Bismillah

664

۸تا۱۴صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۹تا۲۵اکتوبر۲۰۱۸ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 648

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 648)

مکتوب خادم    (5.6.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ہم سب کو" لیلۃ القدر"کی برکات نصیب فرمائیں..لوگ صدیوں سے اس کوشش میں ہیں کہ"لیلۃ القدر"کا پکا پتا چل جائے .. عرب حضرات نے تو اب ستائیس کی رات کو پکا کر دیا ہے..بندہ کی اس پر ایک عرب عالم سے بات بھی ہوئی..میرا مؤقف تھا کہ ستائیس متعین نہ کی جائے..ایک حساب الشیخ احمد بن علی البونی نے پیش کیا ہے..اس کے مطابق اس سال پچیس کی رات لیلۃ القدر بن رہی ہے..ایک قول سترہ رمضان کی رات کا بھی ہے"بدر"کی رات جو گزر چکی ہے..کچھ لوگ ابجد کے حساب سے تلاش کرتے ہیں..بہر حال یہ ایک مخفی نعمت ہے..اسے تلاش کرنے کا اپنا ایک الگ مزا ہے..یہ آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے کسی ایک میں تشریف لاتی ہے..مغرب سے لیکر فجر کا وقت داخل ہونے تک چَھم چَھم برستی ہے..کچھ خوش نصیبوں کو تو ہر حال میں گلے لگاتی ہے..مثلاً محاذوں پر برسر پیکار مجاہدین..اسلامی سرحدوں کے پہریدار مرابطین..دین کی نسبت سے کسی آفت یا آزمائش میں مبتلا اَفراد..عبادت کا مکمل شوق اور جذبہ رکھنے والے وہ سخت بیمار، قیدی یا بے بس اَفراد جن کو اپنے عذر کی وجہ سے موقع نہ ملا ہو..وغیرہ، وغیرہ..الحمدللہ مسجد سبحان اللہ اعتکاف کے قافلے پہنچنا شروع ہیں..بڑا دل کَش نظارہ ہے..ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ..

والسلام

مکتوب خادم    (6.6.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کے مقرب اور خاص بندے..جہاد اور روحانیت کے سُلطان..عِلم اور معرفت کے تاج دار..شجاعت، سخاوت اور فقر کی آبرو..حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ..اکیس رمضان المبارک سن 40ہجری کے دن..شہید ہوئے..آپ کی شہادت کے ساتھ ایک پورا دور ختم ہوا..نیا دور شروع ہوا..تفصیل آپ کو تفسیر عزیزی میں ملے گی..آج کی ساری محنت، تلاوت اور نفل عبادت کا ثواب..حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے لئے ہدیہ..اللہ تعالیٰ ہمیں ان کی پاکیزہ ایمانی، جہادی، روحانی، علمی، قلبی، روحی نسبت نصیب فرمائے..الحمدللہ مسجد سبحان اللہ کا اعتکاف خوب جما ہے..خُدّام سمیت تعداد سولہ سو سے اوپر ہے..ان اہل دل کو دل سے خوش آمدید..اللہ تعالیٰ آپ سب کی جھولیاں بھر دے اور آپ کو"نورِدائم"عطاء فرمائے..آج آخری عشرے کے معمولات لکھنے تھے مگر..حضرت امام، مرشد، محبوب، امیر المومنین سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی یاد مبارک نصیب ہو گئی..چلئے ان کی طرف سے سب کے لئے تحفہ..ایسی دعاء جو ہر ظالم کو لگام ڈال دے، ہر موذی کے شر سے حفاظت کا ذریعہ بن جائے اور ہر خوف سے امن کی نوید ہو..

لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ..سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ۔ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ عِبَادِکَ..

والسلام

مکتوب خادم    (7.6.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کا"شکر"..ہر نعمت پر..ایمان، دین، جماعت، رہائی..اور بے شمار لا تعداد نعمتیں..الحمدللہ..اللہ تعالیٰ کے بندوں کا شکریہ جن سے کبھی کوئی بھی خیر، بھلائی، راحت پہنچی..اور جنہوں نے کوئی بھی اِحسان کیا..دین کا، علم کا، خدمت کا، دنیا کا..اللہ تعالیٰ ان سب کو بہترین جزاء اور بہترین نعمتیں عطاء فرمائے..آخری عشرہ آچکا..اہل اعتکاف دورہ تربیہ والے معمولات کرتے ہیں، ان کے لئے"لیلۃ القدر" پانے کا اِمکان نوے فیصد بن جاتا ہے..باقی حضرات و خواتین چند معمولات اپنا لیں(۱)فرض نمازیں مرد جماعت اور تکبیر اولیٰ کے ساتھ اور خواتین اول وقت(۲)روزہ میں زبان کی سخت حفاظت(۳)دن یا رات میں ایک بار صلوۃ التسبیح، اس کے بعد جَم کر دعائ(۴)رات کو دو یا چار رکعت میں ایک سو بار سورہ اخلاص(۵)لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ، اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ، اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْجَنَّۃَ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّارْ..اور اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ کم ازکم روز تین سو بار(۶)صدقہ خیرات میں ہاتھ کھلا(۷)دل میں کسی کے لئے حسد نہ آئے اگر کسی کے لئے آئے تو اس کے لئے مزید ترقی اور برکت کی دعائ(۸)روز مسلمانوں کو معاف کرنا..جنہوں نے کوئی ظلم،حق تلفی یا غیبت وغیرہ کی ہو، ستایا ہو(۹)دن اور رات ایک ایک بار سورہ یاسین کی تلاوت (۱۰)رات کو اپنے گناہ یاد کرکے استغفار اور دن کو اللہ تعالیٰ کی نعمتیں یاد کرکے شکر..(اعلان)25رمضان بروز اتوار مہم کا شاندار مقابلہ ہے..مولانا طلحہ شہید اور تمام شہدائے کرام کے ایصال ثواب کے لئے..

والسلام

مکتوب خادم    (8.6.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتیں..شہادت، رمضان، جمعہ..کسی مؤمن کو یہ تینوں مل جائیں تو یہ کتنا بڑا اِعزاز ہے..تین ساتھی جام شہادت نوش فرما گئے ہیں..ان کے لئے ایصال ثواب اور باقی تمام مجاہدین کے لئے آج حفاظت و نصرت کی دعاء کریں..شہدائِ کرام سے محبت اور وفا کے اِظہار کے لئے 25رمضان کے"مقابلہ"کو شاندار بنائیں..طلحہ شہید تصور میں کہتے ہیں..ماموں! ہماری یاد میں مقابلہ کرائیں پھر نتیجہ دیکھیں..نتیجہ تو ہم دیکھ رہے ہیں..ماشاء اللہ کشمیر میں روز کراماتی حملے ہو  رہے ہیں..اور آپریشن"آل آؤٹ"کا اِعلان کرنے والے آج کل آپریشن"بھاگ آؤٹ"میں مصروف ہیں..کل ہی ایک "رائفل"کی تصویر چل رہی تھی..جو مجاہدین نے انڈین آرمی سے بطور "مال غنیمت"چھینی ہے..مسلمانوں کو مال غنیمت کی یاد دِلانے کے لئے قرآن مجید میں پوری سورہ"اَنفال"موجود ہے..انفال کہتے ہیں مالِ غنیمت کو..کیسے مبارک مجاہدین ہیں جو اپنی زندگیوں میں قرآنی اَلفاظ اور اِصطلاحات کو زندہ کر رہے ہیں..اس سال رمضان مہم میں محاذوں کے مجاہدین نے..ماشاء اللہ روزانہ کی بنیاد پر حصہ لیا ہے..اب شعبہ ہدایت کے دیوانوں کو چاہیے کہ..مہم کے آخری سات دن وہ بھی..جان توڑ محنت کریں..لوگ طرح طرح کے عیاش رفاہی اِدارے بناکرمسلمانوں کا مال لوٹ رہے ہیں..جبکہ آپ کے ہاں ماشاء اللہ اَمانت ہے، دِیانت ہے، قربانی ہے اور فرض کی ادائیگی ہے .. آ گے بڑھیں..اُمت پر اِحسان کریں..ان کے اموال جہاد میں لگیں گے تو ان کے نصیب بھی دُنیا و آخرت میں اچھے ہو جائیں گے ان شاء اللہ

والسلام

مکتوب خادم    (9.6.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ہمیں"دین"کی سمجھ عطاء فرمائے..حضرات صحابہ کرام کو یہ کلمہ..یہ دین، بہت محنت اور قربانی سے ملا..اس لئے وہ اس کی قدر فرماتے تھے..اسلام سے عشق اور کفر سے نفرت رکھتے تھے..وہ اپنے ذاتی دُشمنوں کو معاف فرماتے مگر اِسلام کے دشمنوں کو کسی حال میں نہ چھوڑتے تھے..وہ رمضان المبارک میں خصوصاً آخری عشرے میں..کفار، دُشمنانِ اِسلام پر"لعنت"بھیجتے تھے..یعنی بڑے اہتمام سے ان کے لئے بد دُعاء کرتے تھے..وہ دنیا سے کفر کی طاقت کا خاتمہ چاہتے تھے..انہیں کفر سے سخت نفرت تھی، سخت دشمنی تھی..چنانچہ انہوں نے کفار کے خلاف جہاد بھی کیا..اور ان  پر بَد دُعائیں بھی بھیجیں..ان دونوں چیزوں نے کفر اور کفار کو کمزور کیا اور کروڑوں اَربوں اَفراد تک ایمان کی دولت پہنچی..جب کہ ہم کلمہ اور دین کی قدر نہیں کرتے..ہم کفر سے نفرت نہیں رکھتے بلکہ نعوذباللہ کافروں سے محبت رکھتے ہیں..ان کو نعوذباللہ کامیاب مانتے ہیں..اور ان کو مسلمانوں سے اَفضل سمجھتے ہیں..ہم ان پر لعنت بھیجنے کو تہذیب کے خلاف سمجھتے ہیں..چنانچہ آج کفر بھی طاقتور ہوگیا اور کفار بھی..اور حالت یہاں تک جا پہنچی کہ مسلمانوں کے گھروں میں..کافر اولاد پل رہی ہے..حالانکہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں جگہ جگہ کفار پر لعنت فرما تے ہیں..لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلٰی الْکَافِرِیْن..بھائیو! کل کا مقابلہ ایسا شان دار ہو کہ..شہدائِ کرام کا سلام آئے..

والسلام

مکتوب خادم    (10.6.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کے دین کی خدمت"قسمت والوں"کو نصیب ہوتی ہے..ماشاء اللہ ہمارے بعض ساتھی بہت محنت کرتے ہیں..بڑھاپے، روزے اور گرمی میں اپنا خون پسینہ ایک کر دیتے ہیں..ان شاء اللہ یہ جنت کے بادشاہ ہیں..جہاد کی محنت کا شرح صدر ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا..لوگ بہت جلد اُکتا جاتے ہیں اور آرام، اے سی اور راحت کی خواہش میں پڑ جاتے ہیں..حالانکہ اس مبارک راستے میں چلتے رہنا..مسلسل محنت کرنا.. نہ ہارنا، نہ تھکنا..نہ ڈرنا، نہ جھکنا ہی..کامیابی ہے..اللہ تعالیٰ "حسنِ خاتمہ"تک ہم سب کو ہمت اور اِستقامت عطاء فرمائے..اس کے لئے ضروری ہے کہ..تمام ساتھی اپنے اَخلاق میں نرمی اور تواضع پیدا کریں..نرمی اور تواضع ہر عمل کو خوبصورت، مقبول اور پائیدار بنا دیتی ہے..جب کہ سختی اور تکبر اچھے سے اچھے عمل کو بھی بدصورت اور مردود بنا دیتا ہے..بہت کام کریں مگر اپنے کام کو بہت نہ سمجھیں..آخرت اور جنت بہت بڑی ہے، بہت مہنگی ہے..اگر حساب لگایا جائے تو ہم اپنی ساری عمر، ساری محنت، سارا مال اور ساری جان لگا کر بھی وہاں کا ایک مرلہ نہیں خرید سکتے..یہ تو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ..ہمارے اَعمال کو اتنا وزنی بنا دیتا ہے..اِخلاص، مسلسل محنت، نرمی اور تواضع..ان چار چیزوں سے اپنے اَعمال کو وزنی بنائیں..اور حُسنِ خاتمہ..کی ہم سب بہت فکر کریں..

والسلام

خادم

لا الہ الااللہ محمدرسول اللہ

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online