Bismillah

656

۲۸ذوالقعدہ تا ۴ ذوالحجہ ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۷تا۳۰اگست۲۰۱۸ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 652

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 652)

مکتوب خادم    (11.7.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ نے"نکاح"کو ایمان کی تکمیل کا ذریعہ بنایا ہے..اور مسلمانوں کو ہر طرح کی زبانی،کلامی،نظری،قلبی اور جسمانی "بے حیائی" سے منع فرمایا ہے..اس لئے اے مسلمانو! نکاح کو آسان کرو اور بے حیائی کا ہر دروازہ بند کردو..جماعت کا شعبہ "اِحیائِ سنت" سالہا سال سے "سنت نکاح" کیلئے مسلمان گھرانوں کے درمیان رابطے کا کام کررہا ہے..اور یہ کام محض اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے کیا جاتا ہے..اب اس شعبہ کی طرف سے رشتوں کے اعلانات بذریعہ موبائل پیغام بھی جاری کئے جائیں گے..نمبر 03352682922ہے ..اہل جماعت شرعی حدود میں رہتے ہوئے، پردہ،حیا اور تقویٰ کی پاسداری کرتے ہوئے اس شعبہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں..

والسلام

مکتوب خادم    (12.7.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ملک"پاکستان"میں اچھی حکومت عطاء فرمائے..دین اسلام کی وفا دار..مسلمانوں کی غم خوار ملک کے لئے ثمر بار..اور ہم پر ہمارے گناہوں کی وجہ سے..ظالموں کو مسلط نہ فرمائے..آمین..ایک وظیفے کی یاد دہانی ہے..اس وظیفہ کی برکت سے "نعمتیں"برقرار رہتی ہیں..اور انسان نعمتوں کے"زوال"سے محفوظ رہتا ہے..ہم اگر غور کریں تو معلوم ہوگا کہ..کیسی کیسی نعمتیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطاء فرمائیں..مگر ہماری بداعمالیوں کی وجہ سے وہ نعمتیں ہم سے چھن گئیں..یہ وظیفہ قرآن مجید سے ہے اور لاجواب ہے..کثرت سے پڑھا کریں..ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ..وہی ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے اور ہر نعمت، قوت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے..ما شاء اللہ لاقوۃ الا باللہ..ہماری کوئی نعمت ،کوئی صلاحیت،کوئی خصوصیت ہمارے اپنے کمال سے نہیں ہے..ہمارے اپنے ہنر سے نہیں ہے..پھر فخر کیسا؟ قارون نے اپنی دولت کو اپنے علم و ہنر کا کمال سمجھا..فخر میں پڑا اور زمین میں دہنسا..بلعم باعوراء نے اپنے تقویٰ اور اپنی دعاؤں کی قبولیت کو اپنا کمال سمجھا تو "کتے" سے بدتر ہوگیا..اس لئے پڑحیں اور اِقرار کریں کہ..ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ..مغرب سے جمعہ شریف مقابلہ حسن مبارک..

والسلام

خادم

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online