Bismillah

686

۱۴تا۲۰رجب المرجب۱۴۴۰ھ  بمطابق ۲۲تا۲۸مارچ۲۰۱۹ء

محترم دوستو! (نظم ۔ پروفیسر انور جمیل)

محترم دوستو!

کوئی پروا نہیں ، آگئی ہے اگر شامِ غم دوستو!

ضبط و ہمت سے لو کام ، ہونے نہ دو چشم نم دوستو!

اپنے ایمان و غیرت سے جذبات میں بجلیاں ڈال دو

ہم نے رہنا ہے سارے محاذوں پہ اَب تازہ دم دوستو!

اہلِ حق کا ہے یہ کارواں ، جس کے اَزہر ہیں روحِ رواں

پیچھے ہٹنا نہ ، راہِ وفا سے تمہاری قسم دوستو!

تم ہو رشکِ ملائک ، خدا کو بھی تم پر بڑا ناز ہے

ہوگی اونچی تمہارے سبب ، آبروئے حرم دوستو!

اپنی سو جان بھی وار دو ، اور اُف نہ کرو

لاکھ گرتے رہیں ہم پہ میزائل ، راکٹ یہ بم دوستو!

لے کے تیغ و کفن ، پھر سے عشق و جنوں کے سفر پہ چلو

ہے یہ فردوس کا مختصر راستہ ، محترم دوستو!

سفر جنت ہے ، راہ شہادت کی ہے ، کوئی شک ہی نہیں

ہم اکٹھے جئیں ، ہم اکٹھے مریں ، ہم قدم دوستو!

حق کے داعی ہو تم ، چھوڑ انورؔ صحافت کی گلکاریاں

اب حُدی خوانِ ملت بنو ، سارے اہل قلم دوستو!

٭…٭…٭

(پروفیسر انور جمیل)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online