Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 598

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 598)

مکتوبِ خادم(06-06-2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہی ہر خوبی اورہر تعریف کا مستحق ہے..الحمد للہ رب العالمین..پھر اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت کیوں کریں؟جس میں جو بھی خوبی یا صفت ہے وہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہے..اور وہی سب کا رب ہے الحمد للہ رب العالمین..سورہ فاتحہ جسم کازہر بھی ختم کرتی ہے اور دل کا"زہر" بھی..حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں صحابہ کرام سفر پر تھے وہاں کسی قبیلے کے سردار کو سانپ نے ڈس لیا..ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے جا کر سورہ فاتحہ کا دم کیا تو وہ ٹھیک ہو گیا..سانپ جسم میں زہر داخل کرتا ہے جبکہ شیطان دل میں زہر اُتارتا ہے .. غفلت،ناامیدی،مایوسی،تکبر،عجب،غیبت پسندی، حرص،لالچ وغیرہ..سات بارسورہ فاتحہ پڑھ کر سانپ کا زہر بھی اُتاراجا سکتاہے اور شیطان کا زہر بھی..اور شیطان کا زہر زیادہ خطرناک ہوتا ہے..مہم میں شریک ساتھی جہاں بھی جائیں..سورہ فاتحہ پڑھ کر دعاء کرکے جائیں..بیان سے پہلے بھی سورہ فاتحہ پڑھیں..چندہ مانگنے کی نیت سے نہ جائیں بلکہ دعوت کی نیت سے جائیں..اور جہاں جائیں اس محلے ،اس مسجد اور اس علاقے کے مسلمانوں کے لئے دعاء اور استغفار کریں .. اللہم اغفر لہم وارحمہم..مسجد میں سنت کے مطابق داخل ہوں..دو رکعت دل کی توجہ سے ادا کریں ..وہاں کے امام اور نمازیوں کے لئے دل میں محبت اور خیرخواہی کا جذبہ بھریں..کسی نمازی کی نماز خراب نہ کریں..چندہ مانگتے وقت جماعت کے تمام مصارف کا اجمالی تذکرہ کریں..اور اپنا دل اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رکھیں..الحمدللہ رب العالمین،الرحمن الرحیم..

والسلام

مکتوبِ خادم( 07-06-2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی جو"حمد"کرے،اللہ تعالیٰ اس کی سنتے ہیں..یعنی قبول فرماتے ہیں..یہ ترجمہ ہے"سمع اللہ لمن حمدہ"کا جو ہم نماز میں بار بار کہتے ہیں..معلوم ہوا کہ "حمد"قبولیت کی چابی ہے..سورہ فاتحہ کا آغاز بھی "حمد"سے ہوتا ہے..الحمدللہ رب العالمین..بس ہم اسے دل میں بٹھا لیں کہ..ہم نے ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی "حمد"اور تعریف کرنی ہے..کبھی اللہ تعالیٰ سے اپنے دل کو ناراض نہیں کرنا..خوشی ہو یا غمی،ولادت ہو یا وفات،راحت ہو یا مشقت..صحت ہو یا بیماری،فتح ہو یا شکست..ہر حال میں"الحمدللہ رب العالمین"..ہم نے اللہ تعالیٰ سے راضی رہنا ہے..بس یہ مقام جس کو حاصل ہو گیا وہ بندہ"کامل مؤمن"ہے..الحمدللہ رب العالمین..اللہ تعالیٰ ہی میرا اور سارے جہان کا رب ہے..پالنے والا،ہر لمحہ ضروریات پوری کرنے والا..ہر انسان کو زندہ رہنے کے لئے صرف ایک سیکنڈ میں جتنی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے..ساری دنیا مل کر وہ چیزیں اس کو نہیں دے سکتی..مگر اللہ تعالیٰ پوری زندگی دیتے ہیں..وہی ہر لمحہ، ہر لحظہ خیال رکھتے ہیں، ضروریات پوری فرماتے ہیں..اور بے شمار نعمتیں عطاء فرماتے ہیں..پہلے زمانے غلام اور باندیاں ہوتی تھیں ..ان غلاموں کے مالک کو بھی مجازاً"رب"کہہ دیتے تھے ..جس غلام کا مالک مالدار، سخی اور اچھا ہوتا تھااس غلام کی نظر کسی پر نہ جاتی تھی..وہ کہتا میرا مالک میرے لئے کافی ہے.. ارے جس کا"رب"اللہ تعالیٰ ہو "رب العالمین"ہو اسے کسی اور طرف دیکھنے اور کسی کے سامنے جھکنے کی کیا ضرورت ہے.. الحمدللہ رب العالمین

والسلام

مکتوبِ خادم(08-06-2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ "عام رحمت" والے بھی ہیں..اور "تام رحمت" والے بھی..الرحمن الرحیم..عام رحمت سب کے لئے اور"تام رحمت" صرف اپنوں کے لئے .. ایمان والے، رمضان والے، جہاد والے، اللہ والے.. ان کے لئے اللہ تعالیٰ کی تام اور مکمل رحمت ہے..ایسی رحمت جس کے بعد نہ کبھی غضب ہوگا نہ عذاب سورہ فاتحہ کی دوسری آیت..الرحمن الرحیم..مؤمن کے دل کو امید اور حسن ظن سے بھر دیتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے قریب کر دیتی ہے..اس پر مزید بات پھر کبھی..آج آپ سب کی خدمت میں "دعوت اعتکاف" ہے..جامع مسجد سبحان اللہ بہاولپور میں..آخری عشرے کا اعتکاف ..دل کو مانجھنے والا دورہ تربیہ..روشن دماغ اور روشن دل فدایان اسلام کی صحبت..مکمل دین کی دعوت، شب قدر کے انوارات اور ذکر و تلاوت کے ساتھ عزم و عزیمت کا پاکیزہ اور گرم جوش ماحول..دعاء ہے کہ کم از کم دو ہزار مسلمان اس سال اعتکاف میں تشریف لائیں یہ اعتکاف کچی مسجد میں دس افراد سے شروع ہوا .. اور پھر اس کی خوشبو ایسی پھیلی کہ بارہ سو افراد تک تعداد جا پہنچی..جو آیا جھولیٰ بھر کر گیا..اور زندگی کے حسین ترین لمحات سے ہمکنار ہوا..بھائیو!آج سے ہی اعتکاف کی آواز لگا دو اور دعاء کے لئے جھولیٰ پھیلا دو..اس امت کے افراد کو..اللہ تعالیٰ سے جوڑنے اور امت کی اجتماعی فکر سے جوڑنے کا بہترین ذریعہ یہ اعتکاف ہے.. آپ جتنی فکر سے دعاء اور محنت کریں گے اسی قدر آپ کی آخرت روشن ہوگی..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن، عمل آیۃ الکرسی مبارک..

والسلام

مکتوبِ خادم(09-06-2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ اکبر!سورہ فاتحہ کی تلاوت میں کتنا سکون ہے.. دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیں بندے کا اللہ تعالیٰ کے کلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے کلام کرنا..بندے کی زبان پر اللہ تعالیٰ کا کلام..واہ اللہ تعالیٰ مجھ سے کلام فرما رہا ہے .. اس کا کلام میری روح اور پورے جسم پر چھا رہا ہے.. ایک بزرگ نے اپنا تجربہ لکھا ہے کہ سورہ فاتحہ جس حاجت کے لئے 125بار پڑھی جائے اور دعاء کی جائے وہ حاجت ان شاء اللہ پوری ہو جاتی ہے..الحمدللہ رمضان المبارک تقریبا آدھا بیت گیا..مگر اس بار ماحول بہت فساد زدہ ہے..کرکٹ، پانامہ، قطر اور بدبخت میڈیا..آہ!مسلمانوں کو رمضان المبارک میں بھی اللہ تعالیٰ کی طرف مکمل توجہ نہ ہو سکی..اب اس فساد اور نقصان کی تلافی کے دو طریقے ہیں(۱)جہاد پر نکل جائیں(۲)اعتکاف بیٹھ جائیں..اعتکاف میں افضل مسجد الحرام، پھر مسجدنبوی، پھرمسجد اقصیٰ ہے..رمضان کاعمرہ حدیث صحیح کے مطابق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے جیسا ہے..وہاں نہیں جاسکتے تو اپنے محلے کی مسجد کا اعتکاف..مگر آج کل نوجوانوں نے اعتکاف کوکھیل بنا دیا ہے..موبائل بازی، گپ شپ اور ہلڑبازی..چنانچہ اس سال ہمت کریں "جامع مسجد سبحان اللہ بہاولپور" تشریف لائیں..وہاں ماشاء اللہ عجیب برکت اورعجیب ماحول ہوتا ہے..نہ کوئی دعویٰ ہے اورنہ فخر..بس عاجزانہ دعوت ہے..دین کی خاطر جانیں کٹوانے والے سرفروشوں کی برکت ہے کہ..جو بھی اس اعتکاف میں آتا ہے رمضان المبارک ضرور پاتا ہے..ان شاء اللہ..

