Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

گوشۂ مکتوب خادم۔ 677

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 677)

مکتوبِ خادم    (10.01.2019)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ"المعطی"ہیں..دینے والے..عطاء فرمانے والے "المعطی ھو اللہ"اللہ تعالیٰ کے اس "مبارک" نام پر غور کریں .. یقین سے عرض کرتا ہوں کہ..زندگی بدل جائے گی..سعادتوں سے بھرجائے گی..ایمان والوں کوحکم ہے کہ..اللہ تعالیٰ کے اَخلاق کو اپناؤ..وہ "المعطی"ہے تو تم بھی.. دینے والے بنو .. عطاء کرنے کا مزاج بناؤ..دُنیا میں جتنے ظالم، جابر گزرے ہیں ان کی بنیادی عادت یہ تھی کہ وہ "لینے والے"تھے..دینے والے نہیں ..چنانچہ وہ لینے کی حرص میں ظلم پر اُتر آئے..جبکہ تمام اَنبیاء علیہم السلام کی بنیادی صفت یہ تھی کہ وہ..دینے والے، عطاء فرمانے والے تھے..ہم بھی اسی ضروری اور بنیادی صفت کو اپنائیں..ہم لینے کی بجائے دینے میں زیادہ خوشی محسوس کریں..خوشی تو لینے اور دینے دونوں پر ہوتی ہے..مگر جن کو دینے پر زیادہ ہو..وہ ایمان کے زیادہ قریب ہیں..کیونکہ"سخاوت"ایمان کا شعبہ ہے اور سخاوت کے معنی..دوسروں کو خیر پہنچانے اور دینے کی عادت اور صفت..یہ صفت جس کو نصیب ہوجائے اللہ تعالیٰ اس کے ہر دینے کو شمار فرماتا ہے..اسے اپنے اوپر قرض قرار دیتا ہے..اور پھر یہ قرض ایسا لوٹاتا ہے کہ انسان حیران ہو جاتا ہے..ایمان والو! اللہ تعالیٰ کے لئے جان و مال اور وقت دو..دوسرے مسلمانوں کو اپنا مال، اپنا وقت، اپنی ہمدردی، اپنی دعاء دو..انہیں عزت دو..لینے کی فکر چھوڑ کر دینے کی فکر اَپناؤ تب تم اپنی زندگی اور موت دونوں میں عجیب خیر اور برکت پاؤ گے..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا..

والسلام

مکتوبِ خادم    (11.01.2019)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ہی حقیقی "عطاء " فرمانے والے ہیں..المعطی ہو اللہ .. باقی سب اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا "تقسیم" کرنے والے ہیں..اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جسے بہت خیر عطاء فرمانا چاہتے ہیں .. اسے تقسیم کرنے،دینے اور دوسروں کو نفع پہنچانے کی صفت عطاء فرما دیتے ہیں..جس کو یہ صفت ایمان کے ساتھ مل گئی اسے دنیا و آخرت کی بے شمار خیریں مل گئیں..لینا اور دینا یہ دونوں قسمت میں لکھے ہیں..اس کو کوئی ٹال نہیں سکتا..مگر صفت، عادت اور فکر کیا ہے؟..دینے کی یا لینے کی؟.. ہم اللہ تعالیٰ سے مانگ لیں کہ ..وہ ہمیں"خیرالناس" میں سے بنائے..دوسروں کو نفع دینے والا ..یہ دعاء اور فکر نصیب ہوگئی تو تقسیم کرنے، نفع پہنچانے اور دینے کی صفت بھی نصیب ہوجائے گی ان شاء اللہ..قرآن پاک کی دو اصطلاحیں ہیں..ایک ہے اِعطاء ..اور دوسری ہے"اِیتاء "اردو میں دونوں کا ترجمہ"دینا"کرتے ہیں..مگر دونوں میں فرق ہے "اِعطاء "اللہ تعالیٰ کی خاص صفت ہے وہ "معطی"ہے..حقیقی دینے والا،آراستہ کرنے والا..کسی کو کسی کی صفت بنانے والا .. جبکہ"إیتاء "عام ہے..دینا ،پیش کرنا..کسی کو نصیب ہو یا نہ ہو یہ صفت بندوں کے لئے بھی ہے..مختصر سے مکتوب میں اتنا ہی سمجھایا جاسکتا ہے..آج اور کل کے مکتوب میں خیر کے بڑے خزانے کا راز عرض کردیا ہے..اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو نصیب فرمائے..ہم سب خیر اور اصلاح کے محتاج ہیں..

والسلام

مکتوبِ خادم    (13.01.2019)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ایمان پر استقامت نصیب فرمائیں..ربنا لا تزغ قلوبنا بعد اذ ہدیتنا و ہب لنا من لدنک رحمہ انک انت الوہاب..اللہ تعالیٰ ایمان پر خاتمہ نصیب فرمائیں..ربنا فاغفرلنا ذنوبنا و کفر عنا سیاتنا و توفنا مع الأبرار..ربنا أفرغ علینا صبرا و توفنا مسلمین..دل خوف سے کانپتا ہے..اللہ تعالیٰ کے غضب سے اللہ تعالیٰ کی پناہ .. ایک سعودی لڑکی اسلام سے"مرتد"ہوکر کینیڈا بھاگ گئی..آہ! مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ..ایک جھلک دیکھنے کو دل تڑپتا ہے..مگر جب ربِ کعبہ ناراض ہوجائے تو..خود وہاں کے رہنے والوں کو محروم کرکے..کتوں اور خنزیروں میں جا پھینکے .. اس نامراد، بدنصیب لڑکی کی خبروں پر عالَم کفر میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں .. معلوم ہوا کہ ..عالَم کفر بہت پریشان ہے..جہاد کی عالمگیر تحریک نے..لاکھوں غیر مسلموں کو..اسلام کا کلمہ پڑھایا ہے..اس لئے ایک بیوقوف لڑکی کے مرتد ہو نے پر..دنیا بھر کے کفار خوشیاں منا رہے ہیں..وہ لڑکی ابھی تو شیطانی ہواؤں میں اُڑ رہی ہے مگر .. بہت جلد پچھتائے گی..تب دنیا دیکھے گی..اے اہل ایمان..اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو ٹچ موبائل اور سوشل میڈیا سے بچائیں..ان کو اپنے گھروں میں عزت اور خوشیاں دیں..ان کو اسلامی عزت واحترام دیں..وراثت میں سے ان کا حق پورا پورا ادا کریں..ان پر ہاتھ نہ اٹھائیں..ان کو اسلام کی عزت سے سرشار کریں تاکہ..شیطان ان کو تنگی کے احساس اور گمراہی میں نہ ڈال سکے..

والسلام

خادم

لا الہ الااللہ محمدرسول اللہ

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor