Bismillah

609

۲۳تا۲۹ذی الحجہ۱۴۳۸ھ   بمطابق  ۱۵تا۲۱ستمبر۲۰۱۷ء

فکر و فہم سے بالا ہے (نظم ۔ پروفیسر انور جمیل)

فکر و فہم سے بالا ہے

قطعات

وہ مالک ہے ، چمن اپنا ہرا خود آپ کرتا ہے

قیامت تک کا سامانِ بقا خود آپ کرتا ہے

کسی طاغوت کے بس میں نہیں اس کو مٹا دینا

حفاظت دین حق کی تو خدا خود آپ کرتا ہے

٭…٭…٭

اُلجھ ہی جاتا ہے ہر آدمی مسائل میں

سجھائی کچھ نہیں دیتا پھر اس کو مشکل میں

گمان و وہم میں طاقت کہاں کہ کام آئیں

یقین کامل ہی کرتا ہے روشنی دل میں

٭…٭…٭

بہتر ہے رزق وہ جو ملے جستجو کے ساتھ

اچھی نماز ہوتی ہے ، اچھے وضوء کے ساتھ

ہر وقت کی ممنوعیت زیبا نہیں تجھے

رکھ دوستی کسی سے مگر آبرو کے ساتھ

٭…٭…٭

حسین اتنا کہ فکر و فہم سے بالا ہے

زمین و آسماں کو نور سے اجالا ہے

بغیر دیکھے ہی عاشق ہے ہر کوئی تجھ پر

تری اداؤں نے ہر اک کو مار ڈالا ہے

٭…٭…٭

(پروفیسر انور جمیل)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online