والسلام

مکتوبِ خادم(10-06-2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہی بدلے کے دن کا مالک ہے..مالک یوم الدین..اس آیت مبارکہ سے "خوف"کی نعمت نصیب ہوئی جس طرح کہ"الرحمن الرحیم"سے "امید" کی نعمت ملی تھی.."ایمان"امید اور خوف کے درمیان بستا ہے.."یوم الدین"جزاء کا دن،بدلے کا دن، انصاف کا دن..اس لئے سوچ سمجھ کر زندگی گزارو آگے حساب اور بدلے کا دن ضرور آنے والا ہے..بے خوف ،بے لگام،آزاد اور لبرل زندگی نہیں..مالک یوم الدین ..اس میں تسلی اور بشارت بھی آگئی کہ دین کی خاطر دکھ اور آزمائشیں اٹھانے والو..دنیا اور اسکی آزمائش ختم ہو جائے گی اور بدلے کا دن آجائے گا جس میں پورا پورا اور ہمیشہ ہمیشہ کا بہترین بدلہ ملے گا..اور اس دن اللہ تعالیٰ ہی مالک ہو گا اس کے علاوہ کسی کی کچھ نہ چلے گی .. آج سورہ فاتحہ کاایک اور خلاصہ ملاحظہ فرمائیں.. (۱)یااللہ سب کچھ آپ، رب بھی آپ ،محمود بھی آپ (۲)رحم والے بھی آپ ،رحمت والے بھی آپ (۳)قیامت لانے والے بھی آپ،انصاف والے بھی آپ(۴)میرے معبود بھی آپ، میرے مشکل کشا ، حاجت روا بھی آپ(۵)میرے ہادی بھی آپ،رہنما بھی آپ(۶)انعام فرمانے والے بھی آپ (۷) اپنے غضب اور گمراہی سے بچانے والے بھی آپ.. یااللہ سب کچھ آپ(..کئی بزرگوں نے امراض کے علاج کے لئے سورہ فاتحہ اکتالیس بارکا عمل لکھا ہے.. اچھا یہ ہے کہ فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان کیا جائے..مشکل ترین امراض درست ہوجاتے ہیں..یا کسی بھی وقت کرلیں اور بیماری ختم ہونے تک کرتے رہیں..ارے بھائیو!فاتحہ قیامت کے دن ہمارے حق میں حجت بن گئی تو مزے ہوجائیں گے..ان شاء اللہ

والسلام

مکتوبِ خادم(11-06-2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ نے"غزوہ بدر" کو اس امت کے لئے مثال،نمونہ اور نشانی بنایا ہے..غزوہ بدر"روحانی طاقتوں"اور شیطانی قوتوں کے درمیان ایک وسیع عالمی جنگ تھی..ایک مسلح جہاد جس میں فرشتے آسمانی اسلحہ لیکر اترے..ابلیس لعین اس جنگ میں ابوجہل کی قیادت کر رہا تھا..ادھر روحانی دنیا کے تاجدار سیدنا جبرئیل امین علیہ السلام..جہاد کے لئے اتر آئے..ایمان والے لشکر کی قیادت سید الانبیاء و المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے..ان چند باتوں پر گہرائی سے غور کریں بے شمار نکتے اوراسباق حاصل ہوں گے..سورہ فاتحہ پڑھ کر دعاء مانگیں کہ یااللہ"غزوہ بدر"سمجھادے ..یااللہ مقام بدر دکھا دے..یااللہ غزوہ بدر کی محبت عطاء فرما دے پھر سیرت مصطفی،فتح الجواد یا سیرت حلبیہ میں غزوہ بدر پڑھنے بیٹھ جائیں..ان شاء اللہ ایمان ثریا کو چھونے لگے گا اور ہمت آسمانوں سے باتیں کرے گی .. انفاق فی سبیل اللہ مہم کا پہلا زوردار مقابلہ پرسوں سترہ رمضان "یوم البدر"..بروز منگل ہوگا..مقابلے کا نام ہے "مسابقت یوم الفرقان"اس مقابلے کاایصال ثواب تمام مجاہدین وشہداء بدر کے لئے.."مسابقت" کہتے ہیں مقابلے کو،ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کو .. رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی " مسابقت" کو خاص طور سے دیکھتے ہیں کہ..کون نیکی میں کس سے آگے بڑھا..اور"یوم الفرقان" غزوہ بدر کے دن کا نام ہے..سترہ رمضان کی رات بھی بہت مبارک ہے..رات کو مدد مانگیں اوردن کو مقابلہ جمائیں ..آپ سب پراللہ تعالیٰ کی رحمت ہو..

والسلام

خادم

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online