Bismillah

668

۷تا۱۳ربیع الاول۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۶تا۲۲نومبر۲۰۱۸ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 656

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 656)

مکتوب خادم    (8.8.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ہمیں"کامیاب"فرمائے..شہداء کرام نے اپنی جانیں..اللہ تعالی کو دے کر"جاندار"بنالیں..جب اللہ تعالیٰ نے ان کو خرید لیا تو وہ کامیاب ہو گئے..منگل کا ایصال ثواب ماشاء اللہ خوب رہا..کارگزاری ایسی کہ سن کر منہ میں پانی آجائے قرآن مجید کے ہزاروں ختمات ہوئے..اور ماشاء اللہ"اعمال صالحہ"کے انبار ہدیہ ہوئے..کل بروز جمعرات باقی نو شہداء اور تین تشکیلی مرحومین کے لئے ایصال ثواب ہے..ان کے اسماء گرامی یہ ہیں(۱)حنظلہ پونچھی(۲)قمر خان(۳)عاقب خورشید(۴)شمشاد احمد بیگ(۵)ضیاء الدین(۶)عبدالحلیم (۷)خورشید (۸) عطاء اللہ(۹)اسماعیل..یہ نو شہداء کرام ہیں(۱۰)حضرت مولانا محمد رمضان صاحب لودھراں روز تأسیس سے جماعت کے سرپرست(۱۱)سرفراز حجامہ تشکیل خانیوال(۱۲)مشتاق احمد دس سال سے مرکز کے ہیڈ باورچی..تمام رفقاء کرام اور ماؤں بہنوں سے..خوب اہتمام کے ساتھ ایصال ثواب کی گزارش ہے..

حالات کے قدموں پہ قلندر نہیں گرتا

ٹوٹے بھی جو تارا ، تو زمیں پر نہیں گرتا

گرتے ہیں سمندر میں بڑے شوق سے دریا

لیکن کسی دریا میں سمندر نہیں گرتا

سمجھو وہاں پھل دار شجر کوئی نہیں ہے

وہ صحن کہ جس میں کوئی پتھر نہیں گرتا

والسلام

مکتوب خادم    (9.8.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ہمیں"خسارے"سے بچائے..نقصان سے بچائے..ہر انسان"خسارے"میں ہے..زمانہ اس پر گواہ ہے..کوئی بادشاہ ہو یا ارب پتی..کوئی لیڈر ہو یا مقبول عوامی رہنما..سب "خسارے"میں جارہے ہیں..سب کی زندگی"بے فائدہ"اور کامیابی سے بہت دور..مگر جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے اور حق کی دعوت دی اور صبر کی تلقین کی..وہ"خسارے"سے بچ گئے..اور جنہوں نے اپنا سارا سرمایہ ہی اللہ تعالیٰ کے لئے قربان کردیا..وہ "خسارے"سے بہت دور بہت اونچے ہوگئے..انہوں نے "فوزعظیم"یعنی بڑی کامیابی پالی..جان تو ایک دن جانی ہے ..مگر جنہوں نے جان ان کو دے دی ان کی جان پکی ہوگئی "بل احیاء "وہ زندہ ہیں..مال تو ایک دن جانا ہے مگر جنہوں نے مال ان کو دے دیا وہ..بڑی جاگیر کے مالک بن گئے "جنات عدن"کبھی فنا نہ ہونے والی جاگیر..اللہ تعالیٰ کے راستے میں قتل ہونے والے شہداء کرام کے رنگ اور نسبتیں مختلف ہیں..ایک چمن کے پھولوں کی طرح..کسی کو "بدر" کی نسبت ملی ہوئی ہے تو کسی کو"احد"کی کسی کو"بئر معونہ" کی نسبت ملی ہوئی ہے تو کسی کو"خبیبی نسبت"شہداء کا اپنا جہان ہے..بہت بڑا..اتنا بڑا کہ وہ ہمارے شعور میں ہی نہیں آسکتا..کنویں کے مینڈک سمندر کی وسعت کو کیا جانیں.. چھوٹی سی دنیا کے باسی شہداء کے جہان کو کیا جانیں..آج بھی شہداء کرام کے ایصال ثواب کا دن ہے..جس کو تڑپ ہو وہ اپنے لئے آج شہادت مانگ لے اور میرے لئے بھی .. آپ کا احسان ہوگا!مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن مرحبا..

والسلام

مکتوب خادم    (12.8.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ"ایک"ہے..الحمدللہ عظیم مہینہ آگیا..حج اکبر والا مہینہ..عرفات اور عرفہ والا مہینہ..قربانی والا مہینہ .. تکبیرات والا مہینہ..روزوں والا مہینہ..دس افضل راتوں اور دنوں والا مہینہ..شاہد اور مشہود والا مہینہ..عظمتوں اور رحمتوں والا مہینہ..حرمت اور احترام والا مہینہ..اسلامی سال کا آخری مہینہ..ذوالحجہ..عید الاضحی والا مہینہ..اعمال کی قیمت آسمان تک پہنچانے والا مہینہ..انسان کی قدر اونچی کرنے والا مہینہ..اللہ اکبر،اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر ، اللہ اکبر وللہ الحمد..حاجی ہوشیارہوجائیں..دلوں کو پاک کرلیں..قربانی کرنے والے دل کھول لیں..روزے رکھنے والے سحر و افطار کا انتظام کرلیں..آج مغرب سے پہلے قربانی کرنے والے اپنے زائد بال ناخن کاٹ لیں .. آج مغرب سے"ذوالحجہ"شریف تشریف لائیں گے..تب اعمال کے حصص بازار میں ایسی تیزی آئے گی کہ..رمضان المبارک بھی پیار سے دیکھے گا..ذوالحجہ کے فضائل سے اکثر لوگ غافل ہیں"افضل ایام الدنیا"نامی کتاب پڑھ لیجئے .. جنہوں نے پڑھی ہے بہت خوش ہیں کہ بڑا خزانہ ہاتھ آگیا ہے..اب ذوالحجہ کے پہلے دس دن کے مزے ہی الگ ہیں .. اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں ایمان اتارے اور ہمیں ان ایام کو پانے، کمانے اور بنانے کی توفیق عطاء فرما دے..ان ایام میں مجاہدین اور حجاج کے لئے دعاء کا روز معمول بنانا چاہئے..

والسلام

مکتوب خادم    (13.8.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ مالک ہے،مختار ہے..اس کی مرضی جس سے زیادہ محبت فرمائے اور جس سے کم محبت فرمائے..اس سے کوئی نہیں پوچھ سکتا..اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو..تمام امتوں پر زیادہ فضیلت عطاء فرمائی .. اس امت کے تھوڑے سے اعمال سابقہ امتوں کے زیادہ اعمال سے بھاری ہیں..اور پھر اس امت کے اعمال کا وزن "عشرہ ذی الحجہ"اور رمضان المبارک میں بہت بڑھا دیا جاتا ہے..ماشاء اللہ"عشرہ ذی الحجہ"شروع ہوچکا..اب ہر عمل کی قیمت بڑھ گئی،اب ہر عمل کا وزن بڑھ گیا..ان دنوں کا"سبحان اللہ"کہنا عام دنوں کے"سبحان اللہ"کہنے سے مختلف ہے..اب ہر عمل کا اجر جہاد فی سبیل اللہ کے برابر ہوگیا ..مالک کی مرضی جب چاہے جوکرے..یہ اس امت پر اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہے..اس لئے ہم سب ان دنوں میں "اعمال صالحہ"کی حرص کریں..ہر لمحہ نیک اعمال کا سوچیں اور جو کچھ کرسکتے ہوں کر گزریں..خاص طور پر ان دنوں میں گناہوں سے اور وقت ضائع کرنے سے بچیں..تکبیرات کی والہانہ کثرت کریں..اللہ اکبر ،اللہ اکبر لاالہ الا اللہ واللہ اکبر، اللہ اکبر وللہ الحمد..قربانی کے جانور اچھے خریدیں مگر نمائشی مہنگے نہیں..پانچ لاکھ کا بیل خریدنے کی بجائے..لاکھ لاکھ والے پانچ خرید لیں..بہت سی قربانیاں ہوجائیں گی .. ایک لاکھ کا زبردست بیل آجاتا ہے..اور ساٹھ ستر ہزار میں بہترین مل جاتا ہے..ریاکاری سے بچیں یعنی دکھلاوے سے ..جب دِکھلاوا مقصود نہیں تو پھر فوٹو ،ویڈیو بنانے کی کیا ضرورت؟..

والسلام

قند مکرر    (14.8.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

جو مسلمان حج بیت اللہ پر نہیں گئے..ان کے لئے اس مبارک عشرے کو پانے اور کمانے کا ایک آسان سا نصاب عرض کیا جا رہا ہے..اللہ تعالیٰ میرے لئے اور آپ سب کے لئے یہ نصاب آسان فرمائے..اور اسے اپنے فضل سے قبول فرمائے..

(۱)قربانی بہت ذوق و شوق اور اہتمام سے کریں.. استطاعت ہو تو واجب کے ساتھ نفل قربانی بھی کریں..

(۲)یکم ذی الحجہ تا 9 ذی الحجہ..تمام نو دن یا کم از کم آخری تین دن روزے کا اہتمام کریں..

(۳)تہلیل یعنی لا الہ الا اللہ، تکبیر اور تحمید کی کثرت کریں ..آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر دن اور ہر رات تین تین سو بار تیسرا کلمہ ان تمام دنوں میں پڑھ لیں..ان شاء اللہ ایسا فائدہ ہو گا جو بیان سے باہر ہے..ساتھ اپنا بارہ سو بار کلمہ کا معمول جاری رہے..ان دنوں کا اصل تحفہ "تکبیر" ہے..اس کی بہت کثرت..اللہ اکبر ّاللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد..

(۴)تلاوت میں کچھ اضافہ کر دیں..اور یہ اضافہ عید کے دن بھی جاری رہے..مثلاً آدھے پارہ والے ایک پارے پر..اور ایک پارے والے دو پارے پر چلے جائیں..

(۵)روزانہ جہاد فنڈ دیں..خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہوروز جمع کرنے کی سہولت ہو تو جماعت کے بیت المال میں جمع کراتے جائیں..اگر یہ سہولت نہ ہو تو لفافہ بنا کر روز اس میں ڈالتے جائیں،جب موقع ملے جمع کرا دیں..

(۶)جہاد کی محنت،جہاد کی دعوت،نفل قربانی اور کھالوں کی محنت میں اخلاص کے ساتھ وقت لگائیں..

(۷)سحری پابندی سے کھائیں، یہ بڑا برکت والا کھانا ہے..اور جب سحری کو جاگیں تو تہجد کا مزا بھی لوٹ لیں..

(۸)والدین اور اہل و عیال کا خرچہ ان دنوں حسب استطاعت بڑھا دیں اور گھر میں عشرہ ذی الحجہ کے فضائل کا مذاکرہ کرتے رہیں..اسی طرح صلہ رحمی،کھانا کھلانا اور صدقہ خیرات کی کثرت..

(۹)جنہوں نے قربانی کرنی ہو وہ ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد..اپنے ناخن، بال وغیرہ نہ کاٹیں جب تک کہ قربانی ذبح نہ ہو جائے..

(۱۰)ان تمام دنوں میں تکبیر اولی کے ساتھ نماز کا زیادہ التزام کریں..عید الاضحی کی تیرہ سنتیں یاد کر کے ان کو عمل میں لائیں..اور دوسرے مسلمانوں کو بھی عشرہ ذی الحجہ کے اعمال کی طرف متوجہ کرتے رہیں..

والسلام

خادم

لا الہ الااللہ محمدرسول اللہ

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online