Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 605

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 605)

مکتوبِ خادم    (3.8.2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ "پاکستان" کو "پاکستان" بنائے..آج بروز جمعرات ذوالقعدہ کی "دس" اور اگست کی "تین" تاریخ ہے..ہجری قمری سال کے حساب سے تو "پاکستان" دو سال پہلے ہی "ستر" سال کا ہو چکا.. مگر شمسی تاریخ کے اعتبار سے اس مہینے "چودہ اگست" کو پورے ستر سال کا ہو جائے گا ان شاء اللہ..جب یہ ملک بنا تھا تو بہت بڑا تھا مگر سنہ 71ء میں اس کا آدھا حصہ کاٹ دیا گیا..پاکستان کے دو مستقل دشمن ہیں..ایک "انڈیا" اور دوسرا "برطانیہ"..جب پاکستان بن رھا تھا تو انڈین جواہرلال نہرو..اور برطانوی ماؤنٹ بیٹن..اپنی خوابگاہوں میں بے حیائی کے ساتھ پاکستان کے وجود کو ختم کرنے کی ترتیب بنا رہے تھے..مگران کا یہ پلان مکمل کامیاب نہ ہوا اور اللہ تعالیٰ نے اب تک اس ملک کی حفاظت فرمائی..آج بھی جو پاکستان کو توڑنے یا ختم کرنے کی بات کرے تو اسے انڈیا اور برطانیہ سے مدد، تعاون اور پناہ مل جاتی ہے..اب آپ خود ہی بتائیں کہ وہ افراد جن کے فلیٹس برطانیہ میں اور دل انڈیا میں ہوں وہ اس ملک کے کس طرح خیرخواہ ہو سکتے ہیں؟..ستر سال کی عمر"وقار"کی علامت ہوتی ہے..اللہ کرے پاکستان کو بھی اس عمر میں دینی نظام، وقار، خوشحالی اور امن نصیب ہو.. مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن اورعمل آیۃ الکرسی مبارک ہو..

والسلام

مکتوبِ خادم    (5.8.2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے.."اپنا گھر" مہم والی مساجد پر کام شروع کرنے کی تمام ترتیب طے ہو چکی ہے..اور پچھلے چند دنوں میں تین مساجد کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے..کئی شہروں سے اہل خیر نے مساجد کے نئے پلاٹ دینے کے لئے رابطے کئے ہیں جن سے فی الحال معذرت کی گئی ہے..ایسی درخواستیں چونکہ اب کثرت سے آرہی ہیں تو ضرورت محسوس ہوئی کہ..تمام اہل جماعت کو "مساجد" کی جماعتی ترتیب دوبارہ عرض کردی جائے جو کہ یہ ہے(۱)کسی بھی جگہ مسجد کے لئے پلاٹ خریدنے پر مستقل پابندی ہے(۲)مساجد کیلئے جو پلاٹ اہل خیر خود دیتے ہیں انہیں پلاٹوں پر مساجد بنائی جاتی ہیں(۳)جنہوں نے مسجد کے لئے پلاٹ دینا ہووہ مقامی ذمہ دار یا مرکز سے رابطہ کرتے ہیں..پھر شعبہ مساجد کے ذمہ دار اس پلاٹ کا مکمل جائزہ لیتے ہیں..اور اپنی سفارش مرکز کو دیتے ہیں، پھر مرکز کی طرف سے اس پلاٹ کو لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے(۴)فی الحال چونکہ کئی مساجد کی تعمیر جاری ہے اس لئے نئے پلاٹ قبول نہیں کئے جا رہے جب..ان مساجد کی تعمیر کسی اچھی حد تک پہنچ جائے گی تو مکتوب اور اخبار کے ذریعہ آپ کو اطلاع دی جائے گی..تب نئے پلاٹوں کو جائزے اور سروے کے بعد قبول کیا جائے گا..ازراہ کرم اس وقت تک کوئی اس بارے میں درخواست یا خط نہ بھیجے..آخر میں آپ سب کو مبارک کہ "افضل ایام الدنیا" چھپ کر آ گئی ہے..

والسلام

مکتوبِ خادم    (8.8.2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ہی حالات بدلنے پرقادر..لاحول ولا قوۃ إلا باللہ..وہ جو مجاہدین کو قانون کا سبق پڑھاتے تھے اب قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں..بے شک اقتدار اور طاقت کا مالک صرف اللہ..لاحول ولا قوۃ إلا باللہ..آج کل میڈیا کو احتیاط سے پڑھیں..بے حیائی کے الزامات کو اس طرح اچھالنا بھی بے حیائی..لیڈر بھی حیاء سے عاری اور الزامات لگانے والے بھی..اللہ ہی سے ایمان،حیاء اور تقویٰ کا سوال ہے..لاحول ولا قوۃ إلا باللہ..اسی موضوع پر تازہ رنگ ونور آرہا ہے..اللہ تعالیٰ کی توفیق سے..لاحول ولا قوۃ إلا باللہ..افضل ایام الدنیا ماشاء اللہ تیس ہزار چھپ رہی ہے..کافی جگہوں پر پہنچ چکی ہے..قبول فرمانے والا صرف اللہ..لاحول ولا قوۃ إلا باللہ.."اپنا گھر"مہم کی مساجد کے نام رکھنے تھے..کئی دن سے سوچ چل رہی تھی آج استخارے کے بعد ان مساجد کے نام رکھ دیئے..حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات پر..مثلاً "جامع مسجد غزوۂ بدر "..لاحول ولا قوۃ إلا باللہ ،ماشاء اللہ لا قوۃ إلا باللہ..اکثر لوگ "لاحول ولا قوۃ إلا باللہ"غلط مقام پر پڑھتے ہیں..مثلاً کوئی گناہ یا غلط بات سن کر..یہ ٹھیک نہیں..آج کے مکتوب میں کوشش کی ہے کہ..ان مبارک کلمات پڑھنے کے چند اصل مقامات سامنے آجائیں..لاحول ولا قوۃ إلا باللہ..

والسلام

خادم

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online