Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

امریکہ کی دُہائی (نظم ۔ پروفیسر انور جمیل)

امریکہ کی دُہائی

او یار طالبان، میری جان چھوڑ دے

او زبردست خان، میری جان چھوڑ دے

گوریلا وار نے ہمارا ناس کر دیا

یہ گھات حملوں نے بھی بد حواس کر دیا

اور قوم کو حوالۂ افلاس کر دیا

ہو کچھ تو مہربان، میری جان چھوڑ دے

او یار طالبان، میری جان چھوڑ دے

……

کھائے ہیں اتنے زخم کہ نڈھال ہو گیا

ہیرو تھا میں جہان میں پامال ہو گیا

اور دیس میرا کس قدر کنگال ہو گیا

اے مومنِ افغان، میری جان چھوڑ دے

اے زبردست خان، میری جان چھوڑ دے

……

دی روس کو سزا جو، کم تھی گیارہ سال سے

اور ہم کو رگڑا دے رہے ہو سترہ سال سے

ہے کیوں غرض تری میرے کامل زوال سے

سن اے سخی سلطان، میری جان چھوڑ دے

او یار طالبان، میری جان چھوڑ دے

……

نہ مار میری فوج کو، ہے جان سے عزیز

میں مانگتا نہیں ہوں تم سے اور کوئی چیز

بقیہ میری سپاہ کو اب بخش دو پلیز!

دے دو اُسے امان، میری جان چھوڑ دے

او زبر دست خان، میری جان چھوڑ دے

……

زخموں سے چور ہوں، نہ اور دلفگار کر

شرمندہ ہوں تم ایسے نہتوں سے ہار کر

اب اور نہ زیادہ مجھے بے وقار کر

اتنی تو بات مان، میری جان چھوڑ دے

او یار طالبان، میری جان چھوڑ دے

……

میں ہاتھ جوڑتا ہوں، التفات بھی تو کر

میں ترلے کر رہا ہوں، کوئی بات بھی تو کر

للہ مجھ سے کچھ معاملات بھی تو کر

لے جو بھی ہے تاوان، میری جان چھوڑد ے

او زبردست خان، میری جان چھوڑ دے

……

آئے جو دن بُرے تو نیٹو ساتھ نہ رہی

وہ عظمت وترقی اپنے ہاتھ نہ رہی

نیو ورلڈ آرڈر کی کوئی بات نہ رہی

لی میں نے ہار مان، میری جان چھوڑ دے

او یار طالبان، میری جان چھوڑ دے

……

اے کاش تجھ سے ٹانگ نہ اَڑاتا بے خبر

تقدیر کا تھا فیصلہ، ممکن نہ تھا مفر

توبہ ہے میرے باپ کی آؤں جو پھر اِدھر

انورؔ ترا اِحسان، میری جان چھوڑ دے

او یار طالبان، میری جان چھوڑ دے

……

(پروفیسر انور جمیل)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor