Bismillah

671

۲۸ربیع الاول تا۴ربیع الثانی۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۷تا۱۳دسمبر۲۰۱۸ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 660

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 660)

مکتوب خادم(11.9.2018 )

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ اکبر کبیرا..زندگی کا ایک اور سال لپٹ گیا..اب"زندگی"کی کتاب میں کتنے صفحے باقی ہوں گے؟..اہلِ دل کا معمول رہا ہے کہ سال کے آخری دن دو رکعت ادا کرکے..سارے سال کے گناہوں کی معافی مانگتے..جو نیک اَعمال ہوئے ان پر شکر ادا کرکے قبولیت کی درخواست کرتے..اور اگلے سال کی"خیریں"مانگتے تھے..آج ہماری زندگی کے ایک اہم سال 1439ہجری کا آخری دن ہے..کل سے نیا ہجری سال 1440ہجری شروع ہوجائے گا..حجاز میں تو آج سے شروع ہے..مغرب کے بعد چاند رات کے مسنون اور مجرب اَعمال کی یاد دِہانی ہے..

والسلام

مکتوب خادم(12.9.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالی کے نام سے..

نئے سال کا آغاز..اللہ تعالیٰ اس سال کو امت مسلمہ کے لئے مبارک بنائے..بعض احباب نے حضرت بابا فرید الدین مسعود کی کتاب"راحت القلوب"کا مطالعہ شروع کیا ہے..وہ ایک اہم نکتہ سمجھ لیں..اصل کتاب فارسی میں ہے..اور فارسی"رومانوی"زبان ہے..اس میں کئی الفاظ اپنے لفظی معنی پر نہیں ہوتے بلکہ ایک خاص کیفیت سمجھاتے ہیں..مثلا"نقشِ قدم"کا لفظی معنی..پاؤں کے نشانات ہیں..مگر کسی کے نقش قدم پر چلنے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ اس کے پاؤں کے نشانات ڈھونڈ کر انہیں پر قدم رکھ کر چلیں..آج کل کے فرش اور سڑک پر تو"نقش"بنتا ہی نہیں ہے..بلکہ مطلب ہوتا ہے کسی کی اِتباع اور پیروی کرنا..اسی طرح"رقص"اور"می رقصم"کا مطلب صرف ناچنا نہیں ہوتا..بلکہ مطلب ہوتا ہے کہ..میں جھوم اُٹھتا ہوں ،خوش ہوتا ہوں،اور مجھ پر حال طاری ہوجاتا ہے وغیرہ..پس اسی طرح قدم بوسی،زمین بوسی وغیرہ کا مطلب صرف پاؤں چومنا یا زمین چومنا نہیں..بلکہ ملاقات اور ادب مراد ہوتے ہیں..سجدۂ تعظیمی کا مطلب بھی کئی جگہ با ادب ملنا ہوتا ہے..مختصر مکتوب میں اتنا ہی سمجھایا جاسکتا ہے..حضرت بابا فریدؒ..محرم کے پہلے دس دن کے بارے میں فرماتے ہیں..اس عشرے کے اندر طاعت و تلاوت اور نماز و دعاء کے علاوہ کسی کام میں مشغول نہ ہونا چاہیے کیونکہ اس عشرے میں قہر جاتا رہتا ہے اور رحمت الہی بکثرت نازل ہوتی ہے..بہت سے مشائخ نے اس عشرے میں گریہ و زاری و نیاز اپنے اوپر لازم کیا ہے..

والسلام

مکتوب خادم(13.9.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ نئے سال 1440ہجری کو اسلام اور مسلمانوں کی فتوحات..تمام اَسیران اسلام کی رہائی..اور تمام مقروض، بیمار، پریشان حال مسلمانوں کے لئے..آزمائش سے خلاصی کا سال بنائے..بس پہلے عشرے میں خوب محنت کر لیں..عبادت، تلاوت، ذکر، درودشریف، استغفار، صدقات، خیرات اور جو نیکی ہو سکے..

1)اپنے اَمراض اور جادو وغیرہ کے معاملات میں بہت لوگ بندہ کی طرف رجوع کرنے لگے ہیں..ان سے گزارش ہے کہ لطف اللطیف، مناجات صابری، تحفہ سعادت، سورہ فاتحہ، مبارک مناجات اور معمولات یومیہ وغیرہ بندہ کی کتابوں سے استفادہ فرمائیں..اگر حل نہ ملے تو پھر رجوع کریں..یہ کتابیںآپ ہی کے مسائل کے حل کے لئے ہیں..

2 )جو حضرات و خواتین مساجد کے لئے پلاٹ دینا چاہیں وہ جلد از جلد اپنی درخواست جماعت میں جمع کرا دیں تاکہ ان کا پلاٹ اس سال کی مساجد تعمیر مہم میں آسکے..

3 )حجاج کرام واپس تشریف لارہے ہیں، بلکہ اکثر آچکے ہیں..ان سب کو’’حج مبارک‘‘..گذارش ہے کہ وہاں کا صرف وہی تذکرہ کریں جو حج ،عمرے اور زیارت حرمین کا شوق بڑھائے..ایسا تذکرہ نہ کریں جو منفی ہو مثلا رش ،بھیڑ،گرمی یا کوئی تکلیف..اپنی وہاں کی تکلیف کو خاموشی سے اپنے نامۂ اعمال میں محفوظ رکھیں..

4 )محرم کے پہلے عشرے میں چوتھے کلمے اور استغفار کی کثرت کریں..مغرب سے جمعہ شریف ،مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم

لا الہ الااللہ محمدرسول اللہ

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online