Bismillah

618

۲۷صفرتا۳ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۷تا۲۳نومبر۲۰۱۷ء

گوشۂ مکتوب خادم۔ 606

gosha e maktoob e khadim

گوشۂ مکتوب خادم

(شمارہ 606)

مکتوبِ خادم    (9.8.2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ کی محبت میں ڈوب کر کہیں"لا حول ولا قوۃ الا باللہ"..گناہ سے بچانے والا صرف اللہ..لا حول ولا قوۃ الا باللہ..نیکیوں پرلگانے والا صرف اللہ..لا حول ولا قوۃ الا باللہ..جب شیطان کا حملہ ہو تو پڑھیں..لا حول ولا قوۃ الا باللہ..وہ بھاگ جائے گا..کسی پر شریر جن سوارہو جائے اس کے سامنے پڑھیں ،لا حول ولا قوۃ الا باللہ..وہ ٹھیک ہو جائے گا..نفس کا حملہ ہو تو پڑھیں..لا حول ولا قوۃ الا باللہ..عبادت میں سستی آرہی ہو تو پڑھیں لا حول ولا قوۃ الا باللہ..کوئی ستا رہا ہو، ڈرا رہا ہو، دبا رہا ہو تو پڑھیں..لا حول ولا قوۃ الا باللہ..کوئی فکر خون چوس رہی ہو تو پڑھیں..لا حول ولا قوۃ الا باللہ..گرمی کے موسم میں مزدوروں کے مزے ہوگئے..سیاسی پارٹیاں ان کو ڈبل اُجرت پر ریلیوں کے لئے بک کررہی ہیں..کھانا پینا مفت..مزدوری بس اتنی کہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد کہنا ہے شیر آیا..شیر آیا..مگر بندر تو بھاگ گیا..شکر ہے اس اللہ تعالیٰ کا جس نے ایسی سیاست سے بچایا.. لاحول ولا قوۃ إلا باللہ..کوئی عید پر قربانی کے" لیلے" خرید رہا ہے..اور کوئی غم اور حسرت کی "لیلیاں" نکال رہا ہے..لاحول ولا قوۃ إلا باللہ.. آپ سب سے "افضل ایام الدنیا "کے مطالعہ کی گذارش ہے..لاحول ولا قوۃ إلا باللہ..

والسلام

مکتوبِ خادم    (10.8.2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنا رحمت والا "قرب" عطاء فرمائے.."قربانی" کو "قربانی" اس لئے کہتے ہیں کہ اس سے بندے کو اللہ تعالیٰ کا "قرب" ملتا ہے.."تقرب الی اللہ" اور "قرب الہٰی" بڑی عظیم الشان نعمت ہے..لوگ دنیا کے بادشاہوں کا قرب ڈھونڈتے ہیں..کیونکہ اس سے دنیامیں مزے ہو جاتے ہیں..اندازہ لگائیں کہ اللہ تعالیٰ..مالک الملک کے"قرب" کا کیا مقام ہوگا..الحمدللہ جماعت کی نفل قربانی مہم شروع ہوچکی ہے..بندہ نے اللہ تعالیٰ کے فضل اور توفیق سے اپناحصہ ڈال دیا ہے..ایک اعلیٰ بکراحضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی..ایک اعلیٰ بکراحضرت ابا جی کی قربانی..اور ایک حصہ گائے میں اپنی ایک بچی کی طرف سے ماشاء اللہ لاحول ولاقوۃ إلاباللہ..اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے قبول فرمائے اور مجھے مزید حصہ ڈالنے کی توفیق عطاء فرمائے..قربانی کھلم کھلا اور اعلانیہ کرنی چاہیے بس نیت اللہ تعالیٰ کے قرب اور اس کی رضا کی ہو..آپ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی واجب قربانی گھر پر کریں..عید کے دن قربانی سے بڑا عمل کوئی نہیں..اللہ کرے ہر گھر میں اخلاص والی قربانی ہو..ابھی سے انتظام اور دعاء شروع کردیں..اور آپ اپنی ،اپنے مرحوم والدین اور اہل خانہ کی نفل قربانی جماعت میں دیں..جماعت آپ کی یہ دعوت سری نگر سے کابل تک ،گوادر سے خیبر تک..محاذوں سے جیلوں تک..اللہ تعالی کے اولیاء کو پہنچائے گی ان شاء اللہ..دعاء ،ہمت، ارادہ اور جلدی عمل یہ ہے توفیق اور آسانی کا نسخہ..لاحول ولا قوۃ إلا باللہ..

والسلام

مکتوبِ خادم    (12.8.2017)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ..

اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو دل کی تنگی سے بھی بچائے..اور ہاتھ کی تنگی سے بھی..لاحول ولا قوۃ إلا باللہ..ہر "تنگی" خطرناک ہے مگر دل کی تنگی زیادہ خطرناک ہے..مال موجود ہے مگر نہ نیکی کے کاموں میں خرچ کرنے کی ہمت..اور نہ خود اس سے فائدہ اٹھانے کی طاقت..بس پڑا رہے، بڑھتا رہے، نہ کام کا بنے، نہ کام آئے..یہ ہے دل کی تنگی..یہ تنگی ایسی مصیبت ہے کہ اگر چپک جائے تو جان نہیں چھوڑتی اور انسان کی دنیا کے ساتھ ساتھ اس کی قبر اور آخرت کو بھی "تنگ" بنا دیتی ہے..یااللہ حفاظت، یااللہ نجات..لاحول ولا قوۃ إلا باللہ..اس تنگی کا علاج دو رکعت اخلاص والی..پھر دعاء آنسوؤںوالی..پھر "یا واسع یا علیم" کا ورد دل کی توجہ سے..پھر استغفار..اور پھرہمت کر کے اللہ تعالیٰ کے راستے میں زیادہ سے زیادہ خرچ..جیسے جیسے ہم خرچ کرتے جائیں گے دل کھلتا جائے گا..گنتی کم ہو گی..رزق کے دروازے وسیع ہوں گے..اورہماری قسمت کھل جائے گی.. شروع میں خرچ کرنے سے درد ہوگا..پھر درد ختم ہو جائے گا،اور پھر مزہ آنا شروع ہو جائے گا..نفل قربانی کی مہم سے ہم سب اپنا علاج شروع کریں..کل نہیں آج سے ہی قربانی جمع کرائیں..اپنے مال کو اپنا بنائیں..لا حول ولا قوۃ الا باللہ..

والسلام

خادم

لا الہ الااللہ محمدرسول اللہ

 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online