Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

گوشۂ مکتوب خادم۔ 676

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 676)

مکتوبِ خادم    (1.1.2019)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ"شکور"ہیں..اپنے بندوں کے ایمان کی قدر فرماتے ہیں..ان کے اعمال کی قدر فرماتے ہیں..ان کی محنت کی قدر فرماتے ہیں..ان کے اچھے ارادوں کی قدر فرماتے ہیں..اللہ تعالیٰ"شکور"ہیں..کسی ایمان والے کی محنت ضائع نہیں فرماتے..ہر مصیبت، ہر تکلیف پر اجر عطاء فرماتے ہیں..ایمان والوں کی موت کو ان کے لئے راحت اور برکت بناتے ہیں..اللہ تعالیٰ"شکور"ہیں..اپنے بندوں کی شکر گزاری کو پسند فرماتے ہیں..ناشکری کو پسند نہیں فرماتے..ایمان والوں کو چاہیے کہ"شکر"ادا کریں..نعمتیں بے شمار ہیں..دنیا میں انسان اپنی خواہشات کو جتنا کم کرے..اسی قدر وہ شکر گزار بندہ بن جاتا ہے..دنیاکے بارے میں اپنے منصوبے کم کریں تو اللہ تعالیٰ جھونپڑی، سوکھی روٹی اور پیوند زدہ کپڑوں میں..وہ سکون، وہ اطمینان، اور وہ شان عطاء فرما دیتے ہیں جو"بادشاہوں"کو بھی نصیب نہیں ہوتی..اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے سب سے افضل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی افضل امت بنایا ہے..اس نعمت کا احساس کریں اور اس پر شکر ادا کریں..اور حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم پر "صلوٰۃ و سلام" کثرت سے بھیجیں..ہمارے اہل محبت میں سے شاعر اسلام جناب پروفیسر انور جمیل صاحب کی اہلیہ وفات پاگئی ہیں..قریب والے نماز جنازہ میں بھر پور شرکت کریں اور دور والے ایصال ثواب کے ہدایا بھیجیں..

والسلام

مکتوبِ خادم    (2.1.2019)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کو حکم فرمایا کہ..اے ایمان والو! تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوٰۃ بھیجو اور خوب سلام بھیجو..اللھم صل علی سیدنا محمد..اللھم سلم علی سیدنا محمد..اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم فرمایا مگر ہم میں کہاں طاقت کہ..ہم حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم پر"صلوٰۃ"بھیج سکتے..تب ہمیں ہمارے آقا نے سکھایا کہ تم..اللہ تعالیٰ سے درخواست کر دو کہ وہ..نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوٰۃ بھیجے..تم کہو..اللھم صل علی محمد..یعنی اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم فرمایا..تو ہم نے اللہ تعالیٰ سے فریاد کر دی کہ.."صلوٰۃ"کے خزانے آپ کے پاس ہیں..آپ ہی"صلوٰۃ"نازل فرما دیجئے ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم پر..تب اللہ تعالیٰ اتنے خوش ہوئے کہ..اِعلان فرما دیا کہ..میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر تو ہمیشہ"صلوٰۃ"نازل فرماتا ہوں اب ان پر بھی..ایک"صلوٰۃ"کے بدلے"دس صلوٰۃ"نازل فرماؤں گا جو..حضرت محمد صلی علیہ وسلم پر"صلوٰۃ"کی دعاء مانگیں گے..یعنی درود بھیجیں گے..اب اس میں ایک نکتہ سمجھ آگیا کہ..اصل صلوٰۃ وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو..اس لئے صلوٰۃ کے ساتھ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا نام ضرور لیں..اللھم صل علی محمد..صلی اللّٰہ علی محمد..صلی اللّٰہ علیہ وسلم..اور ایسی صلوٰۃ افضل نہیں ہے جس میں اللہ تعالیٰ کا نام نہ ہو..جیسے الصلوٰۃ والسلام علیک وغیرہ..جو ہم اکثر لاؤڈ اسپیکروں پر سنتے ہیں..مزید تفصیل دیکھنی ہو تو تفسیر روح المعانی ملاحظہ فرما لیں..

والسلام

مکتوبِ خادم    (3.1.2019)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ہمیں..صلوٰۃ و سلام کی قدر اور سمجھ نصیب فرمائیں..حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ فکر اپنی امت کی تھی..اس لئے جب آپ کی امت کو کوئی انعام ملتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بے حد خوشی محسوس فرماتے..حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ..ایک بار حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم باہر کی طرف تشریف لے گئے میں بھی آپ کے پیچھے چل دیا..آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں داخل ہوئے..وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ فرمایا..آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سجدہ اتنا طویل فرمایا کہ مجھے اندیشہ ہونے لگا کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم وِصال تو نہیں فرما گئے..میں دیکھنے کے لئے قریب آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک اٹھایا اور مجھے فرمایا..تمہیں کیا ہوا عبدالرحمن؟میں نے صورتحال عرض کردی تو ارشاد فرمایا کہ جبرئیل علیہ السلام نے مجھے آکر فرمایا ہے..کیا میں آپ کو خوشخبری نہ سناؤں..وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جو شخص آپ پر درود بھیجے گا میں اس پر صلوٰۃ(خاص رحمت)نازل فرماؤں گا اور جو آپ پر سلام بھیجے گا میں اس پر سلام نازل فرماؤں گا..(احمد) حدیث مبارک سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی کا اندازہ لگائیں..درود شریف کے مقام اور قیمت کا اندازہ لگائیں..درود شریف میں اس امت کے لئے جو خیریں پوشیدہ ہیں ان کا اندازہ لگائیں..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن، عمل آیۃ الکرسی مرحبا!

والسلام

مکتوبِ خادم    (5.1.2019)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے..آیۃ الکرسی کا کتابچہ شائع ہوچکا ہے..اسے جو مسلمان بھی حرفاًحرفاً پڑھے گا وہ ان شاء اللہ ایک خاص شرح صدر پائے گا..مختصر سا رسالہ ہے..ہمت کرکے ضرور اور مکمل پڑھ لیں..(دوسری گزارش) وظائف کے بارے میں ایک بات یاد رکھیں..مسنون اعمال اور وظائف ہر مسلمان کو فائدہ دیتے ہیں..جبکہ"غیرمسنون"وظائف کے لئے"حکمت"درکار ہوتی ہے کہ..کس کے لئے کون سا مفید ہے اور کون سا نہیں؟..ہر کسی کو اندھا دھند ہر وظیفہ نہیں بتانا چاہیے..اس میں لوگ بڑے نقصانات اور بڑی غلطی کر بیٹھتے ہیں..(تیسری گزارش)..بعض اعمال ہر حاجت کے لئے نافع ہیں مثلاً کثرتِ اِستغفار، کثرت کلمہ طیبہ، کثرت درودشریف، کثرت تلاوت، صلوٰۃِ حاجت اور بھاری صدقہ وغیرہ..لوگوں کے حالات مختلف ہیں..اس لئے ان کے حالات کے مطابق بعض کو استغفار سے جلدی فائدہ ہوتا ہے اور بعض کو درود شریف سے..فائدہ ہونے کا مطلب وہ مخصوص حاجت پوری ہونا ہے جس کے لئے پڑھ رہے ہیں..ورنہ باقی فائدے تو سب کو ہوتے ہیں..ایک خاتون نے لکھا ہے کہ رنگ و نور بعنوان"کنجی"پڑھا..اس میں رشتہ کی آسانی کے لئے استغفار کا عمل تھا..ایک ہفتہ کرنے سے بہترین رشتہ ہوگیا..اسی طرح درود شریف اور دیگر اعمال کے متعلق بھی..اچھے نتائج کی اطلاع آتی رہتی ہے..(چوتھی گذارش)..اپنے لئے وظیفہ کیسے منتخب کریں؟جواب یہ کہ استخارہ سے مدد لیں..اہل دل سے استشارہ کریں..یا اپنے حالات پر غور کریں کہ..غلبہ کس چیز کا ہے؟..بُرے غلبے کو دبانے اور اچھے غلبے کو بڑھانے والا عمل اختیار کریں..

والسلام

خادم

لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor