Bismillah

664

۸تا۱۴صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۹تا۲۵اکتوبر۲۰۱۸ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 663

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 663)

مکتوبِ خادم    (4.10.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کا شکر"جمعہ شریف"آرہا ہے..اللہ تعالیٰ ہمیں"جمعہ شریف" کا قدردان بنائے..ہمیں "جمعہ شریف" کی حقیقت سمجھنے والا بنائے..ہمیں "جمعہ شریف" کو پانے والا بنائے..جمعہ کی رات اور جمعہ کا دن..نعمتیں ہی نعمتیں..رحمتیں ہی رحمتیں..ترقیاں ہی ترقیاں..برکتیں ہی برکتیں..مرحبا یا یوم المزید..مرحبا یا لیلۃ الزہراء ..الحمدللہ رب العالمین..والصلوۃ والسلام علی خاتم النبیین..مغرب سے جمعہ شریف اور لیلۃ الجمعہ کا استقبال کریں..مقابلہ حسن سجائیں..

والسلام

مکتوبِ خادم    (8.10.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کے اُن بندوں کے نام..جو پہلے "کلمہ طیبہ"کا کثرت سے وِرد کرتے تھے..مگر اب وہ اس عظیم اور بابرکت نعمت سے محروم ہیں..کیوں بھائی؟..کس سے ناراضی ہے؟مؤمن کی علامت ہے کہ اسے کلمہ طیبہ سے عشق ہوتا ہے..اور منافق کی علامت ہے کہ اسے"کلمہ طیبہ" کے وِرد کی توفیق نہیں ملتی..بھائیو!زندگی تو گزرتی جارہی ہے..جو دن چلا گیا اب واپس نہیں آئے گا..کیا موت بھول گئی؟کیا قبر یاد نہیں ہے؟..بچہ بولنے لگے تو سب سے پہلے "لا الہ الا اللہ" سکھانا چاہیے..پھر اسے موت کے وقت اگر کلمہ نصیب ہو جائے تو نہ حساب ہوگا نہ کتاب ان شاء اللہ..اور موت کے وقت کلمہ اس کو نصیب ہوتا ہے جو زندگی میں بکثرت وِرد کرتا ہو..اخلاص کے ساتھ..اہتمام کے ساتھ..قدر کے ساتھ..اپنی ضرورت سمجھ کر..اپنی لازمی حاجت سمجھ کر..بھائیو اور بہنو! روزانہ کم از کم وِرد بارہ سو..لا الہ الا اللہ..اور اس میں ہر ایک سو کے بعد مکمل کلمہ اور درود شریف..چلیں جو غفلت ہوگئی وہ اللہ تعالیٰ معاف فرمائے..مگر آج کے بعد کبھی "کلمہ طیبہ" سے غفلت نہ ہو..یہ کلمہ گناہوں کو مِٹاتا ہے..شیطان کی کمر توڑتا ہے اور حُسنِ خاتمہ کو یقینی بناتا ہے..رزق اور محبت کے کچھ وظیفے کم کرکے پہلے اس کلمے کا وِرد کریں..اس کی برکت سے رزق بھی خوب ملے گا اور محبت بھی..فون سے کچھ وقت بچا کر..لا الہ الا اللہ،لا الہ الا اللہ..لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ..

والسلام

مکتوبِ خادم    (9.10.2018)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..اللہ تعالیٰ کی "سخاوت" کے خزانے جوش مارتے ہیں..جب چند "ایمان والے" ایمان کی خاطر جمع ہوتے ہیں..گناہ کی مجالس..زمین کو عذاب سے بھر دیتی ہیں..جبکہ اِیمان والے اجتماع..زمین پر رحمت اور مغفرت کو اُتار لاتے ہیں..قرآن مجید تاکید فرماتا ہے کہ..ایمان والوں کے ساتھ ،ذکر اللہ والوں کے ساتھ جڑ جاؤ..اِجتماع بناؤ..احادیث مبارکہ..ایمانی اجتماعات کے فضائل بیان فرماتی ہیں..سچے دل ہمیشہ ایسے اجتماعات کو تلاش کرتے ہیں..روشن دل جمع ہوں تو روشنی دور دور تک پھیل جاتی ہے..اور کمزور ،تاریک دل بھی ان کی صحبت سے روشنی اور حرارت پاتے ہیں..ایمان والوں کا جوڑ اور اِجتماع اللہ تعالی کو محبوب ہے..اگردو اَفراد کا بھی ہو تو مغفرت کے خزانے برس پڑتے ہیں..ایمان والوں کا اجتماع اگر قتال کی "صف" بن جائے تو وہ محبوب اِلہی بن جاتا ہے..أحب الأعمال الی اللہ..اللہ تعالی کا شکر ہے کہ "جماعت" کا اجتماع آرہا ہے..3اور4نومبر..بروز ہفتہ ،اتوار..سبحان اللہ! اپنی جان تشکیل میں پیش کرنے والوں کی بابرکت، پُرنور صحبت اور کہاں مل سکتی ہے؟..ماشاء اللہ زمانے کے ان بہترین اَفراد کی صحبت جن کو اہلِ زمانہ جانتے ہی نہیں..مگر اللہ تعالیٰ ان سے سودے اور خریداری فرماتا ہے..سامان باندھ لیں ،کرایہ تھام لیں..دِل کو مبارکباد دیں کہ دِل والوں کا اجتماع آرہا ہے..ان شاء اللہ..

والسلام

خادم

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online