

افضل گورو شہیدؒ آپ کو سلام…

آپ نے خواب دیکھا کہ تحریک کشمیر مکمل آزادی کے ساتھ اپنے قدموں پر کھڑی ہو۔

’’آئینہ ‘‘ کی صورت میں آپ نے کشمیری نوجوان کو اس کا راستہ دکھایا۔ دیکھئے آج آپ کا خواب شرمندۂ تعبیر ہے اور آپ کا دُشمن خوف زدہ بھاگ رہا ہے۔ ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کا اپنا خوف ظاہر ہو چکا ہے۔تحریک کشمیر کا عَلَم ہر کشمیری نے تھام لیا اور پورا کشمیر ہند کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے نکل آیا ہے…

دیکھئے!

آپ کے بھائی اور ہم سفر عبد المنان وانیؒ کے جنازے پر آپ کا دشمن خوشی نہیں منا سکا اور شہدائے کلگام کے جنازوں نے اس کے چہرے کی یاسیت مزید گہری کر دی ہے…

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online